Skip to main content
تحفظ اور رازداری کے کنٹرولز

کمیونٹی کنٹرولز

کمیونٹی کے کنٹرولز یہ تعین کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں کون آپ یا آپ کے مواد کے ساتھ تعاملات برت سکتا ہے۔

یہ ترتیبات آپ کے خطے اور ایپ کے ورژن کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہیں۔

 آپ کی ویڈیو کون دیکھ سکتا ہے

اپنے مواد کا اختیار آپ کے ہاتھ میں ہے۔ آپ یہ فیصلہ لے سکتے ہیں کہ جب بھی آپ کوئی ویڈیو نشر کریں تو پوسٹ کے صفحے پر کون آپ کی ویڈیو دیکھ سکتا ہے۔ آپ اسے صرف اپنے لیے، اپنے ‘دوستوں’، یا TikTok پر موجود وسیع تر کمیونٹی کے لیے دکھائے جانے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔مزید جانیں

 فیصلہ کریں کہ کون آپ کو پیغامات بھیج سکتا ہے

براہ راست پیغامات (DMs) صارفین کو نجی انداز میں بات کرنے کا طریقہ فراہم کرتے ہیں۔ براہ راست پیغامات صرف ایسے رجسٹر شدہ اکاؤنٹس کے لیے دستیاب ہیں جن کے حاملین کی عمر 16 سال اور اس سے زیادہ ہو – اور یہ ان خصوصیات میں سے ایک ہے جسے والدین یا نگہداشت کنندگان فیملی پیئرنگ کی خصوصیت کے ذریعے محدود یا آف کر سکتے ہیں۔ براہ راست پیغامات کو ‘ہر کوئی’، ‘دوست’ (ایسے فالوورز جنہیں آپ بھی فالو کرتے ہیں) یا ‘کوئی نہیں’ پر مرتب کیا جا سکتا ہے۔ مزید جانیں

فیصلہ کریں کہ کون تبصرہ کر سکتا ہے

TikTok ایک ایسی وسیع اور متنوع کمیونٹی کو جوڑنے میں مدد کرتا ہے، جہاں لوگوں کو اظہار خیال کی آزادی ہو، لیکن آپ یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ کس کوتبصروں کی اجازت دیتے ہیں یا آیا آپ ایسا چاہتے بھی ہیں۔ بطور ڈیفالٹ، 16 سال سے کم عمر صارفین کے لیے تبصروں کو ‘دوست’ (ایسے فالوورز جنہیں آپ بھی فالو کرتے ہیں) پر مرتب کر دیا جاتا ہے۔ 16 سال سے کم عمر صارفین یا تو ‘دوست’ یا پھر ‘کوئی نہیں’ کے درمیان سوئچ کر سکتے ہیں۔ 16 سال سے زائد عمر کے صارفین ‘ہر کوئی’، ‘دوست’ (ایسے فالوورز جنہیں آپ بھی فالو کرتے ہیں) کا انتخاب کر سکتے ہیں یا سرے سے تبصرے ہی آف کر سکتے ہیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ آپ کس اختیار کا انتخاب کرتے ہیں، تمام تبصروں پر ہماری کمیونٹی کے رہنما اصولوںکی تعمیل لازم ہے۔ مزید جانیں

تبصرے فلٹر کریں

تبصرے کے کنٹرولز کے علاوہ، TikTok صارفین کو اس قابلیت کی پیشکش بھی کرتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابقتبصرے کے فلٹرزتخلیق کر سکیں۔ ہم ایسے تبصروں کو فوری طور پر اور باآسانی فلٹر کرنے کے لیے دو طریقوں کی پیشکش کرتے ہیں جنہیں آپ دیکھنا نہیں چاہتے۔ پہلا اختیار خودکار طور پر ایسے ناگوار تبصروں کو اوجھل کر دیتا ہے جن کی شناخت ہمارے سسٹمز آپ کی ویڈیوز پر کرتے ہیں؛ دوسرا اختیار آپ کو اپنی مرضی سے کلیدی الفاظ کی فہرست بنانے کے قابل بناتا ہے تاکہ ان الفاظ پر مشتمل تبصرے بھی خودکار طور پر اوجھل کر دیے جائیں۔ مزید جانیں

تبصروں کو حذف کریں

آپ کے مواد کا اختیار آپ کے ہاتھ میں ہے – جس میں یہ بھی شامل ہے کہ لوگ کس قسم کے تبصرے کر سکتے ہیں۔ آپ ایسے تبصروں کو ہٹا سکتے ہیں جنہیں آپ دیکھنا نہیں چاہتے، یا اگر آپ کے خیال میں کوئی تبصرہ ہمارے کمیونٹی کے رہنما اصولوں کے برخلاف ہو تو آپ اسے دیر تک دبائے رکھ کر رپورٹ کر سکتے ہیں۔ مزید جانیں

اکاؤنٹ کو مسدود کریں

TikTok آپ کو اس قابل بناتا ہے کہ کسی بھی وجہ سے کسی فرد کو آپ یا آپ کے مواد کے ساتھ تعامل برتنے سے روک سکیں۔ کسی صارف کو مسدود کر دیا جائے تو وہ آپ کا مواد دیکھنے یا آپ کو پیغامات بھیجنے کے قابل نہیں ہو گا۔ مزید جانیں

کسی فالوور کو ہٹائیں

کسی ایسے فرد کو ہٹانا آسان ہے جو آپ کو فالو کرتا ہو۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کا مواد مزید ان کی فالوونگ فیڈ میں نمودار نہیں ہو گا۔ مزید جانیں

آپ کی لائک کردہ ویڈیو کون دیکھ سکتا ہے

پ دیگر افراد کو ایسی ویڈیوز دیکھنے سے روک سکتے ہیں جو آپ نے لائک کی ہوں۔ ایسا کرنے سے آپ کی جانب سے دیکھے جانے والے مواد کی ترجیح (آپ کی جانب سے لائک کردہ ویڈیوز) نجی رہے گی۔ مزید جانیں

اپنی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دیں

ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کا اختیار آف کرنے کا مطلب ہے کہ دیگر افراد اپنی ڈیوائسز پر آپ کی ویڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکتے۔ 16 سال سے کم عمر اور نجی اکاؤنٹ کے حامل صارفین اپنی ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کا اختیار نہیں دے سکتے۔ 16 تا 17 سالہ صارفین کے لیے بھی بطور ڈیفالٹ ان ترتیبات کو آف کر دیا گیا ہے، تاہم ان کی رازداری کی ترتیبات میں انہیں فعال کرنے کا اختیار موجود ہے۔ مزید جانیں

کون آپ کے ساتھ ڈوئٹ کر سکتا ہے

ڈوئٹ TikTok پر موجود ویڈیو کی ایک ایسی خصوصیت ہے جو TikTok پر موجود کسی اور صارف کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ دوہری اسکرین پر مبنی ویڈیو بنانے کے لیے آواز سمیت آپ کا مواد استعمال کر سکے۔ ڈوئٹ کا تخلیق کار اس بات کا تعین کرے گا کہ حال ہی میں تیار کردہ ڈوئٹ کو کون دیکھ سکتا ہے، اس پر تبصرہ کر سکتا ہے، اور اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ عوامی اکاؤنٹس کے حامل 16 سالہ اور اس سے زائد عمر کے تخلیق کار ڈوئٹ کے اہل ہیں۔

ڈوئٹ کسی اور صارف کے ساتھ ویڈیو بنانے کا ایک پرلطف طریقہ ہو سکتا ہے، لیکن اس بات کا اختیار آپ کے ہاتھ میں ہے کہ کون آپ کے مواد کا استعمال کرتے ہوئے ڈوئٹ بنا سکتا ہے۔ اسے اکاؤنٹ کی سطح پر ایک ہی بار ترتیب دینا اور اپنی تمام ویڈیوز پر ان ترتیبات کا اطلاق کرنا آسان ہے۔ آپ کسی مخصوص ویڈیو پر، ڈوئٹ کو آن یا آف بھی کر سکتے ہیں۔ مزید جانیں

کون آپ کے مواد کو اسٹچ کر سکتا ہے

اسٹچکی خصوصیت کے زریے صارفین کسی اور صارف کی ویڈیو سے مناظر لے کر انہیں اپنی ویڈیو میں لگا سکے اور ضم کر سکتے ہیں۔ ڈوئٹ کی طرح، اسٹچ بھی اپنی اسٹوریز، ٹیوٹوریلز، تراکیب، ریاضی کے اسباق، اور مزید مواد بناتے ہوئے کسی اور صارف کے مواد کو نئی شکل میں پیش کرنے اور اس میں اضافہ کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ اسٹچ کا تخلیق کار اس بات کا تعین کرے گا کہ حال ہی میں تخلیق کردہ مواد کو کون دیکھ سکتا ہے، اس پر تبصرہ کر سکتا ہے، اور اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ عوامی اکاؤنٹس کے حامل 16 سالہ اور اس سے زائد عمر کے تخلیق کار اسٹچ کے اہل ہیں۔ مزید جانیں