Skip to main content
عنوانات

COVID-19

Amidst global concerns around the coronavirus (COVID-19) pandemic, we want to share some of the steps we're taking to help the TikTok community stay safe and informed.

COVID-19 کے دوران اپنی کمیونٹی کی معاونت کرنا

کرونا وائرس (COVID-19) کی عالمی وباء سے متعلقہ عالمی خدشات کے دوران، ہم کچھ ایسے اقدامات کا اشتراک کرنا چاہتے ہیں جوکہ ہم محفوظ اور باخبر رہنے میں TikTok کمیونٹی کی مدد کرنے کے لیے لے رہے ہیں۔ TikTok ہماری کمیونٹی کو صحت عامہ کی معلومات و ذرائع تک رسائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ہم خاندانوں، فرنٹ لائن کارکنان، اور اس عالمی وباء سے شدید متاثر ہونے والے دیگر افراد کی معاونت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

ضرورت مند کمیونٹیز کی معاونت کرنا

ہم سب غیر معمولی حالات کے دوران کام کر رہے ہیں، اور اس وقت مل کر ضرورت مند افراد کی مدد کرنا ہمیشہ سے زیادہ اہم ہے۔

  •  TikTok ہیلتھ ہیروز ریلیف فنڈ: نگہداشت صحت کے کارکنان اس عالمی جدوجہد کے ہیروز ہیں، اور ہم طبی عملہ کاری، سپلائز، اور مشکل سے نجات کے لیے 150$ ملین پر مشتمل فنڈز کی فراہمی کے ذریعے ان کی کوششوں میں معاونت کے لیے پرعزم ہیں۔ اس میں امریکہ بھر میں انتہائی ضرورت مند اسپتالوں کے عملے میں اضافے کی معاونت کے لیے CDC فاؤنڈیشن کو دیے جانے والے 15$ ملین اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن COVID-19 (WHO سے متعلق یک جہتی فنڈ کو دیے جانے والے 10$ ملین شامل ہیں جوکہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے نگہداشت صحت کے کارکنان کو ضروری سپلائز فراہم کرتا ہے اور علاج معالجے اور ویکسین سے متعلقہ تحقیق کی معاونت کرتا ہے۔ ہم نے ایسے 10 تعلیمی اداروں کو بھی 10$ ملین عطیہ کیے ہیں جو ایسے پروگرامز کے ذریعے ناکافی نمائندگی کے حامل طلبا کی خدمت کرتے ہیں جن کی توجہ کا مرکز صحت عامہ اور طبی اور نگہداشت صحت کے شعبوں سے متعلقہ پیشے ہوں۔
  • TikTok کمیونٹی ریلیف فنڈ: اس بحران کے سبب پہنچنے والے صحت اور اقتصادی نقصان سے متاثرہ کمیونٹیز کو ناگزیر امداد فراہم کرنے کے لیے ہم نے ایسی مقامی تنظیموں کے لیے 40$ ملین مختص کیے ہیں جو ایسے گروپس کی خدمت کرتی ہیں جو TikTok کی متنوع صارفی کمیونٹیز کی عکاسی کرتے ہوں، جن میں وہ موسیقار، فنکار، نرسز، معلمین، اور خاندان شامل ہیں جو اس پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں۔ جن متعدد تنظیموں کو ہم نے عطیہ کیا، ان میں سے کچھ میں شامل ہیںMusiCares تاکہ ایسے پیشہ ورانہ موسیقاروں کو معاونت فراہم کی جا سکے جن کی بسر اوقات بری طرح سے متاثر ہوئی ہے؛ Gavi، معاون برائے ویکسین، تاکہ افریقہ میں حفاظتی ٹیکوں کے پروگرامز کی معاونت کی جا سکے؛ نیشنل ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن ایجوکیشنل فاؤنڈیشنل تاکہ سروس کارکنان کی مدد کی جا سکے جیسا کہ ان کی صنعت بے یقینی کا شکار ہے؛ قومی پیرنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن (PTA) تاکہ گھر بیٹھے تعلیم، کھانے پینے، اور امریکہ بھر میں 150 سے زائد PTAs کو نفسیاتی صحت کی معاونت کے لیے فنڈ میں مدد کی جا سکے؛ اور آفٹر اسکول آل اسٹارز (ASAS) تاکہ امریکہ کے 60 شہروں میں موجود ایسے خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے میں مدد کر سکیں جو اسکول میں مفت یا سستے کھانے تک رسائی کے نقصان سے متاثر ہوئے ہیں۔
  • TikTok تخلیقی تعلیم کا فنڈ: TikTok نے ایسے معلمین، پیشہ ورانہ ماہرین، اور غیر منافع جاتی تنظیموں کے لیے بطور عطیہ 50$ ملین مختص کیے ہیں جن کی عملی مہارتیں اور ہنر ایک قابل رسائی، اور گھر بیٹھے تعلیم کے طریقہ کار کی صورت میں تعلیمی معلومات اور کارآمد نصابی مواد پھیلانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
  • نئے سرے سے آغاز و تعمیر میں SMBs کی مدد کرنا: اس بحران کے دوران SMBs کی مدد کے لیے، ہم اشتہار کے کریڈٹس کے لیے 100$ ملین فراہم کر رہے ہیں تاکہ واپس اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں کمپنیوں کی مدد کر سکیں۔

مزید اثر کے لیے شراکت داری قائم کرنا

جب ہم اکٹھے کام کرتے ہیں تو ہماری حیثیت زیادہ مضبوط ہوتی ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ ہم نے کئی ایسی مقامی اور عالمی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کی ہے جو کمیونٹی کے ہمراہ بااعتماد معلومات شیئر کرنے کی غرض سے TikTok استعمال کر رہے ہیں۔ WHO لوگوں کو اپنی مقامی صحت عامہ کی تنظیموں سے COVID کی معلومات دیکھنے کے قابل بنانے کے علاوہ، ہماری کمیونٹی کو ان کا TikTok اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے اہم ٹپس اور حقائق کو نمایاں کرنے کی غرض سے ویڈیو تخلیق کرنے کے لیے اہم ماخذ کے طور پر خدمت سر انجام دے رہا ہے: انہیں @who پر تلاش کریں

Team Halo  کے ساتھ ہماری شراکت داری کے ذریعے، دنیا بھر کے سائنسدان مسلسل TikTok پر ویڈیو اپ ڈیٹس پوسٹ کر رہے ہیں تاکہ دنیا کو یہ دکھا سکیں کہ ویکسین کے حوالے سے کتنی پیشرفت کی جا چکی ہے۔ صحت عامہ کے ماہرین کی یہ ٹیم ہماری کمیونٹی کے تمام اقسام کے سوالات کا جواب دیتی ہے، جس میں ویکسین کی تیاری کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے لے کر ان کے محفوظ ہونے کی ضمانت کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹ تک سب کچھ شامل ہے – جس سے لوگوں کو باخبر رہنے میں مدد ملتی ہے۔ مزید براں، TikTok قابل بھروسہ تنظیموں اور صحت کے مقامی حکام کو نمایاں درون فیڈ اشتہاری جگہ فراہم کر رہا ہے تاکہ محفوظ، باخبر، اور جڑے رہنے میں ہماری کمیونٹی کی مدد کی جا سکے۔

ہماری کمیونٹی کے لیے ذرائع

TikTok COVID-19 اور ہماری ایپ میں براہ راست دستیاب ویکسینز کے متعلق مستند معلومات فراہم کرنے کی غرض سے صحت عامہ کے ماہرین کے ہمراہ کام کرتا ہے۔ ہم COVID-19 اور COVID-19 کی ویکسینز سے متعلقہ ویڈیوز پر بینرز اور تلاش کاریوں پر یاددہانیاں فراہم کرتے ہیں۔ لوگ اپنی صحت عامہ کی ان تنظیموں کی ویب سائٹ دیکھنے کی غرض سے ان ذرائع کو ٹیپ کر سکتے ہیں جو COVID-19 اور COVID-19 کی ویکسینز کے متعلق مزید معلومات فراہم کرتی ہیں۔

جیسا کہ یہ ماخذ لوگوں کے TikTok پر آنے کی وجہ نہیں ہے، اس لیے ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جس تخلیقی مواد سے وہ لطف اندوز ہو رہے ہوں ان کے درمیان یہ پڑھنے کے لیے دستیاب ہو۔ ہمیں سمجھتے ہیں کہ گمراہ کن معلومات کا تدارک کرنے کے بہترین طریقوں میں سے ایک مشغولیت، معلوماتی مواد ہے، اور ہم ایسا مواد جو ہماری کمیونٹی میں گردش کرتا ہو تخلیق کرنے کی غرض سے صحت عامہ کے ماہرین کے ہمراہ شراکت داری کرنا جاری رکھیں گے۔

TikTok کا مشن تخلیقی صلاحیت کی ترغیب دینا اور خوشی لانا ہے – اور اس وقت کے دوران اس سے بڑھ کر خوشی اور مثبت ماحول کی ضرورت کا احساس شائد ہی کبھی ہوا ہو گا۔ دنیا کے لیے مجموعی طور پر یہ وقت بہت مشکل ہے، لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ ہمارا عمومی مشترکہ احساس فکر مندی کا رویہ ہمیں قریب لانے کا باعث بنے۔ ہم ان افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو ہماری کمیونٹی میں اپنے اور ایک دوسرے کے ساتھ مہربان رویہ رکھتے ہیں۔

 غلط طبی معلومات سے بچنا

 TikTok کے کمیونٹی کے رہنما اصول جھوٹے اور گمراہ کن مواد کی ممانعت کرتے ہیں، جس میں COVID-19 اور ویکسینز سے متعلقہ گمراہ کن معلومات اور وسیع پیمانے پر انسداد ویکسین کے حوالے سے غلط معلومات شامل ہیں۔ ہم اس قسم کی بامعاوضہ مشتہری کی اجازت بھی نہیں دیتے جو ویکسینیشنز کی مخالفت کرے، اگرچہ اس صورت میں کیس سے کیس کی بنیاد پر COVID-19 سے متعلقہ PSAs اور عملی کارروائیوں کی درخواست قبول کی جاتی ہے اگر ان کا مقصد صحت اور تحفظ عامہ ہو۔ TikTok پوری صنعت، سول سوسائٹی، صحت عامہ کے ماہرین کے ساتھ کام کرتا ہے، تاکہ اپنی پالیسیاں اور نفاذ کی حکمت عملیاں تیار کر سکے اور بڑھتے ہوئے مواد سے آگے رہ سکے۔TikTok غلط معلومات سے بچاؤ کے لیے ایک فعال، اور جامع حکمت عملی اختیار کرتا ہے۔

  • ہم اپنی ایپ میں موجود COVID-19 اور ویکسینز کے متعلق مستند معلومات تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔
  •  ہمارے پاس خاص طور پر تربیت یافتہ ٹیمز موجود ہیں جوکہ گمراہ کن معلومات پھیلانے والے اکاؤنٹس سمیت جھوٹے یا گمراہ کن مواد کی شناخت کرنے اور انہیں ہٹانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ہمارے صارفین ہماری ایپ کے ذریعے ہمیں گمراہ کن معلومات کی رپورٹ کر سکتے ہیں۔
  •  ہمارے حقائق کی پڑتال کرنے والے شراکت دار مواد کی درستگی کی جانچ میں ہماری مدد کرتے ہیں اور ان میں Politifact، Lead Stories، SciVerify، اور AFP شامل ہیں۔ اگر حقائق کی پڑتال غیر نتیجہ خیز ہوتی ہے، تو ہم گمراہ کن معلومات پھیلنے کے امکان کو کم کرنے کے لیے کسی کی بھی آپ کے لیے فیڈ پر مواد کی تقسیم کو محدود کر دیں گے۔.
  •  ہم نیٹ ورکس اور مشکوک سرگرمی کی شناخت کے لیے صنعت میں موجود خطرے کی شناخت کے صف اول کے نیٹ ورکس کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
  •  ہم انسداد ویکسین اور COVID-19 کے حوالے سے گمراہ کن معلومات کی تلاش کو مشکل بنانے کے لیے کئی حکمت عملیاں اختیار کرتے ہیں۔ مواد ہٹانے کے علاوہ، ہم ویکسین یا COVID-19 کے بارے میں غلط معلومات سے متعلقہ سرچز کو ہمارے کمیونٹی کے رہنما اصولوں پر بھیج دیتے ہیں اور سرچ میں انسداد ویکسین سے متعلقہ ہیش ٹیگز کو خودکار طور پر مکمل نہیں کرتے۔

TikTok پر موجود ان افراد کے لیے جو کرونا وائرس سے متعلقہ پیش ٹیگز دریافت کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، ہم ایک ان ایپ نوٹس پیش کرتے ہیں جو WHO کی ویب سائٹ یا صحت عامہ کی مقامی ایجنسیز تک براہ راست رسائی فراہم کرتا ہے جبکہ انہیں ہماری کمیونٹی کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کی رپورٹ کرنے کی یاددہانی بھی کرواتا ہے۔

 اپنی عالمی ٹیم کی حفاظت کرنا

ایک عالمی کمپنی کی حیثیت سے، ہم اپنے ملازمین اور اپنے اردگرد کی دنیا کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہم نے اپنی عالمی ٹیمز کے لیے گھر سے کام کی پالیسی متعارف کروائی ہے اور سرحد پار کاروباری دوروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ہم مسلسل موجودہ ماحول کا جائزہ لے رہے ہیں، اور قابل بھروسہ صحت کے حکام کی رہنمائی کے ساتھ، ہم ضرورت کے مطابق اپنی تدابیر کو ایڈجسٹ کریں گے۔