Skip to main content
TikTok LogoTikTok Logo
نوجوانوں کا تحفظ اور فلاح و بہبود

نوجوانوں کا تحفظ اور فلاح و بہبود

آخری بار اپ ڈیٹ کردہ، جمعہ، فروری 17

ہم یہ یقینی بنانے کے لئے انتہائی پرعزم ہیں کہ TikTok 18سال سے کم عمر کے لوگوں کے لئے محفوظ اور مثبت تجربہ ہے (ہم انھیں “نوجوان” یا “نوجوان افراد” کہتے ہیں)۔ یہ TikTok استعمال کرنے کے لئے مناسب  عمر تک پہنچنے  سے شروع ہوتا ہے۔ اکاؤنٹ کے لئے آپ کی عمر 13 سال اور اس سے زیادہ ہونی چاہئے۔ کچھ علاقوں میں مقامی قانون کی بنیاد پر عمر کی اضافی پابندیاں ہیں۔ امریکہ میں، 13 سال سے کم عمر کا ایک علیحدہ TikTok تجربہ موجود ہے، جو اضافی حفاظتی تحفظات  اور مخصوص  رازداری کی پالیسی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا زیادہ محدود تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اگر ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ TikTok پر کسی کی عمر کم از کم سے بھی نیچے ہے، تو ہم اس اکاؤنٹ پر پابندی لگا دیں گے۔ اگر کسی اکاؤنٹ ہولڈر کو یقین ہو کہ اس  پر غلط طریقے سے پابندی لگائی گئی ہے، تو وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتا  ہے ۔ کمیونٹی کے اراکین ان لوگوں کی اطلاع یا تو ایپ میں یا آن لائن دے سکتے ہیں جن کے بارے میں انہیں یقین ہو کہ ان کی عمر کم از کم سے نیچے ہے۔

نوجوانوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں جو نوجوانوں کو استحصال، یا نفسیاتی، جسمانی یا نشوونما سے متعلق  نقصان کے خطرے کا شکار بنا دے۔ اس میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا مواد (CSAM)، نوجوانوں کے ساتھ زیادتی، غنڈہ گردی، خطرناک سرگرمیاں اور چیلنج، انہیں کھلے طور پر بالغان سے متعلق موضوعات سے آشنا کرنا اور الکحل، تمباکو، منشیات، یا زیر پابندی چیزوں کا استعمال کرانا شامل ہیں۔ اگر ہمیں اپنے پلیٹ فارم پر نوجوانوں کے استحصال کے بارے میں علم ہوا، تو ہم اس اکاؤنٹ پر پابندی لگا دیں گے اور اس کے ساتھ اس شخص کے دیگر اکاؤنٹس پر بھی۔

ہمارا مقصد نوجوانوں کو ایسا تجربہ فراہم کرنا ہے جو نشوونما کے لحاظ سے موزوں ہو اور اپنی ذات پر غور و فکر کرنے کے لیے  محفوظ فضا یقینی بنانے میں مدد گار ہو۔ ہم کئی اقدامات کرتے ہیں جن میں شامل ہیں : (1) پروڈکٹ کی مخصوص خصوصیات تک رسائی کو محدود کرنا، (2) مواد کی سطحوں کو ترقی دینا  جو موضوع سے متعلق  سکون کی سطحوں کے مطابق مواد ترتیب دیتی  ہیں، (3) پابندی عائد کرنے والی ڈیفالٹ رازداری کی ترتیبات کا استعمال کرنا  اور (4) کسی 16 سال سے کم عمر کے فرد کے ذریعہ تخلیق کردہ مواد کو فار یو فیڈ (FYF) کے لیے نااہل بنانا۔ براہ راست پیغامات کا استعمال کرنے کے لئے آپ کی عمر 16 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہئے، اور لائیو ہونے ، لائیو سیشن کے دوران تخلیق کار کو تحفے بھیجنے، یا پیسہ کمانے کی خصوصیات کو استعمال کرنے کے لئے عمر کا 18 سال یا اس سے زیادہ ہونا ضروری ہے۔ آپ TikTok کے آلات، کنٹرولز اور تعلیمی مواد کے بارے میں ہمارے یوتھ پورٹل اور ہماری گارڈینز گائیڈ پر مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد آنے والے حصوں میں، ہمارے پاس پلیٹ فارم پر نوجوانوں کی حفاظت کو فروغ دینے کے لیے بہت سی پالیسیاں ہیں۔ مزید معلومات اور نوجوانوں بارے میں تمام پالیسیوں کی جامع فہرست کے لئے کلک کریں۔

بچوں کے جنسی استحصال کے مواد (CSAM) سے مراد کسی نوجوان کا کوئی بھی جنسی مواد ہے جسے کسی نے بھی شیئر کیا یا تخلیق کیا ہو، بشمول خود سے تخلیق کردہCSAM۔ اس میں مضمر یا واضح طور پر نظر آنے والی جنسی سرگرمیاں اور نوجوانوں کے ساتھ جنسی زیادتی، نیز ان کے جسم کو  جنسی طورپر پرکشش یا جنسی طور پر جازب نظر بنانا شامل ہے۔

جسم کی نمایاں نمائشمیں پیڑو کے حصے اور کولہوں کا کچھ حصہ دکھانا، یا مضمر عریانیت شامل ہے، جیسے عریاں جنسی اعضاء کو ڈھانپنے کے لیے کسی چیز کا استعمال کرنا۔ نوجوانوں کے لیے، اس میں کم سے کم لباس پہننا بھی شامل ہے، جیسے کہ صرف زیر جامہ۔

جسم کی معتدل نمائش میں ڈھکے ہوئے جنسی اعضاء کا ظاہری خاکہ، سر پستانوں کا لباس سے نظر آنا، اور جسم کے کسی نجی حصے کے قریب عریاں  جلد، جیسے پستانوں کا کوئی حصہ اور ران کا اوپری حصہ شامل ہیں۔

گمراہ کن اداکاریمیں جسم کی کچھ حرکتیں شامل ہوتی ہیں جن کا مقصد جنسی طور پر ہیجان پیدا کرنا ہوتا ہے، جیسے کپڑے اتارنا (سٹرپ ٹیزز)، کولھے  مٹکانا، چھاتیاں ہلانا، اور پیار سے ہاتھ پھیرناا۔

جنسی ہیجان پیدا کرنے  کے لیے روپ دھارنا ایک ایسا برتاؤ ہے جو جنسی طور پر ابھارنے کے ارادے سے ہوتا ہے، جو: (1) جسم کے نجی حصوں پر زور دینا، جیسے جنسی اعضاء کو زوم کرکے، یا چھاتیوں کی شکل بنانے کے لیے ہاتھوں کا استعمال کرنا ا؛ اور (2) واضح جنسی تاثرات، بشمول ترغیبی وضاحتیں (جیسے “کیا آپ کو وہ پسند ہے جو آپ دیکھتے ہیں؟”) کے مجموعے پر مشتمل ہے۔

جنسی سرگرمی کا اشارہ، ایسے ارادے والا طرز عمل ہے جس سے ذہن میں اس جنسی سرگرمی کا خیال آئے، بشمول جنسی افعال کی نقل کرنا (جیسے کہ عضو تناسل کی شکل والی چیز کو چاٹنا)، آوازیں (جیسے کراہنا)، اور چہرے کے تاثرات (جیسے مباشرتی فراغت کی نقل میں “O” جیسا چہرہ بنانا)۔

ممنوعہ افعال

  • نوجوانوں کا جنسی استحصال، بشمول بچوں سےمتعلق  جنسی زیادتی کا مواد (CSAM)، گرومنگ، ترغیب، اور بچوں کی جانب جنسی رغبت
  • نوجوانوں کے ساتھ جسمانی زیادتی، نظر انداز کرنا، خطرے میں ڈالنا اور نفسیاتی زیادتی
  • نوجوانوں کا غیر قانونی کاروبار ، کم عمری کی شادی کو فروغ دینا یا آسان بنانا ، اور بچوں کی بطور سپاہیوں کے بھرتی
  • نوجوانوں کی جنسی سرگرمی
  • نوجوانوں کی عریانیت یا جسم کی بھرپور نمائش
  • نوجوانوں کی طرف سے جنسی سرگرمی کے اشارے
  • نوجوانوں کی طرف سے گمراہ کن اداکاریاں
  • نوجوانوں کے ذریعہ  شراب، تمباکو کی مصنوعات اور منشیات کا استعمال

عمر کی حد (18 سال اور اس سے زیادہ)

  • آرائشی جراحی جس میں خطرے کے انتباہات شامل نہ ہوں، بشمول پہلے کی اور بعد کی تصاویر، جراحی کے طریقہ کار کی ویڈیو، اور اختیاری آرائشی جراحی پر بحث کرنے والے پیغامات
  • ایسی سرگرمیاں جنہین نقل کرنے کا امکان ہو اور ان سے کوئی جسمانی نقصان ہو سکتا ہو
  • بالغوں کے جسم کی بھرپور نمائش
  • بالغوں کی گمراہ کن اداکاریاں
  • بالغوں کی جانب سے دھارے گیے جنسی طور پر پرکشش روپ
  • بالغوں کی طرف سے جنسی سرگرمی کے اشارے
  • انسانوں اور جانوروں کا خون
  • بالغوں کا زیادہ مقدار میں شراب کا استعمال
  • بالغوں کا تمباکو کی مصنوعات کا استعمال

FYF کے ذریعہ نااہل

  • انڈر 16 اکاؤنٹ کے ذریعہ بنایا گیا کوئی بھی مواد
  • نوجوانوں کے جسم کی معتدل نمائش
  • نوجوانوں کے ذریعہ  جنسی بوسہ بازی یا جنسی طور پر پرکشش روپ دھارنا

اگلا آرٹیکل

تحفظ اور شائستگی

آگے مطالعہ کریں