Skip to main content
TikTok LogoTikTok Logo
جائزہ

کمیونٹی کے رہنما اصول

17 اپریل 2024 کو، ہم TikTok کو محفوظ، جامع اور سب کے لیے خوش آئند رکھنے میں مدد کے لیے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز یہاں دیکھیں۔

جائزہ

آخری بار اپ ڈیٹ کردہ، جمعہ، فروری 17

ہمارا مشن تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور تفریح کے مواقع فراہم کرنا  ہے۔ ہم انسانی تخیل کے قفل کو کھولنے کی آرزو رکھتے ہیں اور اس کے لیے ہم لوگوں کو تخلیقی انداز میں اپنے مافی الضمیر کو ادا کرنے کے قابل بناتے ہیں اور ہر جگہ تفریح اور زیب و زینت کا ذریعہ بنتے ہیں۔ ہم پوری دنیا کے لوگوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، کیونکہ وہ TikTok پر مختلف اقسام کے خیالات ، تخلیق کاروں، اور مصنوعات کو تلاش  کرنے، اور ہماری کمیونٹی میں دوسروں سے جڑنے  کے لئے آتے ہیں۔

محفوظ، قابل اعتماد اور متحرک تجربہ کو یقینی بنانے کے لئے، ہم کمیونٹی کے رہنما اصول کا ایک سیٹ برقرار  کرتے ہیں جس میں TikTok استعمال کرنے کے اصول اور معیارات شامل ہیں۔ یہ رہنما اصول ہمارے پلیٹ فارم پر موجود ہر شخص  اور ہر شیئ پر نافذ ہوتے ہیں۔ بین الاقوامی قانونی فریم ورک، صنعت سے متعلق بہترین ضابطہ عمل ، اور ہماری کمیونٹی، تحفظ اور صحت عامہ کے ماہرین، اور ہماری علاقائی مشاورتی کونسلوں کی رائے کے مطابق ان میں معلومات دی جاتی ہیں۔ ۔ ہم ان کو ابھرتے ہوئے خطرات اور ممکنہ نقصانات سے نمٹنے کے لئے تیار کرتے ہیں جو نئے رویوں سے پیدا ہوسکتے ہیں۔

مواد کو معتدل بنانے کے تعلق سے ہمارا نقطہ نظر چار ستونوں پر مبنی ہے:

  1. پلیٹ فارم سے ایسے مواد کو ہٹانا جو ہمارے فوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں
  2. بالغوں سے متعلق مواد کو عمر کے مطابق محدود کرنا تاکہ اسے صرف (18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے) بالغ افراد دیکھ سکیں
  3. فار یو فیڈ (FYF) کی اہلیت کے معیارات کو برقرار رکھنا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہمارے تجویز کنندہ نظام کے ذریعے تشہیر کیا گیا کوئی بھی مواد وسیع سامعین کے لئے موزوں ہو
  4. اپنی کمیونٹی کو معلومات، ٹولز اور وسائل کی مدد سے با اختیار بنانا

ہمارے رہنما اصولوں کو موضوع کے لحاظ سے ترتیب دیا گیا ہے، جس میں ہر ایک قاعدہ جلی شکل میں دیا گیا ہے۔ ہر سیکشن کے تحت آپ مزید معلومات کے لئے کلک کر سکتے ہیں جہاں آپ کو تعریفات، مخصوص مثالیں، اور جن چیزوں کی اجازت ہے ان کے بارے میں عام سوالات کی وضاحتیں مل سکتی ہیں۔ براہ کرم یاد رکھیں کہ مثالیں ہر چیز کا احاطہ نہیں کرتی ہیں (ہم اسے پہلے سے نوٹ کرتے ہیں اس لیے آپ کو “بشمول، لیکن اس تک محدود نہیں” کے فقرے کو بار بار پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے)۔

اگر آپ کو اس بارے میں کبھی شک ہو  کہ کیا شیئر کرنا ہے، تو اس بنیادی قدر کو ذہن میں رکھیں — “رحم دل بنیں اور دوسروں کے ساتھ ویسا ہی  سلوک کریں جیسا آپ خود اپنے ساتھ  چاہتے ہیں۔” TikTok کو ہر ایک کے لئے خوش آئند جگہ بنانے میں تعاون کا شکریہ!

اپنی کمیونٹی کو محفوظ اور متحرک رکھنے کے لئے اظہار خیال کو فعال کرنے اور نقصان کو روکنے کے درمیان صحیح توازن تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم یہ کام حفاظتی نقطہ نظر کے امتزاج کے ذریعے کرتے ہیں، اور اس کے لیے ایسے اصول  اور معیارات وضع  کرتے ہیں  جنہیں ہم نافذ کرتے ہیں، اور پلیٹ فارم سے متعلق ایسے  اصول  اور وسائل تیار کرتے ہیں  جن سے  ہماری کمیونٹی کے اراکین کو زیادہ ذرائع اور انتخاب فراہم ہوتے ہیں۔

  1. مخالف مواد کو ہٹانا۔ہر کوئی ہمارے پلیٹ فارم پر مواد کو آزادانہ طور پر شیئر کرنے کی صلاحیت کے ساتھ TikTok میں شامل ہوتا ہے۔ تاہم، ہمارے پاس ایسے نقصان دہ مواد کے حوالے سے اصول ہیں جن کی ہم اجازت نہیں دیتے ہیں۔ ہم کسی بھی ایسے مواد کو ہٹانا چاہتے ہیں، چاہے وہ  عوامی طور پر پوسٹ کیا گیا ہو یا نجی طور پر، جو ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ اگرچہ ہم اپنے قوانین کو نافذ کرنے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں، لیکن ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ TikTok پر شیئر کیے گیے  تمام مواد ہمارے ٹرمز آف سروس یا کمیونٹی گائیڈ لائنز کی تعمیل کرتے ہیں ۔ اگر کوئی شخص کسی سنگین یا بار بار خلاف ورزی کا ارتکاب کرتا ہے، تو ہم اس کے اکاؤنٹ پر پابندی بھی عائد کریں گے۔ اکاؤنٹ کی سطح کے نفاذ کے بارے میں معلومات یہاں مل سکتی ہے۔
  2. بالغوں سے متعلق مواد پر عمر کی پابندی۔ TikTok پر شیئر کیے جانے والے مواد کی وسعت بہت عریض ہے، جو تجربے کے بھرپور تنوع کو بڑھاتی ہے۔ تاہم، ہو سکتا ہے کہ نوجوان سامعین کے لئے یہ سب موزوں نہ ہوں۔ ہم واضح طور پر بالغان سے متعلق مواد کو محدود کرتے ہیں چنانچہ اسے صرف 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد ہی دیکھ سکتے ہیں۔ عمر کی پابندی کے حامل مواد کا خلاصہ یہاں دستیاب ہے۔
  3. فار یو فیڈ (FYF) کی اہلیت کے معیارات کو برقرار رکھنا۔FYF ناظرین کے لئے نیا مواد دریافت کرنے اور تخلیق کاروں کے لئے نئے سامعین تک پہنچنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ لیکن ہمارے تجویز کنندہ نظام کے ذریعے تشہیر کی ضمانت نہیں دی جاتی ہے۔ جو مواد جو وسیع سامعین کے لئے مناسب نہیں ہیں،  وہ FYF کے لئے نا اہل ہوں گے۔ ان معیارات کا خلاصہ یہاں مل سکتا ہے۔
  4. ہماری کمیونٹی کو بااختیار بنانا۔ ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آپ کے پاس TikTok پر اپنے تجربے کو منظم کرنے میں تعاون کے لئے صحیح معلومات موجود ہیں۔ مخصوص مواد کے لئے، ہم مزید سیاق و سباق یا نوٹس فراہم کرنے کے لئے لیبلز، “آپٹ ان” اسکرینز، یا وارننگز شامل کرتے ہیں۔ ہماری حفاظتی ٹول کٹ ایسے مخصوص ہیش ٹیگز یا تبصروں والے  کسی بھی مواد کو فلٹر کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے جنہیں  دیکھنا آپ کے لئے باعث راحت نہیں ہے۔ ہم حفاظتی وسائل کے ساتھ اکاؤنٹ کے کنٹرول اور ایپ کے اندر موجود خصوصیات بھی پیش کرتے ہیں۔

اگلا آرٹیکل

کمیونٹی کے اصول

آگے مطالعہ کریں