Skip to main content
عنوانات

خودکشی اور خود اذیتی

 TikTok پرواہ کرتا ہے

 TikTok ایک مثبت اور معاون کمیونٹی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ رقص، گیت، پیارے جانور، نظارے، اور مزاح ہمارے پلیٹ فارم پر موجود لوگوں کے لیے خوشی کا باعث بن سکتے ہیں۔

 لیکن کبھی کبھار، تنہائی اور تناؤ سے بچنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر آپ یا آپ کا جاننے والا کوئی فرد مشکل وقت سے گزر رہا ہے یا خود اذیتی کے بارے میں سوچ رہا ہے، تو ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو معلوم ہو کہ ہم آپ کی مدد کے لیے یہاں موجود ہیں۔


 اپنے صارفین کی معاونت اور تحفظ کے لیے TikTok کیا کر رتا ہے

 TikTok کمیونٹی کا تحفظ اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہماری پالیسیوں کا مقصد ایسے افراد کی معاونت کرنا ہے جو کسی قسم کی مشکل کا شکار ہیں اور ماہرانہ جذباتی مدد تک انہیں رسائی فراہم کرنا ہے۔

  •  ہم اس قسم کے مواد کی اجازت نہیں دیتے جوکہ ایسی سرگرمیاں دکھائے، انہیں فروغ دے، عام کرے، یا سراہے جو خودکشی یا خود اذیتی کا سبب بن سکیں۔ ہم صارفین کو ایسے کسی مواد کے اشتراک کی بھی اجازت نہیں دیتے جو انہیں ایسی کسی بھی قسم کی خطرناک سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے دکھائے، یا دوسروں کو اس میں حصہ لینے کی ترغیب دے جو شدید زخم یا موت کا سبب بن سکیں۔ تاہم، ہم اس سلسلے میں اپنی کمیونٹی کے ممبران کی معاونت کرتے ہیں کہ وہ شعور پیدا کرنے اور کمیونٹی کی معاونت حاصل کرنے کے لیے ایک محفوظ انداز میں ان مسائل کے حوالے سے اپنے ذاتی تجربات کا اشتراک کریں۔ مزید جانیں
  •  متعلقہ اصطلاحات تلاش کرتے ہوئے ہم خود اذیتی سے متعلقہ مواد نہیں دکھائیں گے۔ اس کے بجائے، ہم ذرائع اور جذباتی معاونت کی ہیلپ لائنز پر رسائی فراہم کرتے ہوئے اپنے صارفین کی معاونت کرنا چاہتے ہیں۔ ہم خودکشی کی روک تھام کے لیے مقامی ہاٹ لائن کے ایسے نمبرز اور اضافی مقامی ذرائع فراہم کرتے ہیں جو مدگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
  •  TikTok اپنی پالیسیوں اور طریق کار میں مسلسل بہتری لانے کے لیے جذباتی صحت کے ماہرین کے ساتھ کام کرتا ہے۔
  •  اگر ہماری مداخلت سے کسی ایسے صارف کی مدد ہو سکے جو خود کو نقصان پہنچانے کا امکان رکھتا ہو، تو اس صورت میں TikTok کی ٹیم مقامی ہنگامی سروسز کو انتباہ بھی کر سکتی ہے۔

ذرائع

اگر آپ یا آپ کے جاننے والوں میں سے کوئی بھی فرد جذباتی طور پر مشکل کا شکار ہے، تو مدد دستیاب ہے۔