Skip to main content
ذمہ داری کے ساتھ بہتر بنانا

ٹک ٹاک کے ریکیمینڈیشن سسٹم کا تعارف

ٹک ٹاک فار یو فیڈ (For You Feed) کیسے کام کرتا ہے

جب آپ ٹک ٹاک پر کانٹنٹ کے ساتھ انٹرایکٹ کرتے ہیں، تو آپ ہمیں مختلف قسم کے سگنل فراہم کرتے ہیں۔ یہ سگنل ہمارے ریکیمینڈیشن سسٹم کو اس قسم کے کانٹنٹ کو سمجھنے میں مدد کرتے ہیں جس سے آپ لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ہم ان سگنلز کو مختلف ویڈیوز کے لئےپریڈیکشن اسکور (Prediction Score) بنانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ یہ اسکور اندازہ لگاتا ہے کہ آپ کو ان ویڈیوز میں سے ہر ایک کے ساتھ انٹرایکٹ کرنے کے کیا امکانات ہیں۔ سب سے زیادہ اسکور والی ویڈیوز کو آپ کے فار یو فیڈ (For You Feed) میں پیش کرنے کے لئے منتخب کیا جاتا ہے۔ ذیل میں ان عوامل کا ایک اسنیپ شاٹ ہے جو آپ اپنے فیڈ میں جو کچھ دیکھتے ہیں اسے تشکیل دیتے ہیں۔

آپ کی طرف سے موصل شدہ سگنلز

جب آپ ٹک ٹاک پر کانٹنٹ کے ساتھ اینگیج ہوتے ہیں تو آپ جو سگنل فراہم کرتے ہیں وہ متعدد انٹریکشنز کا احاطہ کرتے ہیں، جیسے وہ ویڈیوز جو آپ نے دیکھی ہیں، پسند کی ہیں یا شیئر کی ہیں۔ ٹک ٹاک پر کانٹنٹ کے ساتھ انٹرایکٹ کرکے، آپ سسٹم کو اس کانٹنٹ کے بارے میں مطلع کرتے ہیں جو آپ کو متعلقہ اور مفید لگ سکتا ہے ، جس سے آپ کے منفرد فار یو فیڈ تجربے کو تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے۔ ریکیمینڈیشن سسٹم میں استعمال ہونے والے کلیدی سگنلز کی مثالوں کے لئے اپینڈکس دیکھیں۔

پیشن گوئیاں

ریکیمینڈیشن سسٹم آپ کے فراہم کردہ سگنلز کا استعمال کرتے ہوئے پیش گوئی کرتا ہے کہ آپ کس کانٹنٹ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہ پیشگوئیاں اس امکان کا اندازہ لگاتی ہیں کہ آپ کسی دی گئی ویڈیو کے ساتھ انٹرایکٹ کریں گے ، مثال کے طور پر ، دی گئی ویڈیو کو پسند کرنا ، شیئر کرنا ، کامنٹ کرنا یا اسکپ کرنا۔ ان انٹرایکشنز میں سے ہر ایک کے لئے پیشن گوئی کے اسکور کو یکجا کرکے ، ہم ہر ویڈیو کے لئے مجموعی اسکور تک پہنچ سکتے ہیں ، جس میں اعلی اسکور آپ کی ترجیحات کے قریب ترین مماثلت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ریکیمینڈیشن سسٹم کی اہم پیشگوئیوں کی مثالوں کے لئے اپینڈکس دیکھیں۔

درجہ بندی

درجہ بندی کا عمل پیشن گوئی اسکور کے مطابق ویڈیوز کی درجہ بندی کرتا ہے، سب سے زیادہ اسکور سے لے کر کم تک۔ آپ کی فار یو فیڈ (For You Feed) ان فراہم کردہ ٹاپ ریکنڈ ویڈیوز سے بنائی گئی ہے جو تجویز ہونے سے پہلے حتمی مماثلت کے ٹیسٹ میں پاس ہوچکے ہیں۔

مماثلت کی جانچ

کانٹنٹ کی مماثلت اس بات کی پیمائش کرتی ہے کہ آپ کے فار یو فیڈ (For You feed) میں لگاتار مختلف ویڈیوز کتنی ہیں۔ اگر نظام کی جانب سے آپ کے لئے بطور ٹاپ ریکنڈ منتخب کردہ کچھ ویڈیوز ایک دوسرے سے بہت مماثلت رکھتے ہیں تو، ہم ان کو دوسروں سے تبدیل کرتے ہیں تاکہ جو کانٹنٹ آپ دیکھیں اس میں زیادہ سے زیادہ ورائٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ان کوششوں کا مقصد بار بار ایک ہی موضوعات کی ویڈیوز دیکھنے کے امکانات کو کم کرنا ہے اور اس کے بجائے آپ کو مختلف قسم کے کانٹنٹ کو تلاش اور دریافت کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ریکیمینڈیشن سسٹم میں حفاظت کے لئے تعمیر

کمیونٹی گائیڈ لائنز

ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز ایسے قواعد مقرر کرتی ہیں جو اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ پلیٹ فارم پر کس قسم کے کانٹنٹ کی اجازت نہیں ہے۔ وہ ایسے کانٹنٹ کے زمرے کا بھی خاکہ پیش کرتے ہیں جو فار یو فیڈ (For You feed) میں ریکیمینڈیشن کے اہل نہیں ہیں ، جو کہ نوجوانوں سے لے کر بزرگروں کی ایک حد تک کی عوام کے لیے ایک ایکسپیرینس ہے۔ ہم اپنے کمیونٹی گائیڈ لائنز کو نافذ کرنے کے لئے مشین لرننگ ماڈلزا اور انسانی جائزوں کا مرکب تعینات کرتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی ایسی ویڈیو نظر آتی ہے جو آپ کے خیال میں ہمارے قواعد کے خلاف ہے تو ، آپ ویڈیو پر لانگ پریس کرکے پاپ اپ مینیو سے ’رپورٹ‘ منتخب کرکے ویڈیو کو جائزے کے لئے ہماری ماڈریشن ٹیم کو بھیجیں۔

نوجوانوں کی حفاظت

ہم حفاظت کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ ہم اپنے پلیٹ فارم پر نوجوانوں کو عمر کے مطابق مناسب ٹک ٹاک تجربہ فراہم کرسکیں۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اگرچہ ٹک ٹاک پر شیئر کیے جانے والا وسیع کانٹنٹ تجربے کے تنوع میں اضافہ کرتی ہے ، لیکن یہ سب نوجوان ناظرین کے لئے موزوں نہیں ہوسکتا ہے۔ ہم انتہائی میچیور کانٹنٹ کو محدود کرتے ہیں لہذا یہ ٹک ٹاک پر 17-13 سال کی عمر کے اکاؤنٹس کے لئے کہیں بھی دستیاب نہیں ہے ، اور صرف 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بالغ افراد ہی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، 16 سال سے کم عمر کے اکاؤنٹ کے ذریعہ بنایا گیا کوئی بھی کانٹنٹ FYF کی ریکیمینڈیشن کا اہل نہیں ہے.

کانٹنٹ کی ریکیمینڈیشن کرتے وقت حفاظت کو ترجیح دینا

  اگرچہ ریکیمینڈیشن سسٹم پیش گوئی کرتا ہے کہ آپ ممکنہ طور پر کس کانٹنٹ سے لطف اندوز ہونگے، ماڈریشن کے اصولوں کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ کانٹنٹ ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز سے مطابقت رکھتا ہے۔ اس کے نتیجہ میں ایک ایسی فار یو فیڈ (For You feed) سامنے آتی ہے جو حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے آپ کے انفرادی مفادات کی عکاسی کرتا ہے۔

  • ہمارا ماڈریشن سسٹم خلاف ورزی کرنے والے کانٹنٹ کو ہٹانے اور ایسے کانٹنٹ کو ریکیمینڈیشن کے لیے ناہل بناتا ہے جو وسیع آڈینس کے لئے مناسب نہیں ہے۔ صرف وہ ویڈیوز جو ماڈریشن پر پورا اترتے ہیں وہی ویڈیوز کے اس پول میں شامل کی جاتی ہیں جو کہ فار یو فیڈ (For You feed) میں ہماری کمیونٹی کو ریکیمینڈ کیے جاسکتے ہیں۔
  • پیشن گوئی کے اسکور کا استعمال کرتے ہوئے ، ریکیمینڈیشن سسٹم منظور شدہ ویڈیوز میں سے ان کا انتخاب کرتا ہے جن کے بارے میں ہمارا یقین ہے کہ آپ اُن سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

آپ اپنے فار یو فیڈ (For You feed) کو کیسے انفلوئنس کر سکتے ہیں

ان سگنلز کے علاوہ جو آپ ٹک ٹاک پر کانٹنٹ کے ساتھ انٹرایکٹ کرتے ہوئے فراہم کرتے ہیں، یہاں ہم نے اضافی ٹولز بھی بنائے ہیں جو اس بات کو بہتر طور پر کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں کہ کون سا کانٹنٹ آپ کے لیے تجویز کیا جائے۔

  • ناٹ انٹرسٹڈ (Not Interested): آپ اپنے فار یو فیڈ (For You feed) میں ویڈیو کو دیر تک پریس کرکے پاپ اپ مینو سے ‘ناٹ انٹرسٹڈ (Not Interested)’ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس سے ہمیں پتہ چلے گا کہ آپ اس قسم کے کانٹنٹ میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں اور ہم محدود کریں گے کہ آپ کی فیڈ میں ہم اس کانٹنٹ کی کتنی ریکیمینڈیشن کرتے ہیں۔
  • ویڈیو کی-ورڈ فلٹرز: آپ کی-ورڈز شامل کرسکتے ہیں – الفاظ یا ہیش ٹیگز – جو آپ فار یو فیڈ (For You feed) سے فلٹر کرنا چاہتے ہیں۔
  • فار یو ریفریش: نئے کانٹنٹ کو دریافت کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے ، آپ فار یو فیڈ کو ریفریش کرسکتے ہیں، جس سے آپ ٹک ٹاک کے مکمل طور پر نئے پہلوؤں کو تلاش کرسکتے ہیں۔

اپینڈکس

یہ غیر مکمل فہرست مختلف قسم کے سگنلز اور انٹرایکشنز کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے جو سسٹم آپ کے FYF کو پرسنلائزڈ کانٹنٹ فراہم کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ ہمارے نظام میں ان پٹ کے طور پر کام کرنے والے سگنل متحرک ہیں اور ترقی پذیر انٹرسٹ اور بڑھتے ایکوسسٹم کی حوصلہ افزائی کے لئے مسلسل اپ ڈیٹ کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ مزید جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ، ٹک ٹاک کانٹنٹ کی ریکیمینڈیشن کرنے کے بارے میں تازہ ترین معلومات دیکھنے کے لئے ہمارے امدادی مرکزکا رخ کریں۔ٹک ٹاک مختلف عوامل کی بنیاد پر آپ کے For You feed کو پرسنلائزبناتا ہے ، بشمول:

  • آپ کا علاقہ، جس میں ریکیمینڈیشنز کو لوکل اسٹینڈرڈز اور ثقافتی اصولوں سے ہم آہنگ کرتا ہے.
  • وہ زبان جس پر آپ کی ڈیوائس کو سیٹ کیا گیا ہے۔
  • آپ کی ڈیوائس کا آپریٹنگ سسٹم.
  • وہ ویڈیوز جن کے ساتھ آپ نے حالیہ انٹرایکٹ کیا ہے، بشمول وہ ویڈیوز جو آپ نے دیکھی ہیں ، ختم کی ہیں ، پسند کی ہیں ، یا اسکپ کردی ہیں۔
  • ٹک ٹاک پر دیگر لوگوں کے ساتھ آپ کے فالو ریلیشنشپ۔

  سسٹم مختلف قسم کے انٹرایکشنز کی پیش گوئی کرتا ہے ، بشمول امکانات کہ آپ:

  • کسی ویڈیو کو پسند کریں، شیئر کریں، اس پر کامِنٹ کریں یا ‘ناٹ انٹریسٹڈ’ کے بطور نشان زد کریں.’
  • ویڈیو بنانے والے کو فالو کریں یا اس کی پروفائل کے ساتھ انٹرایکٹ کریں۔
  • کسی ویڈیو کو ختم کریں ، اسکپ، یا فیورٹ بنائیں۔
  • ویڈیوکو دیکھنے کے لئے ایک خاص وقت نکالیں.
  • ویڈیو کا ساؤنڈ ٹریک کو ٹیپ کریں۔

  کانٹنٹ کے ساتھ انٹرایکٹ کرکے آپ کے تخلیق کردہ سگنلز کے علاوہ ، ہم ویڈیو کے بارے میں مختلف سگنلز کو بھی مدنظر رکھتے ہیں ، بشمول:

  • وہ وقت جب یہ ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔
  • علاقہ جہاں سے ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔
  • ویڈیو بنانے والے کی لینگویج سیٹنگ.
  • ویڈیو کا ساؤنڈ ٹریک۔
  • ویڈیو کا دورانیہ.
  • ویڈیو کے ساتھ منسلک ہیش ٹیگز۔

کیا یہ مددگار تھا؟

thumps upجی ہاںthumps downنہیں