Skip to main content
عنوانات

TikTok پر بچے سے جنسی زیادتی کی روک تھام

بچوں پر مشتمل جنسی مواد غیر قانونی ہے اور قید کی وجہ بن سکتا ہے۔ TikTok بچوں سے جنسی زیادتی اور 18 سال سے کم عمر افراد کے جنسی مواد کو ہرگز برداشت نہیں کرتا۔

18 سال سے کم عمر فرد کا جنسی مواد یا بچے پر جنسی زیادتی کے مواد (CSAM) میں بچے پر جنسی حملے اور بچے کے استحصال کی واضح یا معنی خیز انداز میں کسی بھی بصری، متنی اور قابل سماعت منظر کشی یا بنانا شامل ہے۔ ایسا مواد تخلیق کرنا، دیکھنا، حاصل کرنا، اور شیئر کرنا غیر قانونی ہے اور نوجوانوں کو سنگین نقصان سے دوچار کرتا ہے۔

معاونت کیسے حاصل کریں

اگر آپ کسی 18 سال سے کم عمر فرد کا جنسی مواد دیکھیں یا دیکھنے کی کوشش کریں، یا کسی 18 سال سے کم عمرد فرد کے لیے جنسی خیالات یا احساسات رکھتے ہوں، تو کچھ تنظیمیں موجود ہیں جو مدد کر سکتی ہیں۔ اگر آپ کسی اور کے رویے کے متعلق تشویش رکھتے ہیں تو براہ کرم تب بھی مدد کے لیے رابطہ کریں۔ TikTok پر ہم بھروسہ مند تنظیموں کے ساتھ کام کرتے ہیں جو لائیو چیٹ اور فون کی معاونت کے ذریعے مفت اور رازدارنہ معاونت کی پیشکش کرتی ہیں۔ ذیل میں موجود تنظیمیں مدد کر سکتی ہیں:

عالمی

مقامی

18 سال سے کم عمر فرد کے جنسی مواد کو کیسے رپورٹ کریں

اگر آپ TikTok پر ایسے مواد (بطور مثال ویڈیوز، ہیش ٹیگز، صارف کے ناموں، تبصروں، یا آڈیو) کا سامنا کرتے ہیں جو 18 سال سے کم عمر مشتبہ افراد (بچے کی جنسی زیادتی کا مواد یا CSAM کے طور پر بھی جانا جاتا ہے) کے جنسی مواد کو معاونت، پروموٹ، بناتا یا شیئر کرتا ہو، تو آپ کو چاہیئے:

  • کوئی تبصرہ، شیئر، یا مواد کے ساتھ تعامل نہیں۔
  • TikTok پر مواد کو رپورٹ کریں۔ مواد کو رپورٹ کرنے کے لیے:
    1. TikTok ایپ میں، ویڈیو کو دبائیں اور ہولڈ کریں
    2. رپورٹ کریں پر ٹیپ کریں، پھر بچوں کا تحفظ پر ٹیپ کریں۔
    3. بچوں سے زیادتی منتخب کریں، پھر جمع کروائیں پر ٹیپ کریں۔
  • اضافی طور پر، آپ بھروسہ مند تنظیم یا مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے کو رپورٹ کر سکتے ہیں۔