Skip to main content
عنوانات

نشہ آور مادے کی معاونت

اپنی کمیونٹی کی معاونت کرنا

ٹک ٹاک پر، ہم ایسا معاون ماحول بنانے کے لیے پُرعزم ہیں کہ جہاں ہماری کمیونٹی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کرتی ہو۔ اِس میں اُن افراد کی بڑھتی ہوئی کمیونٹیز بھی شامل ہوتی ہیں جو نشہ آوراشیاء (بشمول الکوحل، اور تمباکو) کے استعمال سے متاثر ہونےافراد کی مدد کے لیے وقف تنظیمیں ،ساتھیوں سے مربوط ہونے، معاونت حاصل کرنے، اور سیکھنے کے لیےٹک ٹاک کے پیش کردہ موقع کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

  ہمیں معلوم ہے کہ نشہ آور اشیاءکے استعمال پر ہر کسی کے اپنے ذاتی تاثرات اور تجربات ہیں۔ آپ کے جو بھی تجربات رہے ہوں، ہم اپنی کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کی غرض سے ہم آپ کو معلومات فراہم کرنا اور آپ کے ساتھ محفوظ انتخاب میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اِس ہدایت نامےکی تیاری میں ایسے افراد کے ساتھ شراکت کی ہے جو اِن مسائل پرمہارت رکھتے ہیں۔

یہ وسائل ہر شخص کے لیے ہیں:

  • جو کسی بھی قسم کی نشہ آورشے استعمال کرتا ہے ، وہ اُس کےذہن، جسم اور رویوں کو کس طرح متاثر کر سکتا ہے ،اُس کے بارے میں مزید جاننا چاہتا ہو؛
  • جو نشہ آور اشے استعمال کر رہا ہو یا استعمال کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہو؛
  • ججو نشہ آور شے کے استعمال ترک کرنے کا طریقہ کار اور ذرائع تلاش کر رہا ہو؛
  • جو نشہ آور اشیاء کے استعمال سے متاثر کسی شخص کی دیکھ بھال کرتا ہو؛
  • جو ایسی معاون کمیونٹی کو ڈھونڈ رہا ہو جہاں وہ اپنے تجربات شیئر کر سکے، یا
  • جو نشہ آور اشیاء کے استعمال سے ہونے والے نقصانات پربات چیت کرنا چاہتا ہوجس سے اسے کچھ مدد مل سکے۔

نشہ آور اشیاءکے استعمال پر گفتگو مشکل ہو سکتی ہے لیکن ہم اُمید کرتے ہیں کہ اس صفحے پر پیش کیے گئے ذرائع اور معلومات آپ اور آپ کے پیاروں کے لیے مدگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

آپ جو سوالات کر سکتے ہیں

نشہ آور اشیاء کے استعمال سے مراد مختلف افیون،بھنگ، چرس، ہیروئن، الکحل یا تمباکو استعمال کرنا ہے۔ لوگ مختلف وجوہات کی بنا پر نشہ آور اشیاء استعمال کرتے ہیں مثلاًمحض تفریح کے لیے، اس شے کو آزمانے کے لیے، باقاعدگی سے استعمال کی عادت یا لت لگنےکی وجہ سے (نشہ آوراشیاء کے استعمال کی عادت کو غلط اور ناپسندیدہ قرار دیا جاتا ہے)۔ ذیل میں نشہ آور اشیاءکے استعمال کی مختلف اقسام کے بارے میں مزید پڑھیں۔

تجربہ کے لیے

کبھی کبھار لوگوں کو کسی خاص صورتحال مثلاً کسی تقریب وغیرہ میں، نشہ آوراشیاء کا واسطہ پڑ جاتا ہے۔ اُنھیں عمومی طور پر نشہ آورشےکی طلب نہیں ہوت اور وہ نشہ آوراشیاءکے متعلق سوچتے بھی نہیں ہیں، جب تک کہ وہ اُن کے ستعمال کے عادی نہ ہو جائیں۔ وہ اُن کے بارے میں تجسس یا تفریح حاصل کرنے کی غرض سے استعمال کرتے ہیں۔ اُن کی زندگی، اُن کی نشہ آوراشیاءکے استعمال کے گرد نہیں گھومتی لیکن یہ اس وقت ہوتا ہے جب اایسا کرنا آسان ہو۔

تفریحی استعمال

ایسااُس وقت ہو سکتا ہے کہ جب لوگ طبی وجہ کے بغیر، نشہ آور اشیاء باقاعدگی سے استعمال کرنے لگیں۔ نشہ آوراشیاء کا استعمال اُن کے معمول کا حصہ بھی بن سکتا ہے جیسا کہ ہرہفتے کے اختتام پر ، باہر جانے سے پہلے،الکحل پینا۔

غلط استعمال

ایسااُس وقت ہوتا ہے کہ جب کسی فرد کے لیے نشہ آورشے کا استعمال خطرناک ہوجائے لیکن وہ مزید کثرت سے استعمال کرنا کر دے، اوراُس نشہ آور شے کے استعمال سے اپنی زندگی پر منفی اثرات کا سامنا کرنا شروع کر دے۔ایسے افراد جو نشہ آور اشیاء کا غلط استعمال کرتے ہیں وہ اُنھیں استعمال کرتے رہتے ہیں، خواہ وہ اُن کی زندگی میں مختلف مسائل پیدا کرنے کا سبب بننے لگے۔ دوست یا خاندان کے افراد اُس وقت بھی اُن کے نشہ آوراشیاء کے استعمال کےبارے میں کسی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

انحصار

منشیات پر انحصار کی صورت اُس وقت پیدا ہوتی ہے جب مذکورہ شخص کا جسم نشہ آورشے کو قبول کر لیتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جسم کو ”معمول پر“ رکھنے کے لیے نشہ آورشے کی ضرورت ہوتی ہے۔ نشہ آورشے کا استعمال روکنے سے تھکاوٹ، بے چینی/تناؤ، پسینہ آنا، قے، سُن ہو جانے جیسی کیفیت، وہم یا کچھ سے کچھ نظرآنے کی علامات پیدا ہونے لگتیں ہیں۔ انحصار کی کیفیت اُس وقت ہو سکتی ہے جب کچھ نشہ آور اشیاء کواگرچہ ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کرنے پر لیا جا رہا ہو۔

نشے کی لت

اگر کسی شخص کو نشے کی لت پڑ جائے تو وہ اُس نشہ آور کا استعمال جاری رکھتا ہےخواہ وہ نشہ آورشے اس کے یا دیگر افراد کے لیے نقصانات کا سبب بننے لگے۔ اگرچہ لوگ نشہ چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اُن کی طلب اور نشے کے استعمال کا دوبارہ آغاز اُن کی صحت یابی میں بہت بڑی روکاٹ بنتے ہیں۔ نشے کی لت کسی بھی شخص کو لگ سکتی ہے۔ اِس کاانتخاب نہیں کیا جا سکتا یہ قابل علاج ہے، اور فرد کی خصوصی ضرورتوں کی بنیاد پر علاج کے لیے مختلف طریقےموجود ہیں۔ نشے کی لت کا یہ مطلب نہیں کہ اُس کی زندگی میں نظم و ضبط کی کمی ہےٹبلکہ نشے کی لت ایک حالت ہے۔

کوئی بھی یہ بات یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ منشیات اُسےکس طرح متاثر کریں گیں، بعدازاں، میں، یہ جاننا اور بھی مشکل ہو سکتا ہے کہ فرد جس طرح سوچتا ہےنشہ آور شے واقعی ایسی ہی ہے ۔ اِس کی دو بڑی وجوہات سکون بخش(fetanyl) اور جعلی (counterfeit)مصنوعات ہیں۔

  • سکون بخش اشیاء مصنوعی افیون سے تیار کردہ (Opioids) طاقتور اشیاء ہوتی ہیں۔ سکون بخش اشیاءکی دواقسام ہیں:(1) وہ جو ادویات سازی کے لیے تیار کیں جاتیں ہیں(یعنی اِنھیں ادویات ساز کمپنیاں تیار کرتیں ہیں اور ان کی خوراک کو کنٹرول کرتیں ہیں)، اور (2) ”غیر قانونی یا ممنوعہ“سکون بخش اشیاءجن کا استعمال باضابطہ باضابطہ ادویات کمپنیوں کےعلاوہ، دیگر افراد کی بنائی گئی نشہ آور اشیاء کا بنانا، ذخیرہ کرنا، فروخت کرنا یا لین دین کرنا قانوناً ممنوع ہوتا ہے۔ غیر قانونی طریقے سے بنائیں گئیں سکون بخش اشیاءتیارمیں ارزاں اوردیگر نشہ آور ادویات کے مقابلے میں زیادہ اثر پذیر ہونے کے باعث اُنھیں بعض اوقات دیگر نشہ آور ادویات میں خفیہ طور پر شامل کر دیا جاتا ہے مثلاً جعلی گولیوں میں شامل کر نا (یہ بالکل نسخے کے مطابق افیون سے تیار کردہ اشیاء (Opioids) سکون بخش جیسی نظر آتی ہیں لیکن غیر قانونی طور پر منشیات فروشوں کی تیار کردہ ہوتیں ہیں)مثلاً ہیروئن، کوکین، اور میتھامفیتامین(methamphetamine) جیسی منشیات ساتھ ملائی جاتیں ہیں۔اس طرح کی سکون بخش ادویات یا اشیاء کی محض2 ملی گرام جیسی معمولی مقدار،جو نمک کے چند ذروں جتنی ہوتی ہے، کسی بھی شخص کو ہلاک کرسکتی ہےیہی وجہ ہےایسی سکون بخش منشیات کی زائد خوارک اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اگرچہ ہر شخص یہ سوچتا ہے کہ جو دوا وہ استعمال کر رہا ہے ،وہ اُس کے بارے میں بخوبی جانتا ہے،اس کے باوجودایسے سکون بخش شے کامحض ایک مرتبہ کا استعمال مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔
  • نسخے پر فروخت کی جانے والی جعلی یا مصنوعی گولیاں: جیسا کہ بینزودیازپائن(benzodiazepines) ، جسےبعض اوقات ”بینزوس“ کہا جاتاہے، خطرناک حد تک تیزی سے اثر کرنے والا پایا گیا ہے ۔یہ دیگر انتہائی نقصان دہ اور خطرناک نشہ آور مواد پر مشتمل ہوتا ہے اورطبی معاملات میں استعمال نہیں کیا جاتا، اسپتال میں داخلے اور اموات کا سبب بنتا ہے۔

ممکن ہے کہ آپ نے”نقصان دہ اثرات میں کمی“کی اصطلاح کے بارے میں سُنا ہو۔ یہ فقرہ منشیات کے استعمال سے وابستہ خطرات کم کرنے کے نقطہ نظر کی وضاحت کرتی ہے۔ نقصان دہ اثرات میں کمی سے مراد منشیات کے استعمال کو درست یا محفوظ قرار دینا نہیں ہے۔ یہ منشیات استعمال کرنے والے افراد کے تحفظ اور اُن کی معاونت کرنے اور کوئی تنقید کیے بغیر مثبت تبدیلیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا طریقہ ہے۔

ننقصان دہ اثرات میں کمی کی کچھ مثالیں دج ذیل ہیں:

  • نالیکسون (naloxone) جیسی ادویات، جو افیوں سے تیار کردہ اشیاء اور دیگرایسی ادویات جو افیون کی لت کا علاج کر سکتیں ہیں، اُن کی زیادہ خوراک کے اثرا ت کو تیزی سے پلٹا تی ہیں؛
  • ایسی اشیاء کی محفوظ ترسیل اور ٹھکانے لگانا، اور بیماریوں کے لیے ٹیسٹ میں استعمال کرنا، جو چند مخصوص ادویات کے استعمال سے ہوتا ہے۔

بحالی وہ عمل ہے جس کے ذریعےلوگ نشہ آوراشیاء کے استعمال سے پیداہونے والے مسائل کا تجربہ ہونے کے بعد اپنی مجموعی فلاح و بہبود کو بہتر بناتے ہیں۔ بحالی کے کئی طریقےہیں اور یہ وہ عمل ہے جو ہر فرد کے لیے الگ ہوتا ہے۔ بحالی سے مراد مختلف افراد کے لیے مختلف باتیں بھی ہو سکتی ہیں۔ کچھ افراد کے لیے، نشہ آور اشیاء سے پرہیز زیادہ اہم ہے۔ دیگر افراد کے لیے، نشہ آور اشیاءاستعمال کیے بغیر منفی جذبات کو سنبھالنا، بحالی کا مزید اہم حصہ ہے۔

ذہن میں رکھیے کہ بحالی کوئی آسان عمل نہیں ہے۔ بحالی کے دوران نشہ آور اشیاء کا استعمال دوبارہ شروع کرنا ایک عام تجربہ ہے۔ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ فرد ناکام ہو گیا ہے یا وہ اپنی بحالی کامقصد کبھی حاصل نہیں کر سکے گا۔ لوگ صحت مند ہو سکتے اور ہو جاتے ہیں۔

بدنامی ،ایسے افراد کے بارے میں منفی رویوں، خوف، غلط فہمیوں، اور تعصبات کا مجموعہ ہے جنھوں نے منشیات استعمال کی ہو یا نشے کی لت کے ساتھ زندگی گزار رہے ہوں۔ بدنامی عام وجوہات میں سے ایک ہے جس کے باعث لوگ نشہ آور اشیاءکا استعمال ترک کرنےکے لیے اپنا علاج نہیں کراتے ہیں ۔ ہرشخص کو نشہ آور اشیاءکے استعمال سے ہونے والی بدنامی سے بچنے کا حق حاصل ہے۔ ایسا کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم جس انداز میں نشہ آور اشیاءکے استعمال کے بارےمیں بات کرتے ہیں ،اُسے تبدیل کیا جائے۔

ٹک ٹاک پر، ہم نشہ آور اشیاء کے استعمال سے متعلقہ کہلائی جانے والی”فرسٹ پرسن لینگویج استعمال کرتے ہیں۔ اس سے مراد یہ ہے کہ ہم کسی بھی فرد کو اس کے رویے یا تشخیص کی بنیاد پر بیان نہیں کرتے۔ بطور مثال، کسی فرد کو”منشیات کا عادی“ کہنے کی بجائے ہم کہیں گے کہ ”فرد جو منشیات استعمال کرتا ہے۔“ فرسٹ پرسن لینگویج طنزیہ نہیں ہوتی اور نشے کی لت کا سامنا کرنے والے افراد کے ساتھ احترام اور ہمدردی کے اندازکا اظہار کرتی ہے۔ فرسٹ پرسن لینگویج کا استعمال نشہ آوراشیاء کے استعمال کی بدنامی کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یہاں اُن طریقوں کی کچھ مثالیں موجود ہیں کہ کیسے اپنے الفاظ کو تبدیل کرنے سے نشہ آور اشیاء کے استعمال کے خلاف بدنامی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس کی بجائےاستعمال کریں
منشیات کا استعمال کرنے والانشہ آور اشیاء کی غلط عادت
منشیات کا صارفوہ فرد جو منشیات استعمال کرتا ہے
عادی، جنکی، منشیات کا استعمال کرنے والانشے کی لت کے ساتھ رہنے والا یا نشے کی لت کا سامنا کرنے والا فرد؛ وہ فرد جو نشہ آور اشیاء کے استعمال کی غلط عادت کا شکار ہو
سابقہ نشے کا عادی فردبحالی میں فرد
شرابیوہ فرد جو الکحل کے استعمال کی غلط عادت کا شکار ہو؛ وہ فرد جو خطرناک انداز میں الکحل استعمال کر رہا ہو
سنجیدہ /صافنشہ آور اشیاء سے آزاد؛ بحالی میں/ پرہیز کرنے والا فرد
صاف رہیںبحالی کو برقرار رکھا

جب کوئی فرد نشہ آور اشیاء کو ضرور مقدار سے زیادہ مقدار میں لیتا ہے تو زائد خوراک لینا کہتے ہیں۔ زائد خوراک باآسانی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کے خیال میں کوئی زائد خوراک استعمال کر رہا ہے، تو فوراً ہنگامی سروسز کو کال کریں۔ کئی ممالک اور ریاستوں میں “گڈ اسمارٹیئن(Good Samaritan)” قوانین موجو ہیں کہ جب لوگ زائد خوارک لینے یا اُس کی گواہی دینے کے لیے ہنگامی سروسز کو کال کرتے ہیں تو اُنھیں گرفتاری، چارج، منشیات یا نشہ آور اشیاء رکھنے پر قانونی چارہ جوئی کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

زائد خوراک کی علامات نشہ آور اشیاء میں مختلف ہوتی ہیں، لیکن ان میں درج ذیل شامل ہو سکتی ہیں:

  • انتہائی پیلا اور/یا ٹھنڈا چہرہ
  • جھکا ہوا جسم یا انتہائی کمزوری
  • جامنی/نیلی انگلیاں یا ہونٹ
  • بہت زیادہ قے ہونا بے ہوش ہوجانا یا اٹھنے یا بولنے سے قاصر ہونا
  • ہت کم یا سانس کا نہ آنا
  • سانس کا تیز چلنا (کوکین اور میتھ جیسے محرکات کے لیے)
  • دل کی دھڑکن کا بہت کم ہونا یا نبض کا محسوس نہ ہونا دل کی دھڑکن کا تیز یا بے قاعدہ ہونا (کوکین اور میتھ جیسے محرکات کے لیے)
  • دم گھٹنے یا غرارے کرنے کی آوازیں
  • جسم کا درجہ حرارت کم ہونا
  • بخار (کوکین اور میتھ جیسے محرکات کے لیے)
  • معدہ میں شدید درد
  • دورے پڑنا آنکھوں کی پُتلیوں کا سکڑنا

روقت ہونے پر، افیون کی زائد خوراکوں کے منفی اثرات پر نالیکسون نامی داوئی سے قابو پایا جا سکتا ہے (نارکن، ایوزیو یا کلوکساڈو نامی برانڈ کے تحت فروخت کی جاتی ہے)، زندگی بچانے والی دوا جو زائد خوراک کی صورت میں جسم میں افیون کے اثرات کا مقابلہ کرتی ہے۔ کئی ممالک میں، نالیکسون فوری طور پر مل سکتی ہے یا فارمیسی پر نسخے کے بغیر لے سکتے ہیں یا صحت عامہ کے اداروں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

اگر آپ کو سمجھنےہیں کہ کسی نے زائد خوراک لے لی ہے تو کیا کرنا چاہیے اس پر مزید معلومات کے لیے، Talk to Frank۔

نشہ آور اشیاء کے استعمال کے بارے انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے بارے میں ہمیشہ محتاط رہیں، جن میں ٹک ٹاک پر دستیاب معلومات بھی شامل ہیں۔ لوگ نشہ آور اشیاء کے استعمال پر بہت آراء بیان کرتے ہیں، لیکن یہ ممکن ہے کہ اُن میں سے کچھ حقائق پر مبنی نہ ہوں۔ آن لائن معلومات میں سے ہمیشہ ان معلومات پرتوجہ دیں جو حقائق کی جاچ پڑتال کے بعد فراہم کی گئی ہوں۔ اس صفحے پر، آپ کو عام اقسام کے نشہ آور اشیاء، اور ایسے ذرائع کے لنکس موجود ہیں جہاں آپ مزید معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

ہم حقائق پیشکش کرتے ہیں تاکہ آپ نشہ آور اشیاء کی مختلف اقسام، بشمول منشیات اور الکحل کے متعلق بھروسہ مند معلومات سے آگاہ ہو سکیں۔ ہم ایسے عام نشہ آور اشیاء کے متعلق حقائق بیان کریں گے جن کے متعلق آپ نے شاید سنا ہو، بشمول وہ کیا ہیں، وہ کیسے محسوس ہوتے ہیں، اور ہر کسی سے وابستہ خطرات۔اس صفحے پر، ہم ہر نشہ آور اشیاء کا حوالہ دینے کی غرض سے رسمی نام استعمال کریں گے، لیکن وہ اکثر مختلف “عمومی ناموں” سے بھی جانے جاتے ہیں۔

افیون سے تیار کردہ اشیاء (Opioids) کیسی ہوتی ہیں؟ افیون سے تیار کردہ منشیات (Opioids) دماغ اور جسم پر شدیددافع درد جیسے اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔ افیون سے تیار کردہ منشیات کی کئی اقسام موجود ہیں، مثلاً:

  • ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کی جانے والی اشیاء : گولی یاکیپسول کی صورت میں فروخت کی جاتیں ہیں ،مثلاً آکسی کوڈون اور ہائیڈروکوڈون
  • ہیروئن:افیون سے تیار کردہ غیر قانونی اشیاء مارفین (morphene) سے تیار کیں جاتیں ہیں جن کا دھواں ناک کے ذریعے لیا جاسکتا ہے،سونگھا جا سکتا ہے ، یا انجکشن کی صورت میں جسم میں داخل کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کے لیے افیون سے تیارکردہ اشیاء اور ہیروئن سے تیار کردہ اشیاء کی ساخت ایک جیسی ہوتی ہے۔ دماغ میں موجود رسیپٹرز (receptors)جودافع درد ہوتے ہیں ان سے مربوط ہو کر، ڈاکٹری نسخہ پرفروخت کے لیے افیون سے تیار کردہ اور ہیروئن سے تیا ر کدہ دونوں خوشی کا یکساں احساس فراہم کرتی ہیں۔
  • سکون بخش ادویات :سکون بخش (fetanyl) اُن مریضوں کو تجویز کی جاتی ہے جو شدید یا دائمی درد میں مبتلا اُن افراد کو جو افیون سے تیار کردہ دیگر اشیاء برداشت کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ سکون بخش ادویات کی 2 اقسام ہیں:
    • فارماسیوٹیکل گریڈ: خوراکیں کنٹرول کرنے کے لیے فارماسیوٹیکل کمپنیز کی جانب سے بنائی جاتیں ہیں ،اور، غیر قانونی سکون بخش: کسی بھی باضابطہ طبی استعمال کے علاوہ افراد کی جانب سے بنائی گئی منشیات کو فروخت کرنا یا اُس کا لین دین کرنا۔
    • بعض اوقات سکون بخش اشیاء کو غیر قانونی طور پر جعلی گولیوں میں شامل کر دیا جاتا ہے (یہ بالکل نسخے کے مطاافیون سے تیار کردہ دافع درد ادویات جیسی نظر آتی ہیں لیکن یہ حقیقت میں غیر قانونی منشیات بیچنے والوں کی جانب سے تیار کی جاتیں ہیں)، یا ہیروئن، کوکین، اور میتھامفیٹامین جیسی منشیات کے ساتھ ملا دی جاتی ہیں۔
    • سکون بخش اشیاء کی 2 ملی گرام-نمک کے چند ذروں جیسی – مقدار بھی کسی کو مار سکتی ہے ۔ اسی وجہ سے،ان سکون بخش منشیات کی زائد خوارک اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
  • کوڈین: عمومی طور پر بطور کھانسی کے سیرپ تجویز کی جاتی ہے، لیکن گولیوں کی صورت میں بھی مل سکتی ہے۔ یہ افیون سے تیار کردہ دیگر اشیاء کی نسبت کم طاقتور ہوتی ہے۔ یہ دماغ کو اسی انداز میں متاثر کرتی ہے۔
  • مارفین: ہسپتالوں میں عمومی طور پر نس کے ذریعے دی جاتی ہے۔ مریض کو گھر لے جانے کی تجویز پر اسے گولی، پیچ، یا سپوزیٹوری (suppository) کی شکل میں استعمال کروایا جا سکتا ہے۔

خطرات کیا ہیں؟ کوئی بھی شخص افیون سے تیار کردہ اشیاء کی زائد مقدار میں لے سکتا ہے اگرچہ کہ وہ اسے پہلی مرتب لے رہا ہو، جس کے لیے ڈاکٹر نے تجویز کیا ہو یا غیر قانونی طور پر لے رہے ہوں۔ غیر قانونی طور پر خریدی گئی نشہ آور اشیاء میں اس بات کا خطرہ موجود ہوتا ہے کہ اس میں سکون بخش شے غیر قانونی موجود ہو۔ یہ ریاست ہائے متحدہ امریکا میں زائد خوراک سے ہونے والی اموات کی ایک بڑی وجہ ہے۔ زائد خوراک لینے کے خطرہ میں اس وقت اضافہ ہو جاتا ہے جب افیون سے تیار کردہ دیگر منشیات کے ساتھ لیا جاتا ہے ۔یہ استعمال کرنےوالے شخص کی نبض کی رفتار اور سانس لینے کا عمل کم کر دیتی ہیں، جیسا کہ الکحل،ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کی جانے والے سکون بخش ادویات، یا افیون سے تیار کردہدیگر اشیاء۔ ایسا کوئی بھی فرد جوافیون سے تیار کردہ اشیاء کی زائد خوراک لے رہا ہو اس میں درج ذیل علامات نظر آ سکتی ہیں:

  • انتہائی پیلا اور/یا ٹھنڈا چہرہ
  • جھکا ہوا جسم
  • جامنی/نیلی انگلیاں یا ہونٹ
  • قے
  • بے ہوش ہوجانا یا اٹھنے / بولنے سے قاصر ہونا
  • بہت کم یا سانس کا نہ آنا
  • دل کی دھڑکن کا کم ہونا یا نبض کا نہ ہونا
  • آنکھوں کی پُتلیوں کا سکڑنا

نالیکسون زندگی بچانے والی دوا ہے اور زائد خوراک کی صورت میں افیون سے تیار کردہ اشیاء کے اثرات کا مقابلہ کرتی ہے۔ کئی ممالک میں، نالیکسون فوری طور پر مل سکتی ہے یا فارمیسی پر نسخے کے بغیر لے سکتے ہیں۔ نالیکسون ناک کے سپرے یا انجکشن لگانے قابل منشیات کی صورت میں آتی ہے۔ نالیکسون دینے کے بعد، فوری طور پر ہنگامی سروسز کو کال کریں، کیونکہ اس کا اثر صرف 30-90 منٹس تک رہتا ہے۔ اگر نالیکسون دینے کے بعد 3 منٹس کے اندر فرد کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں ظاہر نہ ہو—مثلاً متاثر فرد جاگتا نہیں ہے—تو اسے دوسری خوراک دیں اور مدد آنے تک فرد کے پاس رہیں۔

فوری اور طویل مدتی اثرات کیا ہیں؟ فیون سے تیار کردہ اشیاء استعمال کرنے کے فوری اثرات میں درد سے نجات، غنودگی، متلی، قبض، خوشی، سانس کم ہونا، اور زائد خوراک سے موت واقع ہونا شامل ہوتے ہیں۔ کچھ افراد کے لیے، افیون سے تیار کردہ اشیاءکا باقاعدگی سے استعمال انھیں اس کی لت میں مبتلا کرسکتا ہے۔ طویل مدتی اثرات میں، اس پر انحصار کرنا، پیٹ میں درد، جگر یا گردے کی بیماری کا پیدا ہونا، اور سوئی کے استعمال سے پیدا ہونے والے انفیکشن یا چوٹیں شامل ہیں۔

الکحل کیا ہوتی ہے؟ الکحل خمیر، چینی، اور نشاستہ سے حاصل کردہ خمیر سے بنایا جاتا ہے۔ الکحل دنیا میں استعمال ہونے والی سب سے عام شے ہے۔ الکحل کی کئی اقسام ہیں، مثلاً بیئر، انگوری شراب اور دیگر اقسام کی شراب مثلاً وُوڈکا، ٹیکیلا، رَم، جن، اور وِسکی وغیرہ۔ الکحل کی دیگر اقسام، جیسا کہ ہائی سیلٹزرز، ہارڈ ٹیز، یا ہائی الکحل کمبوچا میں بھی ملتا ہے۔
کیا خطرات ہیں؟ الکحل کی زائد خوراک لینا ممکن ہے (الکحل پوائزننگ کہلاتی ہے)۔ فرد جو بے ہوش ہو یا جاگ نہ سکتا ہو ممکن ہے الکحل پوائزننگ کا سامنا کر رہا ہو اور اس کے مرنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کو شبہ ہو کہ کوئی فرد الکحل پوائزننگ کا شکار ہے، تو فوری طور پر ہنگامی سروسز کو کال کریں۔ الکحل پوائزننگ کی علامات میں درج ذیل شامل ہیں:

  • جسم کا درجہ حرارت کم ہونا
  • ہوش میں رہنے میں مشکل
  • غشی/بے ہوشی اور جاگ نہ سکنا
  • الجھن
  • بہت زیادہ قے ہونا
  • دورے پڑنا
  • سانس کم آنا یا بے قاعدگی سے آنا
    نیلے دھبوں والی جلد یا پیلی جلد

فوری اور طویل مدتی اثرات کیا ہیں؟ الکحل کے فوری اثرات میں بہت بولنا، پُرسکون رہنا، یا سوشل ہونا شامل ہو سکتا ہے، لیکن یہ لوگوں کو پریشان کر سکتا ہے انھیں جارحانہ پن محسوس ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص بہت زیادہ پیتا ہے، تو وہ آہستہ بول سکتا ہے،اس کی گفتگو بے ربط ہو سکتی ہے یا بلیک آؤٹ ہو سکتا ہے، اوہ اگلے دن تاخیری ردعمل کے طور پر خمار، چلنے میں دشواری، گاڑی چلانے کی مہارت میں کمی، برے تصورات، خواہشات پر قابو پانے میں کمی، برا فیصلہ، قے، کوما، بلیک آؤٹس، اور اُداسی کا شکار ہو سکتا ہے۔ الکحل کے استعمال کے طویل مدتی اثرات میں ٹیسٹوسٹیرون میں کمی/ نامردی، جگر کی بیماری، سرطان، یا السر شامل ہوتے ہیں۔ الکحل جھریوں، خشک جلد، اور چہرے پر مستقل سرخی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

مجھے اور کیا معلوم ہونا چاہیے؟ الکحل کو دیگر منشیات کے ساتھ ملانا جیسا کہ افیون سے تیار کردہ اشیاء، ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کی جانے والی سکون آور ادویات، کوکین، میتھامفیٹامین، اور کیٹامائن ملانا بہت خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس سے کسی فرد کی سانس لینے کی شرح کم ہو سکتی ہے، جس سے آکسیجن کا بہاؤ کم ہوجاتا ہے اور یہ دماغ کو اعضاء بند کرنے کا آغاز کرنے کے لیے متحرک کر دیتا ہے۔ الکحل سے چوٹیں اور حادثات بھی جڑے ہیں، خاص طور پر پینے کے بعد ڈرائیونگ کرنے سے۔ کچھ مشروبات پینے کے بعد ڈرائیونگ کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ قانونی مقدار میں الکحل لے کر ڈرائیونگ کرنا بھی اتنا ہی خطرناک ہوتا ہے جتنا نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنا۔ الکحل سے متاثر افراد کی ڈرائیونگ ہر سال لامحدود اموات کی ذمہ دار ہے۔

تمباکو کیا ہے؟ تمباکو ایک پودا ہے جس کے پتے خشک کیے جاتے ہیں اور سگریٹس جیسی پراڈکٹس بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ تمباکو میں موجود کیمیکل جو خوشی کے احساسات یا توانائی تخلیق کر سکتا ہے نیکوٹین کہلاتا ہے، اور اس کی بھی لت لگ سکتی ہے۔ تمباکو کی مختلف اقسام موجود ہیں:

  • سگریٹس تمباکو کے پتے ہوتے ہیں جنہیں باریک کاغذ میں رول کیا جاتا ہے، اور تمباکو کی استعمال کی جانے والی سب سے عام شکل ہے۔
  • سگارز، چھوٹے سگارز اور سگاریلوز تمباکو سے بنتے ہیں اور براؤن کاغذ یا تمباکو کے پورے پتوں میں لپٹے ہوتے ہیں۔ چھوٹے سگارز اور سگاریلوز اکثر مختلف ذائقوں میں آتے ہیں۔
  • حُقہ (المعروف شیشہ، پانی کے پائپس) پُر ذائقہ تمباکو ہے جو پانی کے پائپس استعمال کرتے ہوئے اسموک کیے جاتے ہیں۔
  • دھوئیں کے بغیر تمباکو تمباکو کی وہ قسم ہے جو اسموک نہیں کی جاتی یا جلائی نہیں جاتی۔ دھوئیں کے بغیر تمباکو کی مختلف اقسام موجود ہیں، بشمول کھلا چبانے والا تمباکو، نسوار، گیلی نسوار، اور قابل تحلیل تمباکو۔

فوری اور طویل مدتی اثرات کیا ہیں؟ فوری اثرات میں دماغ کے ان حصوں کا فعال ہونا شامل ہے جو خوشی کے احساسات پیدا کرنے میں شامل ہوتے ہیں۔ نیکوٹین لوگوں کو توانا، سست، متلی کا احساس، بے چین، یا پُر سکون ہونے کا احساس بھی دلوا سکتی ہے۔ یہ فشار خون، سانس لینے، اور دل کی دھڑکن کی شرح میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے جو توانائی کا احساس فراہم کرتی ہے۔ تمباکو پیلے دانت یا ناخن، اور سانس، بالوں، اور کپڑوں میں دھوئیں جسی بو کا سبب بن سکتا ہے۔ نیکوٹین لت ڈالنے والا کیمیکل ہے، لہٰذا کچھ افراد کے لیے تمباکو کا استعمال اس کی لت کا سبب بن سکتا ہے۔ طویل مدتی اثرات میں پھپڑوں کی بیماری، سرطان کی متعدد قسمیں، دل کی بیماری اور اسٹروک، اور ذیابیطس کے خطرے میں اضافہ شامل ہے۔ اس سے دائمی برونکائٹس، موتیا بند، اور نمونیا کے خطرے میں اضافہ ہوتا ہے۔

سگریٹ کا دھواں بلواسطہ تمباکو نوشی بھی پیدا کرتا ہے، یہ ایسا دھوں ہوتا ہے جو سگریٹ پینے سے والے ساتھ موجود کسی فرد کے سانس کے ذریعے اندر جاتا ہے۔ بلواسطہ تمباکو نوشی تک ایکسپوژر سگریٹ نہ پینے والے افراد کی صحت، اس کے ساتھ ہمارے پالتو جانوروں کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

ویپس/ ای سگریٹس کیا ہوتے ہیں؟ ویپس(Vapes) اور ای سگریٹس کے اور بھی نام ہیں مثلاً ای سیگز، ویپ پینز، ویپورائزرز، الیکٹرانک نیکوٹین کی ترسیل کا سسٹم (ENDS) وغیرہ۔ صارفین ای سگریٹ ایروسول کو سانس کے ذریعے لیتے ہیں جو مائع کو گرم کرنے سے پیدا ہوتا ہے (اسے ‘ای جوس’ بھی کہتے ہیں)۔ مارکیٹ میں سیکڑوں ای سگریٹ پراڈکٹس اور ہزاروں مختلف ای جوسز موجود ہیں۔ ای سگریٹ میں موجود ای جوس مختلف کیمیائی مادوں سے بن سکتا ہے، جو نشہ آور کیمیکل مثلاً نیکوٹین سے جو تمباکو کے پودوں سے آتا ہے۔ “تمباکو سے پاک نیکوٹن” مصنوعی طور پر بنائی جاتی ہے اور اُتنی ہی نشہ آور ہوتی ہے جتنا تمباکو کے پودوں سے حاصل ہونے والی نیکوٹن ہوتی ہے۔

فوری اور طویل مدتی اثرات کیا ہیں؟ ای سگریٹ کے استعمال کے فوری اثرات میں دماغ کے ُان حصوں کا فعال ہونا شامل ہے جو خوشی کے احساسات پیدا کرتے ہیں، اور لوگوں کو توانا، چکر آنا، متلی، بے چین، یا پُر سکون ہونے کا احساس پیدا کر سکتے ہیں۔ یہ فشار خون، سانس لینے، اور دل کی دھڑکن کی شرح میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں اور ایسے کیمیکلز تک رسائی دیتے ہیں جو ڈیوائس میں لچھوں (coils) کو گرم کر کے تخلیق کیے جاتے ہیں۔ نیکوٹین نشہ آور کیمیکل ہے، لہٰذا کچھ افراد کے لیے نیکوٹین پر مشتمل ای سگریٹس کا استعمال اُس کی لت کا سبب بن سکتا ہے۔ ای سگریٹس استعمال کرنے یا انہیں ظاہر کرنے والے طویل مدتی اثرات ابھی تک نامعلوم ہیں۔ تاہم، نیکوٹین کی خوراک دماغوں کی نشوونما پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔حالیہ تازہ ترین ڈیٹا سے پھپھڑوں کی دائمی بیماری اور دمے کے تعلق کا بھی پتہ چلتا ہے۔

چرس کیا ہوتی ہے؟ چرس، چرس نامی پودوں کے پتوں کو خشک کرنےسے بنتی ہے۔ چرس کے کئی نام ہیں۔ چرس کو عموماً جوائنٹس یا بلنٹ کی صورت میں، باؤل یا بونگ میں اسموک کیا جاتا ہے، یا پھر ‘کھانے’ یا ‘پینے’ کی اشیاء میں استعمال کیا جاتا ہے۔ چرس کو دنیا بھر میں کچھ ممالک میں قانونی حیثیت حاصل ہے (جن میں امریکہ کی کئی ریاستیں بھی شامل میں) تفریحی کی غرض سے کوئی بھی شخص قانونی طور پر مجاز عمر کا فرد اسے حاصل کر سکتا ہے)، یا طبی طور پر (یعنی ڈاکٹر کی تجویز پر، کوئی بھی قانونی طور پر مجاز عمر سے زائد کا حامل فرد حاصل کر سکتا ہے)۔ کچھ ممالک میں، چرس پر مشتمل منشیات (چرس کے پودے سے حاصل ہونے والی نشہ آور اشیاء) مرگی کی کمیاب اشکال میں مبتلا افراد، سرطان کی کیموتھراپی کروانے والے افراد، ایڈز/HIV میں سے وابستہ بھوک کی کمی کے شکار افراد، اور دائمی درد کا سامنا کرنے والے افراد کو تجویز کی جا سکتی ہے۔

فوری اور طویل مدتی اثرات کیا ہیں؟چرس کو استعمال کرنے کے فوری اثرات میں تبدیل شدہ حواس، آرام، غنودگی، مزاج میں تبدیلی، درد سے نجات، بھوک میں اضافہ، اور سوچنے یا مسائل کو حل کرنے میں دشواری شامل ہوسکتے ہیں۔ چرس کے استعمال کے طویل مدتی اثرات ابھی تک نامعلوم ہیں اور ان پر تحقیق جاری ہے۔

مصنوعی بھنگ کیا ہوتی ہے؟ مصنوعی بھنگ انسانوں کے بنائےہوئے کیمیکلز ہیں جوTetrahydrocannabinol (THC)سے چرس کے مرکزی نفسیاتی جزو کی طرح عمل کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ مصنوعی بھنگ مصنوعی چرس بھی کہلاتی ہے۔ مصنوعی بھنگ ایک خشک مواد ہوتا ہے جو پوٹپیوری کی طرح ہوتا ہے، اور اسےدھوئیں کی صورت میں بھی استعمال کیا جاتا ہےاور کھانے کی چیز کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

خطرات کیا ہیں؟ چرس کے برعکس، مصنوعی بھنگ کی زائد خوراک لینا ممکن ہے۔ بعض اوقات مصنوعی بھنگ خفیہ طور پر دیگر منشیات کے ساتھ ملا دی جاتی ہے، جو زائد خوراک کےاستعمال کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

فوری اور طویل مدتی اثرات کیا ہیں؟ مصنوعی بھنگ کے مختصر مدتی اثرات میں پُر سکون ہونا، غافل یا تھکا ہوا محسوس کرنا، یا بھوک محسوس کرنا شامل ہیں۔ لوگوں کے فریب نظر، پاگل پن، یا گھبراہٹ کے حملوں، دل کی تیز دھڑکن، قے، اشتعال، پریشانی، بے سکونی، اور فشارِ خون میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ مصنوعی بھنگ کے جسمانی صحت پر طویل مدتی اثرات نامعلوم ہیں۔

ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کی جانے والی سکون بخش ادویات سے کیا مراد ہے؟ ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کی جانے والی سکون بخش ادویات ایسی گولیاں ہوتی ہیں جو دماغ کی سرگرمی کم کرتی ہیں اور چکر آنے کا سبب بنتی ہیں۔ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کی جانے والی سکون بخش ادویات کو بینزوز، بینزودیازپائنز، سکون آور، یا ٹرنکولائزرز بھی کہا جاتا ہے۔ لوگ بے چینی یا نیند کے مسائل سے نمٹنے میں مدد کی غرض سے نسخہ پر فروخت کی جانے والی سکون بخش ادویات لے سکتے ہیں۔

اِن اشیاء کے استعمال سے کیا محسوس ہوتا ہے؟ ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کی جانے والی سکون بخش ادویات لوگوں کو غنودگی، آرام دہ، پرسکون، غیر مربوط، الجھ اور گم صم کیفیت محسوس کروا سکتی ہیں۔ دوبارہ شروع ہونے والی علامات میں ذہنی بے چینی، اضطراب، بے خوابی، حد سے زیادہ اضطراب، لرزش، دل کی دھڑکن اور فشار خون میں اضافہ، فریب نظر، طلب، اور حتی ٰ کہ دورے شامل ہو سکتے ہیں۔

خطرات کیا ہیں؟ ڈاکٹری ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کی جانے والی سکون بخش ادویات کی زائد خوراک لینا ممکن ہے۔ اگر ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کی جانے والی سکون بخش ادویات کی زائد خوراک کو افیون سے تیار کردہ اشیاء، یا الکحل کے ساتھ ملاکر لیا جائے تو زائد خوارک کے خطرے میں اضافہ ہو جاتا ہے، کیونکہ افیون سے تیار کردہ اشیاء، الکحل اور ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کی جانے والی سکون بخش ادویات تمام سانس کی رفتار کو کم کرتی ہیں۔ فلومازنیل کہلائی جانے والی نشہ آور دوا ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کی جانے والی سکون بخش ادویات کی زائد خوراک کا علاج کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس دوائی تک رسائی صرف ایمبولینسوں اور ہنگامی جواب دہندگان رکھتے ہیں۔

فوری اور طویل مدتی اثرات کیا ہیں؟ ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کی جانے والی سکون بخش ادویات کے مختصر مدتی اثرات میں آہستہ بولنا، ارتکاز میں کمی، خشک منہ، سانس کم آنا، اور یاداشت کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کی جانے والی سکون بخش ادویات لینے کے طویل مدتی اثرات نامعلوم ہیں۔

کوکین کیا ہوتی ہے؟ کوکین منشیات کی وہ قسم ہے جو کوکا کے پودے کے پتوں پر عمل کرنے سے بنتی ہے، یہ پودا جنوبی امریکہ میں پایا جاتا ہے۔ کوکین سفید پاؤڈر یا راک کرسٹل میں آتی ہے جس کو سونگھا جاتا ہے،اس کا دھواں لیا جاتا ہے یا پھر انجکشن کے ذریعے جسم میں داخل کیا جاتا ہے۔ کوکین اور کریک کوکین کیمیاوی طور پر تقریباً ایک جیسی ہیں۔ بنیادی فرق ان کے استعمال کا طریقہ کار ہے: پاؤڈر کوکین سونگھی، اانجکشن کے ذریعے یامنہ کے ذریعے لی جاتی ہے، جبکہ کریک کوکین کا دھواں لیا جاتا ہے ۔

خطرات کیا ہیں؟ کیا کوکین کی زائد خوارک لینا ممکن ہے؟ اگر کوکین کو دیگر منشیات یا الکحل کے ساتھ ملا دیا جائے تو اس کی زائد خوراک سے پیدا ہونے والے خطرے میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات کوکین خفیہ طور پر دیگر منشیات میں شامل کر دی جاتی ہے جو زائد خوراک کے خطرے میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

فوری اور طویل مدتی اثرات کیا ہیں؟ کوکین استعمال کرنے کے مختصر مدتی اثرات میں چوکسی، بے چینی، پُرجوش ہونا، خوشی، گھبراہٹ، بے وقوفانہ طرز عمل، اشتعال، جسم کا زیادہ درجہ حرارت، اور دل کی دھڑکن تیز محسوس ہونا شامل ہو سکتا ہے۔ کوکین استعمال کرنے والے افراد متشدد یا غیر مستحکم رویے کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، نفسیاتی حالت بدل ہو سکتی ہے ، دل کا دورہ پڑ سکتا ہے، فالج ہو سکتا ہے، دورہ پڑسکتا ہے یا کوما میں جا سکتے ہیں۔ کوکین استعمال کرنے کے طویل مدتی اثرات میں دماغ میں تبدیلیاں، سونگھنے کی حس سے محرومی، انفیکشن، وزن میں کمی، دل کی خرابی، اور پھیپھڑوں میں خرابی شامل ہو سکتی ہیں۔

میتھامفیٹامین کیا ہے؟ میتھامفیٹامین (میتھ) محرک پیدا کرنے کی وہ قسم ہے کہ جو سفید پاؤڈر یا گولی کی شکل میں آتی ہے، جبکہ “کرسٹل میتھ” شیشے کی کرچیوں یا چمکتی ہوئی راکس جیسی لگتی ہے۔

خطرات کیا ہیں؟ کیا میتھ کی زائد خوارک لینا ممکن ہے؟ حالیہ برسوں میں میتھ کی زائد خوراکوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اگر میتھ کو دیگر منشیات یا الکحل کے ساتھ شامل کیا جائے تو زائد خوراک سے خطرے میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات میتھ خفیہ طور پر دیگر منشیات کے ساتھ ملا دی جاتی ہے، جو زائد خوراک کے خطرے میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

فوری اور طویل مدتی اثرات کیا ہیں؟میتھ کے فوری اثرات میں چوکس رہنا، غیر سماجی ہونا، پُرجوش ہونا، نیند کی کمی، بھوک میں کمی، دل کی دھڑکن کی شرح میں اضافہ، فشار خون میں اضافہ، چکر آنا، اور متلی شامل ہو سکتے ہیں۔ کچھ ایسے افراد میتھ نشے کی لت پڑسکی ہے، خاص طور پر جب اسے انجکشن کے ذریعے لیا جائے یا اس کا دھواں لیا جائے۔ میتھ کے طویل مدتی اثرات میں متشدد رویہ، بے چینی، وہم، فریب نظر، بے خوابی، وزن میں شدید کمی، دانتوں کے سنگین مسائل، الجھن، اور شدید خارش شامل ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کیے جانے والے اسٹیمولنٹس کیا ہوتے ہیں؟ ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کیے جانے والے اسٹیمولنٹس ایسی ادویات ہوتی ہیں جو توجہ میں کمی کے ہائپرایکٹیو ڈس آرڈر (ADHD)، نیند کے دورے (اچانک اور ناقابل کنٹرول نیند)، اور دمے کا علاج کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

خطرات کیا ہیں؟ ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کیے جانے والے اسٹیمولنٹس کی زائد خوراک لینا ممکن ہے۔ اگر الکحل کے ساتھ لیا جائے تو خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

فوری اور طویل مدتی اثرات کیا ہیں؟ ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کیے جانے والے اسٹیمولنٹس کے فوری اثرات میں بلند فشار خون اور دل کی دھڑکن، خون کی رگوں کا پتلا ہونا، خون میں ذیابیطس کا بڑھنا، اور سانس لینے کے راستوں کا کھلنا (جو دمے کا شکار لوگوں کی مدد کرتا ہے) شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ لوگوں میں جاگنے، پُر جوش رہنے، چوکس رہنے، توانائی، مشتعل ہونے، یا جارحانہ رویہ کا سبب بن سکتا ہے۔ زائد خوراکوں پر، ڈاکٹری نسخہ پر فروخت کیے جانے والے اسٹیمولنٹس خطرناک حد تک جسم کے زائد درجہ حرارت اور دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی، دل کے دورے، اور دوروں کا باعث بن سکتے ہیں۔ طویل مدتی اثرات میں پاگل پن، دماغی حالت، غصہ، اور دل کے مسائل شامل ہیں۔

۔ MDMA کیا ہوتا ہے؟ MDMA مولی یا ایکسٹیسی بھی کہلاتا ہے۔یہ پاؤڈر یا گولیوں کی شکل میں آتا جو مختلف اشکال اور رنگوں میں بن سکتی ہیں۔

خطرات کیا ہیں؟ ایسا بہت کم ہوا ہے کہ کوئی خالص MDMA کی زائد خوراک سے مر جائے۔ اگر MDMA کو دیگر منشیات کے ساتھ ملا دیا جائے تو زائد خوراک سے خطرے میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

فوری اور طویل مدتی اثرات کیا ہیں؟ MDMA کے مختصر مدتی اثرات میں خواہشات پر قابو پانے میں کمی، حسی ادراک میں اضافہ، دل کی دھڑکن اور فشار خون میں اضافہ، متلی، بے ہوشی، پسینہ آنا یا سردی لگنا، اور جسم کے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ شامل ہو سکتے ہیں۔ طویل مدتی اثرات نامعلوم ہیں، لیکن یہ سیکھنے کی صلاحیت یا یاداشت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

سائیکیڈیلکس کیا ہوتے ہیں؟ سائیکیڈیلکس کو اکثر ہیلوسینوجنز کہا جاتا ہے۔ سائیکیڈیلکس کی کئی اقسام ہیں۔ ان میں انسانوں کی بنائی گئی منشیات شامل ہیں جیسا کہ LSD اور PCP، سائلو سائبین مخصوص قسم کی کھمبیوں میں پائی جاتی ہے، یا DMT (المعروف آیاہوسکا) اور ناگ بھنی (المعروف بیجھڑ ی) جو کچھ پودوں میں پایا جاتا ہے یا لیباریٹری میں بناتے ہیں۔ دنیا کے کچھ حصوں میں، سائیکیڈیلکس کو تھراپی کے حصہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر کی کچھ دیہی اور مقامی ثقافتوں میں، سائیکیڈیلکس جیسے آیاہوسکا اور بیجھڑی کو مذہبی رسومات کے حصے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

خطرات کیا ہیں؟ کسی کے لیے بھی یہ ممکن نہیں کہ وہ خالص سائیکیڈیلکس کی زیادہ خوراک لے سکے، لیکن جب اسے دیگر منشیات کے ساتھ ملایا جاتا ہے تو زائد خوراک سے ہونے والے خطرے میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

فوری اور طویل مدتی اثرات کیا ہیں؟ فوری اثرات میں جذباتی تبدیلی، فرد کو احساسات یا بصارت کا تجربہ کروانے کا سبب بنتے ہیں، اور جوش، توانائی یا بے چینی کے احساسات کا سبب بن سکتے ہیں، فرد کی منطقی طور پر سوچنے، دیگر افراد کے ساتھ بات چیت کرنے یا حقیقت کی شناخت کی صلاحیت میں خرابی کا سبب بنتے ہیں، فشار خون اور دل کی دھڑکن کی شرح، چکر آنے میں اضافہ ہوتا ہے، اور بھوک میں کمی ہوتی ہے۔ سائیکیڈیلکس کے طویل مدتی اثرات بہت کم ہیں، لیکن اس میں پاگل پن، جذباتی تبدیلی، یا خوفناک چیزوں کے نظر آنے کا وہم شامل ہوسکتے ہیں۔

کیٹامائن کیا ہوتی ہے؟ کیٹامائن انسانوں کا تیار کیا گیا نشہ ہے جو طبی فراہم کنندگان اور جانوروں کے ڈاکٹروں کی جانب سے بے ہوشی کی دوا کے طور پر یا درد میں کمی کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

خطرات کیا ہیں؟ کیٹامائن کی زائد خوراک لینا ممکن ہے۔ تاہم،اسے دیگر منشیات یا الکحل کے ساتھ ملا دیا جائے تو زائد خوراک سے خطرے میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

فوری اور طویل مدتی اثرات کیا ہیں؟ کیٹامائن کے مختصر مدتی اثرات میں توجہ میں کمی، سیکھنے، اور یادداشت کے ساتھ مسائل، فرد کو خوش، الگ تھلگ، فکر مند، یا الجھن محسوس کرنے کا سبب بن سکتا ہے، فریب نظر، اداسی یا ہوش کھونے کا سبب بن سکتا ہے/ ردعمل نہ ہونا، الجھن، بلند فشار خون، اور خطرناک طور پر سانس لینے میں کمی کا سبب بن سکتا ہے۔ کیٹامائن کے طویل مدتی اثرات میں تناؤ، یاداشت کے مسائل، السرز، معدہ یا مثانے میں درد، اور گردوں کے مسائل شامل ہو سکتے ہیں۔

دم کُش منشیات سے کیا مراد ہے؟ دم کُش نشہ آور اشیاء کی وہ اقسام ہیں جنہیں سانس کے ذریعے یا ہوا کے جھونکے کی صورت میں لیا جاتا ہے۔ دم کُش منشیات میں مختلف پراڈکٹس شامل ہوتی ہیں، جیسا کہ اسپرے پینٹس، مارکرز، گوند، اور صفائی کے مائع شامل ہیں۔ نائٹرس آکسائڈ (عرف نائٹرس، ویپیٹس، ویپ-اٹس) دم کُش منشیات کی ایک اور قسم ہے۔ کئی دم کُش منشیات کے، نشہ آور اثرات چند منٹ بعد کم ہونا شروع ہوتے ہیں۔

خطرات کیا ہیں؟ کیا دم کُش منشیات کی زائد خوراک لینا ممکن ہے؟دم کُش منشیات کے بہت گاڑھے کیمیکلز ہونے کی وجہ سے یہ ممکن ہے کہ دم کُش منشیات کے استعمال کا ایک سیشن لینے سے موت ہو جائے، اسے “سونگھنے سے اچانک موت” کہتے ہیں۔

فوری اور طویل مدتی اثرات کیا ہیں؟ دم کُش منشیات کے فوری اثرات میں الجھن، متلی اور چکر آنا، آہستگی سے بولنا، جوش، نشے کا احساس، خوشی، ہم آہنگی کی کمی، غنودگی، خالی دماغ، فریب یا وہم، سر درد، دل کا بند ہونا، دورے، کوما، یا دم گھٹنے سے موت شامل ہو سکتی ہے۔ دم کُش منشیات کے طویل مدتی اثرات میں جگر، گردے، اور ہڈی کے گودے کی خرابی، اعصابی خرابی، اور دماغ کی خرابی جو سوچنے، حرکت کرنے، دیکھنے، اور سننے کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے شامل ہو سکتی ہیں۔

ڈاکٹری نسخہ کے بغیر فروخت ہونے والی ادویات سے کیا مراد ہے؟ ڈاکٹری نسخہ کے بغیر فروخت کی جانے والی ادویات (OTC) بخار، درد، اسہال، یا الرجی کو کم کرنے میں مفید ثابت ہو سکتیں ہیں۔ کچھ OTC ادویات غلط استعمال نفسیاتی اثرات پیدا کر سکتا ہےمثلاً ڈفنھائڈرمائن کی حامل الرجی کی ادویات، Dextromethorphan/DXM کی حامل کھانسی کی ادویات (دوا کا نام اکثر “DM” لیا جاتا ہے

خطرات کیا ہیں؟ کیا ان تمام OTC ادویات کی زائد خوراک لینا ممکن ہے؟ نالیکسون اس فرد کی مدد کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے جس نے DXM کی حامل کھانسی کی دوائی کی زائد خوراک لی ہو۔

فوری اور طویل مدتی اثرات کیا ہیں؟ ان OTC ادویات کے استعمال کے فوری اثرات میں فریب نظر، خوشی، توانائی میں اضافہ، بے آرامی، آہستگی سے بولنا، دل کی دھڑکن اور فشار خون میں اضافہ، دل کے مسائل، دورے، چکر آنا، متلی یا الٹی شامل ہو سکتے ہیں۔ ان OTC ادویات کو استعمال کرنے کے طویل مدتی اثرات نامعلوم ہیں۔

ٹک ٹاک پر اپنا تجربہ بتائیے

ٹک ٹاک: نشہ آور اشیاء کے استعمال نے آپ کو کیسے متاثر کیا اُس کے بارے میں آپ کی اسٹوری کمیونٹی کو ترغیب دینے اور تعلیم دینے ، مدد یا معاونت کے کام آسکتی ہے۔ ٹک ٹاکہمارے کمیونٹی ممبرز سے مضبوط ہوتا ہے۔ ہم سب محفوظ اور مثبت جگہ تخلیق کرنے میں حصہ لیتے ہیں۔

لیکن اپنی اسٹوری شیئر کرناآپ کا اپنا اور اہم ذاتی فیصلہ ہے۔ اگر آپ نے اپنی اسٹوری شیئر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تو جو مواد آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے محتاط رہیں، کیونکہ یہ دیگر افراد کو طیش دلا سکتا ہے یا پریشان کر سکتا ہے۔ لوگ آپ کی اسٹوری سننے کے بعد سوالات بھی پوچھے جا سکتے ہیں یا وہ بھی اپنے تجربات شیئر کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ایسی اسٹوریز کو شیئر کرنے کے بارے میں پڑھنا چاہتے ہیں جن سے آپ ذہنی صحت کے حوالے سے جان سکتے ہوں تو ہم نے مزید عمومی فلاح و بہبود کی رہنمائیبھی قائم کی ہے۔

ٹک ٹاک پر اپنے نشہ آور اشیاء کے استعمال کا تجربہ شیئر کرنے سے قبل، پہلے خود سے پوچھیں:

  • آپ کن افراد کو اپنی اسٹوری دکھانا چاہتے ہیں؟ کیا آپ صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے ساتھ ہی اپنی اسٹوری شیئر کرنا چاہتے ہیں، یا مزید سامعین کے ساتھ بھی؟
  • شیئر کرنے کے لیے آپ کے پاس کیا وجوہات ہیں؟ یہ خود کو، یا دیگر افراد کی معاونت کے لیے ہے؟
  • کیا اپنی اسٹوری شیئر کرنا آپ کے یا دیگر افراد کے لیے مفید ثابت ہو گا؟ یا نقصان دہ ہو گا؟
  • اگر آپ کی اسٹوری کسی دوسرے فرد کے نشہ آور اشیاء کے استعمال کے متعلق ہے، تو وہ آپ کی پوسٹ دیکھنے پر کیسا محسوس کریں گے؟ کیا انہوں نے آپ کو اجازت دی ہے کہ آپ ان کے متعلق اسٹوری شیئر کریں؟
  • آپ جوابات پر کیسا ردعمل دیں گے؟ آپ کی پوسٹ کے جواب میں، دیگر افراد واپسی میں مشکل اسٹوریز شیئر کر سکتے ہیں یا ایسی آراء کو شیئر کر سکتے ہیں جنہیں سننا مشکل ہو۔

آپ کے خود سے ان سوالات کے پوچھنے اور فیصلہ کرنے کےبعد کہ آپ اپنی اسٹوری شیئر نہیں کرنا چاہتے، یہاں آپ کی پوسٹ کے لیے کچھ تجاویز موجود ہیں:

  • اگر آپ کی پوسٹ بحالی کے متعلق ہے، تو ٹک ٹاک کی پہلے سے ہونے والی مواصلات میں شامل ہونے کے لیے بحالی پر مبنی ہیش ٹیگز استعمال کریں(مثلاً #recoverytok، #addictionawareness، #quitsmoking، #fentanylawareness)۔
  • اپنی اسٹوری میں، نشہ آور اشیاء کے استعمال، علاج، یا بحالی کے دیگر افراد کے تجربوں کے متعلق افواہیں ظاہر نہ کریں یا نہ پھیلائیں۔ اس وقت تک کسی دوسرے فرد کا حوالہ نہ دیں، جب تک کہ وہ آپ کو شیئر کرنے کی اجازت نہ دے دیں۔
  • لوگوں کی معاونت حاصل کرنے میں حوصلہ افزائی کریں، اور اپنی ویڈیو یا کیپشن میں مقامی ہیلپ لائن کو شامل کرنے پر غور کریں۔
  • لوگوں کے تجربات مختلف ہو سکتے ہیں، لہٰذا اپنے تجربات کا دیگر افراد کے ساتھ موازنہ کرنے سے گریز کریں۔ اگر لوگ آپ کی اسٹوری کا جواب دیتے ہیں، تو شائستگی کا مظاہرہ کریں اور ہمدردی دکھائیں۔

میں کس طرحRecoveryTokکمیونٹی میں شامل ہو سکتا/سکتی ہوں؟

ہم نے اپنی کمیونٹی کو ہیش ٹیگز کو قبول کرتے ہوئے دیکھا ہے، جیسا کہ #recoverytok، #sobertok، #addictionawareness، #sobercurious اس کے ساتھ #sobernative، #blackandsober، #soberlatina، #sobergay، #soberlesbian، اور #transandsober ہر کو بات چیت کرنے، سیکھنے، اور حوصلہ افزائی کرنے کی پیشکش کرتا ہے۔

اگر آپ معاون کمیونٹی ڈھونڈ رہے ہیں کہ جہاں آپ اپنی بحالی کے تجربے کو شیئر کر سکیں، یکساں تجربات کے حامل دیگر کمیونٹی ممبرز کے ساتھ مربوط ہو سکیں یا محض خاموشی سے کچھ ٹک ٹاکس دیکھ سکیں، تو یہ ہیش ٹیگز آغاز کرنے کے لیے بہترین پوائنٹس ہو سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک پر ہم افراد کو ،ان کی ترجیح کے مطابق ،شناخت کروانے کے لیے تعاون کرتے ہیں، اس لیے ہم “سنجیدہ” (کیونکہ کچھ افراد انہیں بدنامی تصور کر سکتے ہیں) جیسے مخصوص الفاظ استعمال نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ ہم لوگوں کو ان کی اپنی معین کردہ شناختوں کے ذریعے کمیونٹی تلاش کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

منشیات، الکحل یا تمباکو آزمانے میں دباؤ محسوس کرتے ہیں؟

دوست، ہم جماعت، یا کام کے ساتھی، وغیرہ، ہماری زندگیوں میں اہمیت رکھتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات وہ آپ کی ایسےا کام حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں یا ترغیب دے سکتے ہیں کہ جن سے آپ نشہ آور اشیاء آزمانے یا ان کو خطرناک طریقوں سے استعمال کرنے میں سکون محسوس نہیں کرتے ہیں۔ یہ بالمشافہ یا آن لائن ہو سکتا ہے، اور اس سے بچنا بہت مشکل ہو سکتا ہے۔ یہاں ذہن میں رکھنے کے لیے کچھ چیزیں ہیں جو مدد کر سکتی ہیں:

  • یاد رکھیں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ یہ ایسا لگتا ہے کہ ہر کوئی اسے استعمال کر رہا ہے، لیکن زیادہ تر افراد منشیات استعمال نہیں کرتے۔
  • خود کو تیار کریں۔ جانیں کہ اگر کوئی آپ کو منشیات، تمباکو یا الکحل کی پیشکش کرتا ہے تو آپ کا ردعمل کیا ہونا چاہیے۔
  • ایسا فرد تلاش کریں جس پر آپ اعتماد کرتے ہیں جس پر آپ یقین کر سکتے ہوں – یہ والد/والدہ، بہن/بھائی، یا دوست ہو سکتا ہے۔ کوئی ایسا فرد جس پر آپ اعتماد کرتے ہوں جو آپ کو سن سکتا ہو اور مختلف حالتوں میں کیسا برتاؤ کرنا ہے کے طریقہ کار کو سمجھنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہو۔
  • مضبوط اور واضح انداز میں ‘نہ’ کہنے کی کوشش کریں، لیکن پریشان ہوئے بغیر۔ اگر وہ آپ کا ذہن تبدیل کرنے کی کوشش کریں، تو اپنے قدم مضبوطی سے جما کر رکھیں۔
  • اس پر توجہ مرکوز رکھیں کہ آپ کیسا محسوس کرتے ہیں۔ اگر صورتحال کے متعلق کچھ اچھا محسوس نہ ہوتا ہو، تو ممکن ہے کہ یہ ٹھیک نہ ہو – اگرچہ آپ کے دوست اس کے ساتھ ٹھیک ہوں۔
  • اگر آپ کو کچھ افراد کے سامنے یہ سب مشکل لگتا ہے، تو ایک قدم پیچھے ہٹ جائیں۔ ممکن ہے کہ یہ وقت باہر جانے کے لیے کوئی نیا گروپ تلاش کرنے کا ہو۔

اگر منشیات کی مختلف اقسام کے بارے میں آپ کے پاس سوالات ہیں، تو اس صفحے کے دیگر سیکشن دیکھیں یا مزید معلومات کے لیے Talk to Frank کو ملاحظہ کریں۔

ذرائع اور خطرناک حالات

کسی سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ مدد کی تلاش میں سرگرداں افراد کے لیےتعاون دستیاب ہے۔ اگر آپ اپنے یا اپنے کسی پیارے ک کے لیے ذرائع دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو آپ کے علاقے میں معالج، تعان، اور بحالی کے لیے مقامی اختیارات تلاش کرنے کی غرض سے چند مفید تلاش کے ٹولز موجود ہیں:

ٹک ٹاک مواد سے متعلقہ خدشات رپورٹ کرنے کا طریقہ کار

وسیع ٹک ٹاککمیونٹی کا حصہ ہونے کا مطلب اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آپ کے ساتھی کمیونٹی ممبرز محفوظ اور تعاون کردہ محسوس کریں۔ اگر آپ پلیٹ فارم پر کسی دوسرے فرد کے متعلق خدشہ محسوس کریں تو ہمیں بتائیں پر ہم آپ کاخیرمقدم کرتے ہیں، یا اگر آپ ایسا کچھ دیکھیں جو آپ کے خیال میں ٹک ٹاکپر نہیں ہونا چاہیےتب بھی آپ کچھ کہہ سکتے ہیں۔

اپنی کمیونٹی کو محفوظ اور مثبت رکھنے کے لیے، ہم اپنی کمیونٹی کو ہماری کمیونٹی کے رہنما اصول کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کی رپورٹ کرنے کی غرض سے بااختیار بناتے ہیں۔ ہماری تمام رپورٹنگ گمنام ہوتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ مواد کا حصہ رپورٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اصل اپ لوڈ کرنے والے کو آپ کی شناخت کی اطلاع نہیں دی جائے گی!

ویڈیو کو گمنام طور پر رپورٹ کرنے کا طریقہ کار:

اگر آپ ٹک ٹاک پر ایسی ویڈیو دیکھتے ہیں جس کے بارے میں آپ کو یقین ہے کہ وہ ہماری کمیونٹی کے رہنما اصول کی خلاف ورزی کرتی ہے، تو براہ کرم ہمیں رپورٹ کیجیے۔

اپنی ٹک ٹاک ایپ میں ویڈیو کو رپورٹ کرنے کے لیے:

  1. جس ویڈیو کو آپ رپورٹ کرنا چاہتے ہیں اس پر جائیں۔
  2. ویڈیو پر دبائیں اور زیادہ دیر ہولڈ کریں۔
  3. رپورٹ کریں کو منتخب کریں،’غیر قانونی سرگرمیوں اور باضابطہ اشیاء‘ پر ٹیپ کریں اور پھر ‘منشیات اور ممنوعہ اشیاء‘ کے تحت رپورٹ جمع کروائیں۔
  4. آپ ٹک ٹاک پر مواد کو رپورٹ کرنے کے لیے ہمارا آن لائن فارم بھی استعمال کر سکتے ہیں

آپ کی جانب سے مواد کا حصہ رپورٹ کرنے پر کیا ہوتا ہے:

  • ہم اپنی کمیونٹی کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے انسانی اور مشین ماڈریشن کا استعمال کرتے ہیں، اور مناسب کارروائی کرتے ہیں۔
  • ہم آپ کے ان باکس میں آپ کی رپورٹ کے اسٹیٹس اور پیش رفت پر آپ کو اپ ڈیٹ کریں گے۔

والدین اور نگہداشت کرنے والوں کے لیے: بچے سے نشہ آور اشیاء کے استعمال کے متعلق کیسے بات کریں

والدین اور نگہداشت کرنے والے بچے کی زندگی پر اہم اثر رکھ سکتے ہیں، اور وہ بچے کے نشہ آور اشیاء استعمال کرنے کے تجربوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن بچے سے ان کے متعلق بات کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ نشہ آور اشیاء کے استعمال کے متعلق بچے سے بات کرنے کے لیے کچھ ٹپس ذیل میں موجود ہیں۔

  • اکثر اوقات بچے اپنے دوست کی پیشکش پر نشہ آور اشیاء کے ساتھ تجربہ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اگر ان کے دوست ہیں، تو ان سے ملیے اور اپنا تعارف کروائیں۔
  • ان کی ایسی سرگرمیوں میں مشغول ہونے پر حوصلہ افزائی کریں جن سے وہ لطف اندوز ہوں اور جن میں ان کی دلچسپی ہو، اور اپنے بچے کے متعلق یہ پوچھنے کے لیے کہ وہ کیا کر رہا ہے اساتذہ، کوچز، یا انسٹرکٹرز کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
  • اپنے بچے کو تعاون اور حمایت کی پیشکش کریں۔
  • لیکچر دینے سے گریز کریں۔ ان کی ایماندارانہ رائے جانیے، اور اپنی سوچ میں وسعت برقرار رکھیں۔ اُنھیں اس بات کا احساس دلائیے کہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اُن کی عمر میں یہ کرنا کتنا مشکل ہو سکتا ہے، اور یہ کہ آپ اُن کےساتھ تعاون کے لیے موجود ہیں۔
  • سوچیے کہ آپ کا ردعمل کیا ہو گا اگر آپ سے نشہ آور اشیاء کے استعمال کے آپ کے ذاتی تجربوں کے متعلق پوچھا جائے۔ اگر آپ نے ماضی میں نشہ آور اشیاء استعمال کیے ہیں، تو آپ کا اُن تجربات سے سیکھے گئے اسباق شیئر کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
  • نشہ آور اشیاء کے استعمال کے بارے میں بات کرنے میں آپ کی مدد کی غرض سے کئی ذرائع موجود ہیں ۔ The Partnership to End Addiction میں بات چیت کے پوائنٹس جنہیں عمر کے مختلف گروپس کے لیے بنایا گیا ہے، اور نوعمر فرد سے مربوط ہونے کے لیے بات چیت کے پوائنٹس موجود ہیں۔
  • اُصول اور نتائج بنائیے لیکن انہیں حل کی پیشکش بھی کریں۔ مثال کے طور پر، آپ وضاحت کر سکتے ہیں کہ یہ کبھی بھی درست نہیں ہوسکتا کہ آپ کسی ایسے فرد کے ساتھ کار میں بیٹھ جائیں جس نے الکحل پی رکھی ہو۔ وہ اگر ایسی کسی حالت میں ہوکہ جہاں انھیں گھر کے لیے سواری چاہیے، تو وہ آپ کو کال کر سکتے ہیں اور سواری کے لیے کہہ سکتے ہیں، اُن سے کوئی سوالات نہیں پوچھے جائیں گے۔
  • اپنے بچے کی سرگرمیوں اور اُن کے وقت گزارنے کے مقامات سے باخبر رہیں۔
  • اگر آپ کے گھر میں ڈاکٹری نسخہ فروخت کی گئی نشہ آور ادویات موجود ہیں، تو اُن کا جائزہ لیتے رہیں۔

دستبرداری

ٹک ٹاک کے تحفظ کے سینٹر کے ذرائع اور رہنمائی نفسیاتی صحت یا طبی سروسز فراہم نہیں کرتیں۔ٹک ٹاک پر “نشہ آور اشیاء کی معاونت کے ذرائع” طبی، رویوں کے حوالے سے، یا نفسیاتی تشخیص، علاج، یا مشورے کا متبادل نہیں۔ ٹک ٹاک کی جانب سے تیار کردہ اور تقسیم کردہ مواد صرف معلوماتی اور تعلیمی مقاصد کے لیے ہے۔ٹک ٹاککی جانب سے پیش کردہ خدمات یا تعلیمی امواد کی دستیابی کے باعث پیشہ ورانہ مشورے کے حصول کو مسترد یا اُس میں تاخیر نہ کریں۔

اگر آپ کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا ہے یا آپ یا دیگر کسی بھی شخص کو کوئی خطرہ لاحق ہے یا طبی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے، تو فوری طور پر اپنے مقامی ہنگامی ذرائع سے رابطہ کریں۔ صارفین کو یاد رکھنا چاہیے کہ کسی کے بھی تحفظ کی ذمہ داری صرف آپ پر عائد نہیں ہوتی؛ دوسرے لوگ بھی مدد کے لیے دستیاب ہیں۔ اگر آپ تیار نہیں تو ضروری نہیں کہ آپ اس گفتگو میں حصہ لیں۔

تحفظ کا یہ سینٹر The Public Good Projects، کے ماہرین کے مشورے سے تیارکیا گیا تھا۔ اس ماخذ کو شکل دینے میں Song for Charlie، We Are With You، Talk to Frank، Truth Initiative، کا خاص طور پر شکریہ۔