Skip to main content
TikTok LogoTikTok Logo
فار یو فیڈ کی اہلیت کے معیار

فار یو فیڈ کی اہلیت کے معیار

آخری بار اپ ڈیٹ کردہ، جمعہ، فروری 17

(FYF) فار یو فیڈ TikTok کی ایک منفرد خصوصیت ہے جو ذاتی سفارش کنندہ نظام کا استعمال کرتی ہے تاکہ کمیونٹی کے ہر رکن کو مواد، تخلیق کاروں اور عنوانات کی وسعت معلوم کرنے کی صلاحیت ودیعت کی جا سکے۔ اس بات کا تعین کرنے میں کہ کیا تجویز کیا جاتا ہے، نظام لائکس، شیئرز، تبصرے، تلاش کی کوششیں، مواد کے تنوع اور مقبول ویڈیوز جیسے عوامل کو مدنظر رکھتا ہے۔ سفارشات کے نظام کے ساتھ تجاویز کو حسب ضرورت بنانے میں مدد کرنے والے ٹولز کے بارے میں مزید جانیں۔

بعض قسم کے مواد کو کبھی کبھار دیکھنے میں کوئی حرج ہے، لیکن اگر انہیں گروپوں میں دیکھا جائے تو مسائل پیدا کر سکتے ہیں (جیسے ویڈیوز جن میں غذائی پرہیز، انتہائی فٹنس، اداسی، یا جنسی اشارے شامل ہوں)۔ اس قسم کا مواد FYF کے لیے موزوں ہو سکتا ہے لیکن، اپنی کمیونٹی کے تحفظ کے پیش نظر، ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے دہرائے جانے والے مواد کے نمونوں میں رکاوٹ ڈالیں گے کہ انہیں بکثرت نہ دیکھا جائے۔ سفارشات کو تحفظ دینے اور متنوع بنانے کے لیے ہمارے نقطہ نظر کے بارے میں مزید جانیں۔

ہم FYF کے لیے مواد کی موزونیت کے ایسے معیار کو قائم رکھتے ہیں جو حفاظت کو ترجیح دیتے ہیں اور ہماری کمیونٹی کے تنوع اور ثقافتی اصولوں سے آگاہ ہوتے ہیں۔ اگرچہ FYF کی بے ساختگی ہی TikTok کو منفرد بناتی ہے، لیکن اسے سامعین کی ایک بڑی وسعت کے لیے بنایا گیا ہے جس میں نوعمروں سے لے کر بڑے بزرگوں دادا دادی تک سبھی شامل ہیں۔ ہم کچھ ایسے مواد کو FYF کے لیے ممنوع قرار دیتے ہیں جو وسیع سامعین کے لیے مناسب نہیں ہو سکتا جس کا تعلق ان باتوں سے ہوتا ہے: (1) کردار سازی سے متعلق صحت، (2) حساس اور بالغ سے متعلق موضوعات، (3) دیانتداری اور صداقت، اور (4) زیر پابندی اشیاء۔ہم اس مواد میں سے کچھ کو تلاش میں پا لینے کو  بھی مشکل بنا سکتے ہیں۔

ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ FYF تخلیق کاروں کو سامعین کی ایک بڑی تعداد کے سامنے لاتا ہے، جو کچھ نوجوانوں کے لیے ہمیشہ موزوں نہیں ہوتا ہے۔ نوجوانوں کو کھوج کے لیے موزوں جگہ مہیا کرنے کے لیے، ہم 16 سال سے کم عمر والے تخلیق کاروں کے کسی بھی مواد کو FYF کا اہل نہیں بناتے۔

وہ مواد جو FYF کے لئے ممنوع ہے، اسے اب بھی دوسرے طریقوں سے تلاش کیا جا سکتا ہے ، جیسے سرچ ٹولز کے ذریعہ یا اکاؤنٹ کی پیروی کرکے۔ FYF کے لیے ممنوع مخصوص قسم کے مواد کی جامع فہرست کے لیے، ذیل میں “مزید معلومات” سے رجوع کریں۔

ہمارے پلیٹ فارم پر مندرجہ ذیل اقسام کے مواد کی اجازت ہے لیکن یہ فار یو فیڈ (FYF) کے لیے ہمارے معیارات پر پورا نہیں اترتے۔ اضافی بحث کے لیے، اوپر دیے گئے ہر موضوع کے شعبوں کو دیکھنے کے لیے لنکس کا استعمال کریں۔

یہ بھی ذہن نشین رہے کہ جب کسی ویڈیو کو زیادہ ویوز نہیں ملتے، تو اس کی وجہ FYF کے لیے امتناع کی بجائے کمیونٹی کی مشغولیت کی کمی ہو سکتی ہے۔ تخلیق کار اپنے ویڈیوز کی کارکردگی کو جاننے کرنے کے لیے TikTok تجزیاتی ٹول کا استعمال کر سکتے ہیں۔

FYF کے لیے ممنوع

  • نوجوانوں کا تحفظ
    • انڈر 16 اکاؤنٹ کے ذریعہ بنایا گیا کوئی بھی مواد
  • خطرناک سرگرمیاں اور چیلنج
    • ایسی سرگرمیاں دکھانا جن میں مرئی یا فوری معتدل جسمانی نقصان شامل ہو
    • ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینا جو معتدل جسمانی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں
    • عوامی جگہوں پر پیشہ ور افراد کے ذریعے کیے جانے والے انتہائی مہارتی کھیل یا کرتب دکھانا، جیسے سکیٹ بورڈنگ اور فری اسٹائل بائیسکل موٹوکراس (BMX) میں چھلانگیں اور چالیں
  • جسم کینمائش
    • بالغوں کے جسم کی بھرپور نمائش
    • نوجوانوں کے جسم کی معتدل نمائش
  • جنسی طور پر دعوت دینے والا مواد
    • جنسی مصنوعات، جیسے جنسی کھلونے
    • جنسی بوسہ بازی
    • جنسی طرز کا روپ دھارنا
    • بالغوں کی گمراہ کن اداکاریاں
    • بالغوں کی طرف سے جنسی سرگرمی کے اشارے
  • چونکا دینے والا اور گرافک مواد
    • عوامی مفاد میں واقعات کی گرافک یا ممکنہ طور پر پریشان کن فوٹیج، جیسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ جھڑپیں اور بمباری یا قدرتی آفت کے بعد کی فوٹیج
    • خیالی گرافک تشدد اور شدید جسمانی لڑائی
    • انسانوں اور جانوروں کا خون
    • ممکنہ طور پر پریشان کن مواد جو اضطراب یا خوف کا سبب بن سکتا ہے، جیسے کہ غیر شدید چوٹیں، حادثات، چھلانگ کے خوف کے اثرات اور خون آلود میک اپ
    • ہلکا سا گرافک مواد جو نفرت کا باعث بن سکتا ہے، جیسے کہ انسانوں  اور جانوروں کے جسمانی افعال اور سیال (جیسے پیشاب یا الٹی)، مردہ جانور اور اعضاء اور بعض جانوروں (جیسے کیڑے، چوہے) کی قریب کی تصاویر
    • جانوروں کے جنسی اجزاء اور جنسی عمل
  • غلط معلومات
    • عام سازشی نظریات جو بے بنیاد ہیں اور یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ بعض واقعات یا حالات خفیہ یا طاقتور گروہوں کے ذریعے انجام پاتے ہیں، جیسے کہ “حکومت” یا “خفیہ معاشرہ”
    • کسی ہنگامی یا منظر عام پر آنے والے واقعے سے متعلق غیر تصدیق شدہ معلومات جہاں تفصیلات اب بھی سامنے آ رہی ہوں
    • حقائق کی جانچ پڑتال کے جائزے سے گزرنے کے دوران ممکنہ طور پر زیادہ نقصان پہنچانے والی غلط معلومات
  • شہری اور انتخابی سالمیت
    • انتخابات کے نتائج کے بارے میں غیر تصدیق شدہ دعوے جو اب بھی سامنے آ رہے ہیں اور غلط یا گمراہ کن ہو سکتے ہیں
  • نقلی مشغولیت
    • وہ مواد جو دوسروں کو مشغولیت کے میٹرکس کو بڑھانے کے طریقے کے طور پر دھوکہ دیتا ہے یا ہیرا پھیری کرتا ہے ، جیسے “لائک کے بدلے  لائک” وعدے اور مواد کے ساتھ مشغول ہونے کے لئے جھوٹی ترغیبات
  • غیر اصلی مواد اورQRکوڈز
    • دوبارہ تیار کردہ یا غیر اصلی مواد جو بغیر کسی نئی یا تخلیقی ترمیم کے درآمد یا اپ لوڈ کیا جاتا ہے، جیسے کسی اور کے مرئی واٹر مارک یا سپر امپوزڈ لوگو والا مواد
    • کم معیار کا مواد، جیسے انتہائی مختصر کلپ اور خصوصی طور پرGIF پر مبنی ویڈیوز
    • QR کوڈ (جب تک کہ نقصان کا کم خطرہ نہ ہو، جیسے ای کامرس کے تناظر میں)
  • شراب، تمباکو، اور منشیات
    • بالغوں کا زیادہ مقدار میں شراب کا استعمال
    • بالغوں کا تمباکو کی مصنوعات کا استعمال

کلیدی تعریفات :
جسم کی نمایاں نمائشمیں زیرِ ناف بالوں والے حصے اور کولہوں کا کچھ حصہ دکھانا، یا مضمر عریانیت شامل ہیں، جیسے عریاں جنسی اعضاء کو ڈھانپنے کے لیے کسی چیز کا استعمال کرنا۔ نوجوانوں کے لیے، اس میں کم سے کم لباس پہننا بھی شامل ہے، جیسے کہ صرف زیر جامہ۔
جسم کی معتدل نمائشمیں ڈھکے ہوئے جنسی اعضاء کا ظاہری خاکہ، سر پستانوں کا لباس سے نظر آنا، اور جسم کے کسی نجی حصے کے قریب عریاں  جلد، جیسے پستانوں کا کوئی حصہ اور ران کا اوپری حصہ شامل ہیں۔
جنسی طور پر بھڑکانے کے لیے روپ دھارنا ایسا برتاؤ ہے جو جنسی طور پر بیدار کرنے کے ارادے سے ہوتا ہے، اور یہ کام ان کے مجموعہ کے ذریعے کیا جاتا ہے: (1) جسم کے نجی حصوں پر زور دینا، جیسے جنسی اعضاء کو زوم کرکے، یا چھاتیوں کو پکڑنے جیسی ہاتھوں کی شکل بنانا؛ اور (2) واضح جنسی تاثرات، بشمول ترغیبی وضاحتیں (جیسے “کیا آپ کو وہ پسند ہے جو آپ دیکھتے ہیں؟”)۔
جنسی سرگرمی کا اشارہایسے ارادے والا طرز عمل ہے جس سے ذہن میں اس جنسی سرگرمی کا خیال آئے، بشمول جنسی افعال کی نقل کرنا (جیسے کہ عضو تناسل کی شکل والی چیز کو چاٹنا)، آوازیں (جیسے کراہنا)، اور چہرے کے تاثرات (جیسے مباشرتی فراغت کی نقل میں “O” جیسا چہرہ بنانا)۔
سازشی نظریات غیر وضاحت کردہ  واقعات کے بارے میں عقائد ہیں یا ان میں واقعات کی قبول شدہ عمومی وضاحتوں کو مسترد کرنا اور یہ تجویز کرنا شامل ہیں  کہ وہ خفیہ یا طاقتور گروہوں کی جانب سے انجام دیئے گئے ہیں۔
تمباکو کی مصنوعاتمیں بخارات بنانے والی مصنوعات، دھوئیں کے بغیر یا آتش گیر تمباکو کی مصنوعات، مصنوعی نیکوٹین مصنوعات، ای-سگریٹ، اور دیگر الیکٹرانک نیکوٹین ڈیلیوری سسٹم شامل ہیں۔


Next article

اکاؤنٹ اور خصوصیات

Read next