آخری تازہ کاری, اگست, 2020
TikTok کا مشن تخلیق کاری کی حوصلہ افزائی اور تفریح مہیا کرنا ہے۔ ہم ایک ایسی عالمی کمیونٹی بنا رہے ہیں جہاں صارفین مستند طور پر تخلیق اور شیئر کر سکتے ہیں، اپنے اردگرد کی دنیا کے بارے میں جان سکتے ہیں، اور دنیا بھر میں دیگر لوگوں سے مربوط ہو سکتے ہیں۔ ہم اس کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔ ہماری کمیونٹی کے رہنما اصول ہماری اقدار کی عکاسی اور ہمارے پلیٹ فارم پر عمومی ضابطہ اخلاق کی وضاحت کرتے ہیں۔ یہ رہنما اصول ہماری کمیونٹی کو ایک محفوظ اشتراکی جگہ کے طور پر برقرار رکھنے کی بھی اجازت دیتے ہیں۔
TikTok ذمہ دارانہ اظہار رائے کی آزادی کی بنیاد پر بنایا گیا ایک خصوصی پلیٹ فارم ہے۔ ہم ایسے ہی کام کرنے والی کمیونٹی کو تلاش کرتے ہوئے، صارفین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ جو چیز انہیں منفرد بناتی ہے اس سے لطف اندوز ہوں۔ ہم اس بات کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں کہ ہمارے صارفین وسیع قومیتوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھتے ہیں، اور ہم جن ممالک میں کام کرتے ہیں وہاں کی ثقافتی روایات اور مقامی ضوابط کو مد نظر رکھتے ہیں۔
محفوظ اور معاونت پذیر ماحول پیش کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ اپنے بارے میں کُھل کر اور تخلیقی انداز میں پُرسکون انداز سے اظہار خیال کرنے میں لوگوں کی مدد کے لیے انہیں محفوظ محسوس کروانا سب سے اہم ہے۔ ہم اپنے پلیٹ فارم کو جعلی مواد اور اکاؤنٹس سے پاک رکھتے ہوئے مستند باہمی بات چیت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے میں بھی پُرعزم ہیں۔
ہماری اقدار ہماری کمیونٹی کے رہنما اصولوں کو بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ ہم اپنی کمیونٹی کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے مواد بشمول ویڈیو، آڈیو، تصویر، اور متن کو ہٹا دیتے ہیں، اور کسی سنگین یا بار بار خلاف ورزیوں میں ملوث اکاؤنٹس کو معطل کر دیتے یا اس پر مستقل پابندی عائد کر دیتے ہیں۔ مخصوص صورتحالوں میں، ہم ایک قدم مزید آگے جائیں گے اور اپنی کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے متعلقہ قانونی حکام کو اکاؤنٹس کی رپورٹ کریں گے۔
ہماری کمیونٹی کے رہنما اصولوں کا اطلاق ہر فرد، اور TikTok پر شیئر کی جانے والی ہر چیز پر ہوتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم پر کس چیز کی اجازت ہے اور کس کی نہیں سے متعلق عمومی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ ہم یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ عام طور پر ہم اپنے رہنما اصولوں کی رو سے جو مواد ہٹائیں گے اس کی عوام کے لیے اہمیت ہو سکتی ہے۔ لہٰذا، ہم کچھ صورتحالوں میں استثناء دے سکتے ہیں، جن کی ذیلی سیکشنز میں وضاحت کی گئی ہے۔
ہم کمیونٹی کے رویے سے مطابقت پذیری، پیش آنے والے خطرات میں کمی لانے، اور TikTok کو تخلیق کاری اور لطف اٹھانے کی خاطر ایک محفوظ جگہ بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً اپنی کمیونٹی کے رہنما اصول اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔
خطرناک افراد اور ادارے
ہم خطرناک افراد یا اداروں کو دہشت گردی، جرم، یا دیگر کسی قسم کے رویہ جات جو نقصان کا باعث بن سکیں کے فروغ کے لیے اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ جب تحفظ عامہ کو کوئی نمایاں خطرہ لاحق ہوتا ہے، تو ہم اکاؤنٹ پر پابندی لگا کر اور متعلقہ قانونی حکام سے تعاون کر کے مسئلے کو حل کرتے ہیں۔
دہشت گرد افراد اور دہشت گرد ادارے
دہشت گرد افراد اور دہشت گرد ادارے کوئی سے بھی ایسے غیر ریاستی عناصر ہوتے ہیں جو سیاسی، مذہبی، لسانی، یا نظریاتی مقاصد کے حصول کے لیے کسی آبادی، حکومت، یا بین الااقوامی ادارے میں دہشت پھیلانے یا دھمکانے کے سلسلے میں، نہتے لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لیے سوچا سمجھا تشدد یا پُرتشدد دھمکیاں دینے کو استعمال کرتے ہیں۔
دیگر خطرناک افراد اور ادارے
ہم خطرناک افراد یا اداروں کی تعریف جرائم کرنے یا دیگر اقسام کے سنگین نقصان کا باعث بننے والے کے طور پر کرتے ہیں۔ جرائم اور گروپس کی اقسام میں مندرجہ ذیل شامل ہیں، لیکن انہی تک محدود نہیں:
- نفرت کرنے والے گروپس
- متشدد انتہا پسند ادارے
- قتل عام کرنے والے
- انسانی اسمگلنگ
- انسانی اعضاء کی اسمگلنگ
- اسلحے کی اسمگلنگ
- منشیات کی اسمگلنگ
- اغواء برائے تاوان
- بھتہ خوری
- افشائے راز کی دھمکی دینا
- منی لانڈرنگ
- جعل سازی
- سائبر کرائم
پوسٹ نہ کریں:
- خطرناک افراد اور/یا اداروں کی نمائندگی کے مقصد سے نام، علامات، لوگوز، جھنڈے، نعرے، وردیاں، اشارے، پورٹریٹس، یا دیگر چیزیں
- خطرناک افراد اور/یا اداروں کی تعریف، عظمت بیان کرتا یا معاونت کرتا مواد
- استثنات: تعلیمی، تاریخی، طنزیہ، فنکارانہ، اور دیگر مواد جس کی واضح طور پر خطرناک افراد اور/یا اداروں کے سبب پیدا ہونے والے خطرے کی مزاحمت یا اس سے آگاہی پیدا کرنے کے طور پر نشاندہی کی جا سکتی ہو
غیر قانونی سرگرمیاں اور ممنوعہ اشیاء
ہم مخصوص ممنوعہ اشیاء کی تجارت، فروخت، تشہیر، اور استعمال، کے ساتھ ساتھ مجرمانہ سرگرمیوں کی عکاسی اور ان کے فروغ کو ممنوع قرار دیتے ہیں۔ خطے کے بیشتر حصوں یا دنیا میں غیر قانونی یا ممنوعہ قرار دی گئی سرگرمیوں یا اشیاء سے متعلق مواد کو ہٹایا جا سکتا ہے، حتیٰ کہ مذکورہ سرگرمیاں یا اشیاء پوسٹ کرنے کے دائرہ اختیار میں قانونی ہی کیوں نہ ہوں۔ ہم عوام کو اہمیت دینے والے مواد، جیسے کہ تعلیمی، سائنسی، فنکارانہ، اور خبروں کے بیش قیمت مواد کے لیے استثنات کی اجازت دیتے ہیں۔
مجرمانہ سرگرمیوں کی تشہیر
مجرمانہ سرگرمیاں قانون کی رو سے قابل تعزیر عوامل کی وسیع حد کا احاطہ کرتی ہیں، جن میں چوری، حملہ کرنا، انسانی استحصال، اور دیگر نقصان دہ رویے شامل ہیں۔ کیونکہ ہم اس طرح کے رویے کو عمومی یا قابل تقلید نہیں بنانا چاہتے، لہٰذا ہم مجرمانہ سرگرمیوں کو فروغ دیتا مواد ہٹا دیتے ہیں۔
پوسٹ نہ کریں:
- جسمانی طور پر نقصان پہنچانے والے عوامل کو فروغ دیتا مواد، جیسے کہ حملہ کرنا یا اغواء برائے تاوان
- دوسروں کے تحفظ کو خطرے میں ڈالنے والا مواد، بشمول تھپڑ مارنے جیسے مذاق
- انسانی استحصال یا جنگلی حیات کی اسمگلنگ کو فروغ دیتا مواد
- غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی اشیاء کی خرید، فروخت، یا تجارت کی پیشکش کرتا مواد
- مجرمانہ سرگرمیوں کے طریقہ کار سے متعلق ہدایات پر مبنی مواد
ہتھیاروں کی خرید یا استعمال
اپنی کمیونٹی کے تحفظ کے لیے، ہم عموماً آتشیں اسلحے، گولہ بارود، آتشیں اسلحے کے لوازمات، یا تباہ کن ہتھیاروں کی نمائش، تجارت، یا تشہیر کی اجازت نہیں دیتے۔ ہم ان ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق ہدایات کو بھی ممنوع قرار دیتے ہیں۔ ہم درج ذیل حالات میں جنگی اسلحے یا دیگر اقسام کے ہتھیاروں کی نمائش پر مبنی مواد کو استثناء دے سکتے ہیں: افسانوی عکاسی میں، عجائب گھر کے نوادرات کے حصے کے طور پر، پولیس افسر کی جانب سے پکڑا گیا ہو، کسی فوجی پریڈ میں، یا کسی محفوظ اور کنٹرول کیے گئے ماحول جیسے کہ شوٹنگ رینج میں استعمال کیا گیا ہو۔
پوسٹ نہ کریں:
- آتشیں اسلحے، گولہ بارود، آتشیں اسلحے کے لوازمات، یا تباہ کن ہتھیاروں کو ڈسپلے کرتا مواد
- آتشیں اسلحے، لوازمات، گولہ بارود، تباہ کن ہتھیاروں کی پیشکش، فروخت، تجارت، یا ترغیب دیتا یا ان کی تیاری سے متعلق ہدایات پر مبنی مواد
منشیات اور ممنوعہ نشہ آور اشیاء
اپنی کمیونٹی کے تحفظ کے لیے، ہم منشیات یا دیگر ممنوعہ نشہ آور اشیاء کے استعمال کی عکاسی یا تجارت پر مبنی مواد کی اجازت نہیں دیتے۔
پوسٹ نہ کریں:
- منشیات، منشیات کے استعمال، یا دوسروں کو منشیات یا دیگر ممنوعہ نشہ آور اشیاء بنانے، استعمال کرنے، یا اس کی تجارت کرنے کی ترغیب دیتا مواد
- منشیات یا دیگر ممنوعہ نشہ آور اشیاء کی فروخت، پیشکش، تجارت، یا ترغیب پر مبنی مواد
- غیر قانونی یا ممنوعہ نشہ آور اشیاء کو خریدنے سے متعلق معلومات فراہم کرتا مواد
جعل سازیاں اور دھوکہ دہی
ہم دوسروں کو نقصان پہنچانے کی غرض سے کسی کو بھی اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے، جس میں لوگوں سے دھوکے بازی یا اثاثہ جات چرانے کی اسکیمیں شامل ہوتی ہیں۔ ہم ایسا مواد ہٹا دیتے ہیں جو غیر قانونی طور پر مالی فائدہ حاصل کرنے کی غرض سے جان بوجھ کر لوگوں کو دھوکہ دیتا ہو۔
پوسٹ نہ کریں:
- فشنگ کو فروغ دیتا مواد
- پونزی یا پیرامڈ اسکیموں کو فروغ دیتا مواد
- شرط لگانے، جلدی امیر ہونے کی اسکیموں، یا دیگر اقسام کی دھوکہ دہی کو فروغ دیتا مواد
متشدد اور گرافک مواد
ہم انتہائی ہولناک یا دل دہلا دینے والے مواد کی اجازت نہیں دیتے، خاص طو پر جو نفرت انگیز تشدد یا اذیت کو تشہیر دیتا یا اس کی تعظیم کرتا ہو۔ ہم کچھ حالات میں استثنات دیتے ہیں، مثلاً، ایسا مواد جو قابلِ خبر یا مسائل سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے مقصد سے ہو۔ جب ہم تشدد یا تحفظِ عامہ کے حقیقی خطرے کی شناخت کرتے ہیں، تو ہم ضرورت کے مطابق اور جب مناسب ہو اکاؤنٹ پر پابندی عائد کرتے ہیں اور متعلقہ قانونی حکام کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
متشدد اور گرافک مواد: انسان
پوسٹ نہ کریں:
- ایسا مواد جو انتہائی سنسنی خیز، بربریت، یا بکثرت طور پر گرافک ہو، اس میں مندرجہ ذیل شامل ہیں لیکن انہی تک محدود نہیں:
- حقیقی افراد کی پُرتشدد یا حادثاتی اموات کی عکاسیاں
- کٹے ہوئے، مسخ شدہ، جھسلے ہوئے، یا جلنے والے افراد کی عکاسیاں
- جمے ہوئے خون کی عکاسیاں جس میں مرکزی توجہ کسی کھلے ہوئے زخم یا چوٹ پر ہو
- سنگین جسمانی تشدد کی عکاسیاں۔ استثنات: طے شدہ یا پیشہ ورانہ لڑائیاں، روایتی مارشل آرٹس، یا کسی افسانوی پس منظر میں لڑائیاں
متشدد اور گرافک مواد: جانور
پوسٹ نہ کریں:
- ایسا مواد جو انتہائی سنسنی خیز، بربریت، یا بکثرت طور پر گرافک ہو، اس میں مندرجہ ذیل شامل ہیں لیکن انہی تک محدود نہیں:
- حقیقی جانورں کو ذبح کرنے کی عکاسیاں
- کٹے ہوئے، مسخ شدہ، جھسلے ہوئے، یا جلنے والے جانوروں کی باقیات کی عکاسیاں
- جانوروں پر ظلم کی عکاسیاں
خودکشی، ایذا رسانی، اور خطرناک افعال
ہم نقصان کا سبب بننے والی سرگرمیوں میں شمولیت کو فروغ نہیں دیتے۔ ہم صارفین کو اس بات کی اجازت بھی نہیں دیتے کہ وہ دوسروں کو خطرناک سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیں۔ ہم ایذاء رسانی یا خود کشی کو فروغ دیتے مواد کی اجازت نہیں دیتے، لیکن ہم اپنے صارفین کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ ان مسائل سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے سلسلے میں اپنے تجربات شیئر کریں۔
ایسے صارفین جو ایذاء رسانی یا خود کشی کے خیالات کی وجہ سے مشکل کا شکار ہیں، یا کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو سنجیدگی سے خود کشی کرنے کے متعلق سوچ رہا ہے، تو ہم فوری طور پر قانونی حکام یا خودکشی سے بچاؤ کی ہاٹ لائن پر رابطہ کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
خودکشی
ہم خودکشی، خودکشی کے رجحانات، یا اسی طرح کے کاموں میں حصہ لینے کی طرف راغب کرنے والے مواد کو ہٹا دیتے ہیں ۔ اس میں خود کشی کی کوشش یا ایسا مواد شامل ہے جس میں ایسا کوئی شخص شامل ہو جس کا کسی ایسے افعال کو انجام دینے یا خود کو ختم کرنے جیسے کاموں کا ارتکاب کرنے کا امکان ہو۔ ہم کسی بھی ایسے قسم کے مواد کی ممانعت کرتے ہیں جو خودکشی کی تعریف، اس کی تعظیم، یا اسے فروغ دیتا ہو، یا دوسروں کو خودکشی کرنے کے طریقے سکھاتا ہو۔
پوسٹ نہ کریں:
- خودکشی کرنے سے متعلق رہنمائی فراہم کرنے والا مواد
- خودکشی کی تعریف، اس کی تشہیر، یا تعظیم کرنے والا مواد
- خودکشی کے چیلنجز
- استثنات: خودکشی کرنے سے متعلق سوچنے والوں کو معاونت، ذرائع، یا اس کی انجام دہی کے طریقے فراہم کرنے والا مواد
خود ایذاء رسانی
خود ایذاء رسانی کو معمول بنانے، اس کی حوصلہ افزائی کرنے، یا اسے متحرک کرنے سے گریز کے لیے، صارف کی اسے پوسٹ کرنے کی نیت سے قطع نظر، ہم ایسے رویوں کی عکاسی کرنے والے تخیل کی اجازت نہیں دیتے۔ ہم خود کو ختم کرنے کے لیے جسمانی چوٹ کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ افزاء کاموں کا سبب بنے والا مواد ہٹا دیتے ہیں۔ پلیٹ فارم پر ایسے مواد کی بھی اجازت نہیں جو کھانے کی ایسی عادات کو فروغ دے جو صحت کے مسائل کا سبب بنے۔
پوسٹ نہ کریں:
- خود کو لگائے گئے زخموں کو ظاہر کرتا مواد
- خود ایذاء رسانی کی انجام دہی سے متعلق ہدایات فراہم کرتا مواد
- وزن کم کرنے کے لیے فاقہ کشی یا دیگر خطرناک رویوں کی معاونت کرتا مواد
- استثنات: ایسا مواد جو کھانے کی خراب عادات یا خود کو نقصان پہنچانے کا شکار افراد کو معاونت، ذرائع، انجام دہی کے طریقے فراہم کرتا ہو
خطرناک کام
پُر خطر سرگرمیاں یا دیگر خطرناک رویہ جو غیر پیشہ ور انداز یا ضروری مہارت کے بغیر انجام دیا جائے جو صارف یا عام عوام کے لیے سنگین چوٹ یا موت کا سبب بن سکتا ہے۔ ہم ایسے رویے کی حوصلہ افزائی، تشہیر، یا تعریف کرنے والے مواد کی اجازت نہیں دیتے، بشمول شوقیہ کرتب یا خطرناک چیلنجز۔
پوسٹ نہ کریں:
- خطرناک آلات کے غیر مناسب استعمال کو ظاہر کرنے والا مواد
- کھانے کے مقصد سے تیار نہ کیے گئے مائع جات پینے یا مادہ جات کھانے کی عکاسی کرتا مواد
- خطرناک چیلنجز جو چوٹ کا سبب بن سکتے ہیں
- قانونی عمر سے کم عمر نابالغ بچوں کی موٹر گاڑیاں چلانے کی عکاسی کرتا مواد
نفرت انگیز تقریر
ہم محفوظ کردہ صفات کی بنیادوں پر کسی فرد یا افراد کے گروپ کے خلاف حملوں یا تشدد کے لیے بھڑکانے والا مواد بالکل بھی برداشت نہیں کرتے۔ ہم نفرت انگیز تقریر پر مبنی مواد کی اجازت نہیں دیتے، اور ہم اسے اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیتے ہیں۔ ہم ایسے اکاؤنٹس کو بھی معطل کر دیتے یا پابندی لگا دیتے ہیں جس نے کئی مرتبہ نفرت انگیز تقریر کے حوالے سے خلاف ورزیاں کی ہوں۔
محفوظ شدہ گروپس پر حملے
ہم محفوظ شدہ صفات کی بنیاد پر کسی فرد یا افراد کے گروپ پر حملہ کرنے، دھمکانے، ان کے خلاف تشدد کو بھڑکانے، یا غیر انسانی سلوک برتنے یا اس کا ارادہ کرنے والے مواد کو نفرت انگیز گردانتے ہیں۔ ہم درج ذیل محفوظ شدہ صفات کی بنا پر کسی فرد یا افراد کے گروپ کو زبانی یا جسمانی طور پر دھمکانے یا انہیں نقصان پہنچانے پر اکسانے والے مواد کی بھی اجازت نہیں دیتے:
- نسل
- لسانیت
- قومیت
- مذہب
- ذات
- جنسی میلان
- جنس
- صنف
- صنفی شناخت
- سنگین بیماری یا معذوری
- ترکِ وطن کی حیثیت
پوسٹ نہ کریں:
- مذکورہ بالا مندرج صفات کی بنا پر، افراد یا گروپس کے خلاف غیر انسانی سلوک یا تشدد یا نفرت کو ابھارنے والا مواد، مندرجہ ذیل میں شامل ہے لیکن انہی تک محدود نہیں:
- یہ دعویٰ کرنا کہ یہ جسمانی یا اخلاقی طور پر کم تر ہیں
- ان کے خلاف تشدد کو ابھارنا یا جواز پیش کرنا
- دعویٰ کرنا کہ وہ مجرم ہیں
- منفی انداز میں ان کا بطور جانور، بے جان چیزیں، یا دیگر غیر انسانی اکائیاں حوالہ دینا
- ان کے خلاف بے دخلی، علیحدگی، یا نسلی امتیاز کو فروغ دینا یا اس کے حق میں دلائل پیش کرنا
بہتان تراشی کرنا
بہتان تراشی کو توہین آمیز اصطلاحات کے طور پر بیان کیا گیا ہے جو کہ مذکورہ بالا کی کسی لسانی، نسلی، یا کسی دوسری محفوظ کردہ صفات کے ارادے سے ہوتی ہیں۔ ہمارے پلیٹ فارم پر انہیں برداشت نہیں کیا جاتا کیونکہ ہم انتہا پسند جارحانہ اصطلاحات کے پھیلاؤ میں حصہ نہیں لینا چاہتے۔ تاہم، ہم اس حقیقت سے بھی واقف ہیں کہ بہتان تراشیاں خود حوالگی کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں یا دوبارہ مختص کی گئی ہوتی ہیں، اور کسی گانے یا خود حوالگی کے دیگر تناظر اور/یا دوبارہ مختص ہونے پر بہتان تراشیاں استعمال کرنے پر ہم استثنات دے سکتے ہیں۔
پوسٹ نہ کریں:
- غیر متفقہ بہتان تراشیوں کی تائید کرنے والا مواد
نفرت انگیز نظریہ
نفرت انگیز نظریات اس باہم مربوط اور معاونت پذیر کمیونٹی سے غیر مطابقت پذیر ہوتے ہیں جو کہ ہمارے پلیٹ فارم کا خاصا ہے۔ ہم نفرت انگیز نظریات کو فروغ دینے والا مواد ہٹا دیتے ہیں۔
پوسٹ نہ کریں:
- نفرت انگیز نظریات کے بارے میں مثبت طور پر بات کرتے ہوئے یا ان نظریات سے متعلقہ افراد کے لوگوز، علامات، جھنڈے، نعرے، وردیاں، سلامی دینا، اشارے، پورٹریٹس، تصویر کشی، یا ناموں کو ڈسپلے کرتے ہوئے انہیں فروغ دینے والا مواد
- دستاویز بند اور متشدد واقعات کے وقوع پذیر ہونے کی نفی کرتا مواد
- نفرت انگیز نظریات کو فروغ دیتی موسیقی یا بول
ہراساں کرنا اور برا بھلا کہنا
صارفین کو اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے شرمندگی، رسوائی، برا بھلا کہے جانے، یا ہراساں ہونے کے خوف کے بغیر محفوظ محسوس کرنا چاہیئے۔ ہم افراد پر جارحانہ مواد کے ہونے والے نفسیاتی منفی اثر کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، اور ہم اپنے پلیٹ فارم پر جارحانہ مواد یا رویے کو برداشت نہیں کرتے۔
توہین آمیز رویہ
ہم توہین آمیز اظہارات کا تمام مواد ہٹا دیتے ہیں، بشمول لیکن متشدد دھمکیاں، جنسی ہراسگی، ظاہری شکل وصورت، ذہانت، شخصیت کی جبلی خصوصیات، اور صحت کے بارے میں تحقیر آمیز الفاظ تک ہی محدود نہیں۔
پوسٹ نہ کریں:
- کسی شخص کو تشدد سے خوفزدہ کرنے والا مواد
- کسی شخص کی موت، سنگین بیماری، جسمانی، یا کسی دوسرے نقصان کی خواہش کو ظاہر کرنے والا مواد
- تشدد یا منظم ہراسگی پر اکسانے والا مواد
- کسی صارف کو اس کی جنسی سرگرمیوں سے بدنامی یا ناپسندیدہ جنسی تعلق بنانے کی کوشش سے جنسی طور پر ہراساں کرنے والا مواد
- کسی انفرادی شخص کو اس کی ذہانت، ظاہری حلیے، شخصیت کی جبلی خصوصیات، یا صحت جیسی صفات کی بناء پر نیچا دکھانے والا مواد
- متشدد سانحوں کی تعریف کرتا اور اس کا شکار ہونے والوں کی دل آزاری کرنے والا مواد
- دیگر صارفین کو ہدف بنانے کی غرض سے توہین آمیز مواد تخلیق کرنے کے لیے TikTok کی ڈوئٹ، ردعمل، یا اثرات کی خصوصیات استعمال کرنے والا مواد
دوسروں کی رازداری کی خلاف ورزی
ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کو افشاء کرنا یا افشاء کرنے کی دھمکی دینا سنگین نفسیاتی دباؤ کا سبب اور حقیقی دنیا میں نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ہم اسے زیادتی کی ایک قسم تصور کرتے ہیں اور TikTok پر اس کی اجازت نہیں دیتے۔
پوسٹ نہ کریں:
- ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کو افشاء کرتا یا افشاء کرنے کی دھمکی دینے والا مواد، بشمول لیکن رہائشی پتے، نجی ای میل ایڈریس، نجی فون نمبر، بینک اسٹیٹمنٹ، سوشل سکیورٹی نمبر، یا پاسپورٹ نمبر تک ہی محدود نہیں
- جنسی منظر کشی یا غیر متفقہ برہنہ منظر کشی کے افشاء کی دھمکیاں
بالغ کی عریانی پر مبنی اور جنسی سرگرمیاں
ہم TikTok پر واضح جنسی یا تسکین آمیزی، بشمول اس نوعیت کے اینیمیٹڈ مواد پر مبنی مواد کی اجازت نہیں دیتے۔ جنسی طور پر بنائے گئے مواد میں کئی خطرات ہوتے ہیں، جیسے کہ کچھ دائرہ اختیاروں میں قانونی جرمانوں کا محرک بننا اور ہمارے صارفین کو غیر متفقہ منظر کشی شیئر کرنے سے نقصان پہنچانا (مثلاً، بدلہ لینے کے لیے فحش نگاری)۔ اس کے ساتھ، کھلم کھلا جنسی مواد بعض معاشروں میں ناگوار ثابت ہو سکتا ہے۔ ہم تعلیمی، دستاویزی، سائنسی، یا فنکارانہ مقاصد کے لیے عریانی اور واضح جنسی مواد کے استثنات کی اجازت دیتے ہیں۔ مثلاً، پستان براری کے نشانات دکھانے یا اس پر بات چیت کرنے کے لیے اس مواد کی اجازت ہے۔
جنسی استحصال
جنسی استحصال جنسی مقاصد، بشمول لیکن کسی دوسرے کے جنسی استحصال سے معاشی، سماجی، یا سیاسی طور پر فائدہ اٹھانے تک محدود نہیں، بلکہ کسی کمزوری، طاقت، یا اعتماد کا حقیقی یا غلط استعمال کی کوشش ہے۔
پوسٹ نہ کریں:
- غیر متفقہ جنسی کارروائیوں کو دکھاتا، انہیں انجام دیتا، یا ایسا کرنے پر اکسانے والا مواد
- جنسی درخواست یا جنسی تشکیل کاری کی انجام دہی، تشہیر، یا تعریف کرنے والا مواد
بالغان پر مبنی فحش نگاری اور عریانی
جنسی تسکین کے مقصد کے لیے جنسی اعضاء اور/یا سرگرمیوں کی واضح نمائش کرتی فحش نگاری۔
پوسٹ نہ کریں:
- جنسی سرگرمیاں جیسے کہ دخول، غیر دخول پر مبنی جنسی عمل، یا دہنی جنسی عمل
- انسانی اعضاء تناسل، عورت کے نپلز، یا کولہوں کو ظاہر کرنے والا مواد
- جنسی خواہش کو ابھارنے والا مواد
- جنسی دلچسپی بیدار کرنے والا مواد
نابالغ کا تحفظ
ہم بچوں کے تحفظ کے لیے بہت پُرعزم ہیں اور نابالغوں کو نشانہ بنانے یا گرومنگ کے رویے کو بالکل بھی برداشت نہیں کرتے۔ ہم بچوں پر تشدد، بچوں میں عریانی، یا بچوں کے جنسی استحصال کے اظہار یا پھیلاؤ کی ڈیجیٹل اور حقیقی دنیا دونوں فارمیٹ میں اجازت نہیں دیتے، اور اس طرح کا مواد ہم متعلقہ حکام کو رپورٹ کرتے ہیں۔ ہم نابالغ بچوں کی مجرمانہ رویے میں شمولیت کو ظاہر کرنے والے مواد کی بھی اجازت نہیں دیتے۔
TikTok استعمال کرنے کے لیے صارف کو کم از کم عمر کی حد کی پابندیوں پر پورا اترنا چاہیئے (جیسا کہ ہماری سروسز کی شرائط میں بتایا گیا ہے)۔ جب کم عمر اکاؤنٹ کے حامل افراد کی شناخت ہوتی ہے، تو ہم اپنے پلیٹ فارم سے ان کا اکاؤنٹ ہٹا دیتے ہیں اور اگر ان کے خطے میں دستیاب ہو، تو زیادہ موزوں ایپ کے استعمال کی جانب بھیج سکتے ہیں۔
نابالغوں پر مبنی جنسی استحصال اور عریانی
عریانی میں وہ مواد شامل ہوتا ہے جو جسم کے پوشیدہ حصوں کو واضح دکھاتا ہو۔ جنسی استحصال جنسی مقاصد، بشمول لیکن کسی دوسرے کے جنسی استحصال سے معاشی، سماجی، یا سیاسی طور پر فائدہ اٹھانے تک محدود نہیں، بلکہ کسی کمزوری، طاقت، یا اعتماد کا حقیقی یا غلط استعمال کی کوشش ہے۔
پوسٹ نہ کریں:
- نابالغوں کے جسمانی پوشیدہ حصوں کو دکھانے والا مواد
- نابالغوں کے جنسی استحصال کا مظاہرہ کرنے والا مواد
- نابالغوں پر مبنی جنسی سرگرمیاں جیسے کہ دخول، غیر دخول پر مبنی جنسی عمل، یا دہنی جنسی عمل کو ظاہر کرنے والا مواد
- نابالغوں پر مبنی جنسی خواہش کو بڑھانے والا مواد
- نابالغوں پر مبنی جنسی دلچسپی کی بیداری کو ظاہر کرنے والا مواد
کم عمری میں مجرمانہ رویہ
کم عمری میں مجرمانہ رویے میں منشیات، الکوحل، اور تمباکو کا استعمال شامل ہوتے ہیں لیکن ان تک ہی محدود نہیں۔
پوسٹ نہ کریں:
- نابالغوں کو الکوحل کے مشروبات، منشیات، یا تمباکو استعمال کرتے، پوز کرتے، یا انہیں استعمال کرنے کے لیے مشتبہ ہونے کو ظاہر کرنے والا مواد
بچوں پر تشدد
بچوں پر تشدد کو کسی طاقت ور شخص کی جانب سے کسی نابالغ کو جسمانی اور/یا نفسیاتی صدمے سے دوچار کرنے کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ جسمانی تشدد وہ عمل ہوتا ہے جس میں جان بوجھ کر بچے کے جسم پر چوٹ پہنچائی جاتی ہے۔ نفسیاتی تشدد کسی بچے کو یا تو جسمانی یا جنسی تشدد کی دھمکیوں یا پھر رعب جما کر پریشان کرنا ہوتا ہے۔
پوسٹ نہ کریں:
- نابالغوں کے ساتھ جسمانی یا نفسیاتی تشدد کو ظاہر کرنے والا مواد
گرومنگ رویہ
کسی بالغ کا جنسی تشدد، جنسی استحصال، یا جنسی اسمگلنگ کا مقاصد حاصل کرنے کی خاطر کسی نابالغ کا بھروسا حاصل کرنے کے لیے اس کے ساتھ جذباتی تعلق استوار کرنا گرومنگ ہوتا ہے۔
پوسٹ نہ کریں:
- گرومنگ رویے کی حوصلہ افزائی، اس کی ہدایات، یا اسکے حق میں دلائل دینے والا مواد
- کسی نابالغ کو جنسی رغبت کی بات چیت میں شامل کرنے والا مواد
- واضح طور پر جنسی مواد منتقل کرنے کے لیے بچے کی حوصلہ افزائی کرتا یا دھمکانے والا مواد
نابالغوں کی جنس کا تعین کرنا
ہم نابالغوں پر جنسیت کو لاگو کرنے یا جنسی طور پر متاثر کرنے والے مواد کی اجازت نہیں دیتے۔
پوسٹ نہ کریں:
- نابالغوں کے ساتھ شہوت انگیز رقص کا مظاہرہ کرنے والا مواد
- نابالغوں پر مبنی جنسی یا شہوت انگیز زبان کا حامل مواد
دیانتداری اور سچائی
ایسا مواد جس کا مقصد ہمارے اعتماد پر مبنی کمیونٹی کو خطرے میں ڈال کر ہماری کمیونٹی کے ممبرز میں سے کسی کو دھوکہ دینا یا گمراہ کرنا ہو۔ ہم اپنے پلیٹ فارم پر ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے۔ اس میں جعل سازی، بہروپ اختیار کرنا، اور غلط معلومات کی مہموں جیسی سرگرمیاں شامل ہوتی ہیں۔
جعل سازی
پلیٹ فارم پر جعلی طریقے سے مشہوری حاصل کرنے والا مواد یا سرگرمی ممنوع ہیں۔ ہم باہمی تعامل کے میٹرکس بڑھانے کے لیے پلیٹ فارم کے میکانزمز کے غلط استعمال کی کوششوں سے بھی منع کرتے ہیں۔
نہ کریں:
- جعلی طریقے سے ویوز، لائکس، فالوورز، شیئرز، یا تبصرے بڑھانے کی ہدایات شیئر نہ کریں
- ویوز، لائکس، فالوورز، شیئرز، یا تبصرے خریدنے یا بیچنے کی کوشش یا ایسا کرنے میں شامل نہ ہوں
- مصنوعی ٹریفک بڑھانے کی سروسز کی تشہیر نہ کریں
- غلط یا جعلی شناخت کے تحت متعدد TikTok اکاؤنٹس نہ چلائیں، بشمول کسی غیر مستند سرگرمی کی انجام دہی کے لیے طے شدہ کوششیں، کاروباری جعل سازی کی تقسیم، یا بصورت دیگر بڑے پیمانے پر TikTok کی پالیسیوں کی خلاف ورزی نہ کریں
بہروپ اختیار کرنا
ہم صارفین کو عوام کو دھوکہ دینے کے لیے دیگر افراد یا اداروں کا بہروپ اختیار کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ جب ہم بہروپ اختیار کرنے کی رپورٹس کی تصدیق کر لیتے ہیں، تو ہم خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس ہٹا دیتے ہیں۔ ہم نقل کرنے، تبصرہ نگاری، یا مداحوں کے اکاؤنٹس، کے ساتھ ساتھ TikTok پر اپنی شناخت یا مقصد کے سلسلے میں دوسروں کو گمراہ نہ کرنے والے اکاؤنٹ کو بھی استثنات دیتے ہیں۔
پوسٹ نہ کریں:
- کسی مختلف شخص یا ادارے کی جانب سے کسی دوسرے کا نام، سوانح حیات کی تفصیلات، یا پروفائل کی تصویر استعمال کرنا ایک گمراہ کن عمل ہے
گمراہ کن معلومات
اگرچہ ہم اپنے صارفین کو قابل احترام گفتگو کرنے کی ترغیب دیتے ہیں اُن مضامین کے بارے میں جو ان کے لیےاہمیت کے حامل ہیں ، لیکن ہم غلط معلومات کی اجازت نہیں دیتے ہیں جو افراد کو ، ہماری برادری کو یا عوام الناس کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
پوسٹ نہ کریں:
- غلط معلومات جو نفرت یا تعصب کو اکساتی ہیں.
- ہنگامی صورتحال سے متعلق غلط معلومات جو خوف و ہراس کو پیدا کرتی ہے.
- غلط طبی معلومات جو کسی فرد کی جسمانی صحت کو نقصان پہنچاتی ہیں.
- ایسا مواد جو عوام الناس کو انتخابات یا دیگر شہری عوامل کے بارے میں گمراہ کرتا ہے
- جعلسازی یا فریب دہی کی کوششیں
- ڈیجیٹل جعلسازیاں (مصنوعی میڈیا یا حسب منشاء چلائے جانے والا میڈیا) جو واقعات کی حقیقت کو بگاڑ کے صارفین کو گمراہ کرتے ہیں اور ویڈیو کے مواد یا معاشرے کی سوچ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
مت کریں:
- مربوط غیر مصدقہ سرگرمیوں میں مشغول رہنا (جیسے کے اکاؤنٹ کی تشکیل) جس میں اثر ورسوخ کے استعمال سے عوام کو بہکا کر ان کی رائے کو گمراہ کرنا، ہماری برادری یا عوام کی اکثریت کو اکاؤنٹ کی شناخت ، مقام یا مقصد کے بارے میں غلط معلومات دینا۔
انٹلیکچوئل پراپرٹی
ہم اصل مواد تخلیق کرنے اور شیئر کرنے کے لیے ہر ایک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہم صارفین کو کسی دوسرے کے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی خلاف ورزی کرنے والا مواد شائع یا تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔
پوسٹ نہ کریں:
- کسی دوسرے کے کاپی رائٹس، ٹریڈ مارکس، یا دیگر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی خلاف ورزی یا انحراف کرنے والا مواد
پلیٹ فارم کی سکیورٹی کو خطرات
مذکورہ بالا بیان کردہ مواد اور رویے کے علاوہ، ہماری پالیسیاں TikTok سروس کو کمزور کرنے والی سرگرمیوں سے روکتی ہیں:
- TikTok ویب سائٹ، ایپ، یا منسلکہ نیٹ ورکس کو ہیک نہ کریں، یا صارف کی رسائی محدود کرنے کے لیے اس کے طریقہ کاروں کو بائی پاس نہ کریں
- مہلک یا نقصان دہ وائرسز، ٹروجن ہارس، وارمز، لاجک بمبز، دیگر امواد کی حامل فائلیں تقسیم نہ کریں
- TikTok پر مبنی کسی قسم کی مشتق مصنوعات، بشمول فائلز، ٹیبلز یا دستاویز سازی میں تدوین، اسے اختیار کرنے، ترجمہ، ریوریس انجیئنر، الگ کرنے، کھولنے، یا تخلیق کرنے سے گریز کریں، نہ ہی کسی سورس کوڈ، الگارتھمز، طریقہ کاروں، یا TikTok کی بنائی تکنیکوں کو دوبارہ بنانے کی کوشش کریں
- TikTok سے معلومات اکٹھی کرنے کے لیے خودکار بنائے گئے اسکرپٹس استعمال نہ کریں
ہماری متنوع عالمی کمیونٹی کا حصہ بننے اور تمام صارفین کے لیے محفوظ جگہ کو برقرار رکھنے کے لیے ہمارے ساتھ کام کرنے کا شکریہ۔ اگر آپ کا سامنا کسی ایسے مواد یا اکاؤنٹس سے ہو جو آپ کے خیال میں ہماری کمیونٹی کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کر سکتا ہے، تو براہ کرم ہمیں آگاہ کریں تاکہ ہم جائزہ لے سکیں اور مناسب اقدامات کر سکیں۔