Skip to main content
کمیونٹی کے رہنما اصولوں کا نفاذ

کمیونٹی گائیڈلائنزانفورسمنٹ رپورٹ

01 جنوری 2023- 31 مارچ 2023ء
30 جون، 2023 کو شائع ہوئی

اس رپورٹ کے بارے میں

ٹک ٹاک تفریح کا ایک عالمی پلیٹ فارم ہے جسے اُس کی متنوع کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں سے تقویت حاصل ہے۔ ہم ایک ایساتفریحی اور شمولیتی ماحول کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں جہاں لوگ تخلیق کر سکیں،اپنی پسندیدہ کمیونٹی تلاش کر سکیں اور تفریح حاصل کر سکیں۔ اِس ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے ہم ایسے کانٹینٹ اور اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرتے رہتے ہیں جو ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز یا سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوں ۔اس کے ساتھ اپنی کمیونٹی کے سامنے خود کو احتساب کےلیے پیش کرنے اور اُن کا اعتماد حاصل کرنےکی غرض سے ایسی کارروائیوں کے بارے میں معلومات باقاعدگی سے شائع کرتے ہیں۔

ٹک ٹاک اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کی نشاندہی کرنے، جائزہ لینے اور اُس پر کارروائی کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کا استعمال کرتا ہے۔ یہ رپورٹ ہمارے پلیٹ فارم سے حذف کیے گئے مواد اور اکاؤنٹس کی تعداد اور نوعیت کے بارے میں سہ ماہی بنیادوں پر آگاہی فراہم کرتی ہے۔

تجزیہ

ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈلائنز ایک ایسے تجربے کو فروغ دینے کی غرض سےتیار کی گئی ہیں جو تحفظ، شمولیت اور صداقت کو ترجیح دیتا ہے۔ ہماری پالیسیاں ہرشخص پر اور تمام طرزِ کانٹینٹ پر لاگو ہوتی ہیں، اور ہم اُن کے نفاذ میں بااُصول رہنے اور منصفانہ طرز عمل برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ تجزیہ اس رپورٹ میں موجود ڈیٹا کی تکمیل کے سلسلے میں اضافی سیاق و سباق فراہم کرتا ہے۔

تحفظ

جیسے کہ ہم پلیٹ فارم کے آپریشنز اور اس کی حفاظت کے حوالے سے شفافیت برقرار رکھتے ہیں، اس رپورٹ میں، ہم نئی بصیرتوں کا اشتراک کر رہے ہیں۔ پہلے، ہم ٹک ٹاک ماڈریٹرز کی زبان کی صلاحیتوں کے بارے میں بصیرت فراہم کر رہے ہیں جن کی خدمات نہ صرف ایک زیادہ محفوظ پلیٹ فارم میں حصہ ڈالتی ہیں بلکہ ہمارے خودکار اعتدال کے نظام کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ دوسرا، ہم اپنے ان ایپ اور آن لائن رپورٹنگ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے ہماری کمیونٹی کی طرف سے رپورٹ کردہ خلاف ورزی پر مبنی کانٹینٹ کو ہٹانے کے لیے اپنے رسپانس ٹائم کا ڈیٹا فراہم کر رہے ہیں۔

اس رپورٹ کی مدت کے دوران، ہم نے ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈلائنز کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ یہ گائیڈلائنز اپریل 2023 میں نافذ ہوئی اور ہماری اگلی رپورٹ میں اس کی عکاسی کی جائے گی۔

سیکورٹی

ہم پلیٹ فارم کو مخالفانہ خطرات سے بچانے کے لیے اپنی کوششوں میں ہوشیار رہتے ہیں، بشمول غیر مستند یا جعلی اکاؤنٹوں کی موجودگی اور ان کی مشغولیت۔ یہ خطرات مستقل طور پر ہمارے سسٹمز کی چھان بین کرتے اور ان پر حملہ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان شعبوں کے اندر رپورٹ شدہ اعداد و شمار میں کبھی کبھار اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ اس کے باوجود، ہم اپنے پلیٹ فارم پر مصنوعی طور پر مقبولیت بڑھانے کی کوشش کرنے والے کسی بھی اکاؤنٹ، کانٹینٹ، یا سرگرمیوں کو فوری طور پر شناخت کرنے اور انہیں حذف کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم رہتے ہیں۔

اپنی کمیونٹی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ حالانکہ ٹک ٹاک ایک عالمی پلیٹ فارم ہے، ہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مقامی خدشات کی مکمل آگاہی حاصل کرنے اور اپنی ریگیولیٹری ذمے داریوں کو پورا کرنے کے لیے ریگیولیٹری کمپلائنس کے مد نظر ایک مقامی طریقہ کار اختیار کرتے ہیں۔ امریکہ میں، ہم نے اپنے ڈیٹا کے تحفظ کی پالیسیوں اور پروٹوکول کو مضبوط کرنے، اپنے صارفین کو مزید تحفظ دینے، اور اپنے سسٹمز، گورننس، اور کنٹرولز میں اعتماد پیدا کرنے کے لیےTikTok یو ایس ڈیٹا سیکیورٹی (USDS) کے نام سے ایک مخصوص ڈویژن قائم کیا ہے۔ مزید برآں، ہم نےپروجیکٹ کلوور متعارف کرایا ہے، جو کہ یورپی ٹک ٹاک صارف کے ڈیٹا کے لیے ایک خاص طور پر ڈیزائن کردہ حفاظتی ماحول بنانے کی ایک اولین کوشش ہے۔ پروجیکٹ کلوور کے ساتھ، ہم موجودہ ڈیٹا کے تحفظی اقدامات کو تقویت دینے، نئے اقدامات شامل کرنے، اور ڈیٹا گورننس کے لیے اپنے مجموعی طریقہ کار کو یورپی ڈیٹا کی خودمختاری کے اصول کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے بہت سے نئے اقدامات کو تشکیل دے رہے اور نافذ کر رہے ہیں۔

جیسا کہ ہم ایک ہمہ وقت ابھرتے ہوئے خطرے کے منظر نامے سے گزرتے ہیں، ٹک ٹاک ہماری کمیونٹی کی سالمیت کے تحفظ اور مخالفانہ خطرات کے خلاف اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے وقف رہتا ہے۔ ہم اپنے صارفین کی طرف سے اپنے او پر کیے گئے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسے مضبوط اقدامات میں سرمایہ کاری کرنا جاری رکھیں گے جو صارف کی حفاظت، ڈیٹا کے تحفظ اور ریگیولیٹری کمپلائنس کو ترجیح دیتے ہیں۔

اشتہارات

ٹک ٹاک صارفین کو جعل ساز، دھوکہ دہی یا گمراہ کن مواد بشمول اشتہارات سے بچانے کے لیے سخت پالیسیاں رکھتا ہے۔ ایڈورٹائزر کے اکاؤنٹس اور اشتہاری مواد ان پالیسیوں پر عمل کے پابند ہیں اور انہیں ہماری کمیونیٹی گائیڈلائنز، ایڈورٹائزنگ گائیڈلائنز اور سروس شرائط پر عمل کرنا لازم ہے۔ 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران، ایسے اشتہارات جنھیں ہماری اشتہاری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنےپر اور ایسے اشتہارات جنھیں اکاؤنٹ کی سطح پر اقدامات کی نتیجے میں حذف کیا گیا ،ان کے حجم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ہمیں احساس ہیں کہ مشتہرین اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تحفظ برقرار رکھنے لے لیے لگن کی ضرورت ہے۔ اس طرح، ہم اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے اشتہارات کو فوری اور درست طریقے سے ہٹانے کے لیے اپنے نظام کا مسلسل جائزہ لینے اور اسے مضبوط بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ سخت پالیسیوں کو برقرار رکھتے ہوئے،ڈیٹیکشن کے جدید طریقہ کار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، اور اپنے سسٹمز کو مسلسل بہتر بناتے ہوئے، ہم اشتہارات کے ایک ایسے تجربے کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں جو قابل بھروسہ، با لطف اور ہماری متحرک ٹک ٹاک اور کمیونیٹی کے اقدار کے ساتھ ہم آہنگ رہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار

downloadڈاؤن لوڈ کریں

حذف کیں گئیں کل ویڈیوز/سہ ماہی کے دوران حذف کیں گئیں ویڈیوز کی کل تعداد

نوٹ: حذف کیں گئیں کُل ویڈیوز ٹک ٹاک پر اَپ لوڈ کی جانے والی تمام ویڈیوز کا تقریباً 1.0 فیصد ظاہر کرتیں ہیں۔ اس رپورٹ میں حذف کیں گئیں ویڈیوز کے جس حجم کا حوالہ دیا گیا ہے اُس میں مختصر دورانیے کی ویڈیوز بھی شامل ہیں (بشمول تصاویر پر مبنی ویڈیوز اور کہانیاں)۔

حذف کیں گئیں/بحال کیں گئیں کل ویڈوز، نوعیت اور سہ ماہی کے لحاظ سے

نوٹ: بحال کیں گئیں ویڈیوز مذکورہ بالا چارٹ میں حذف کیے جانے والے حجم اور بحال کیے جانے والے حجم دونوں میں ظاہر کی گئی ہیں۔

سہ ماہی/پالیسی کے مطابق، حذف کیے جانے کی شرح

نوٹ: پیشگی اقدام کے طور پر حذف کیے جانے سے مراد ویڈیو کے رپورٹ کیے جانے سے پہلے اُس کی نشاندہی کر کے اُسے حذف کرنا ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے اندر حذف کیے جانے سے مراد ہمارے پلیٹ فارم پر ویڈیو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر اُسےحذف کرنا ہے۔

پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کے باعث حذف کی جانے والی ویڈیوز کی کل تعداد

نوٹ: یہ چارٹ پالیسی کی خلاف ورزی کے باعث حذف کی جانے والی ویڈیوز کا حجم ظاہر کرتا ہے۔ ایک ویڈیو متعدد پالیسیوں کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو سکتی ہے اور ہر خلاف ورزی کو الگ ظاہر کیا جاتا ہے. شاذ و نادر حالات میں، جیسا کہ ہنگامی حالات یا ہارڈ ویئر کی خرابی کی صورت میں، ہم ویڈیوز کی خلاف ورزی کے زُمرے کو ہمیشہ زیر غور نہیں لا سکتے۔ اسی ویڈیوز کو درج بالا چارٹ میں ظاہر نہیں کیا گیا ہے لیکن اس پوری رپورٹ میں اعداد کے اعتبار سے زیر غور لایا گیا ہے۔

ذیلی پالیسی کے اعتبارسے ہٹائیں گئیں کل ویڈیوز اور اُن کی شرح

نوٹ: ذیلی پالیسی ڈیش بورڈ میں صرف وہی ویڈیوز شامل ہیں جنہیں ماڈریٹرز نے جائزہ لے کر ہٹا دیا ہے۔

مارکیٹ کے اعتبار سے حذف کے جانے کا حجم اور شرح

نوٹ: یہ چارٹ اُن پچاس مارکیٹوں کو ظاہر کرتا ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد میں وڈیوز حذف کیں گئیں اور مجموعی طور پر حذف گئیں ویڈیوز کے حجم کا تقریباً 90 فیصد ظاہر کرتا ہے۔

سہ ماہی اور وجہ کے مطابق، حذ ف کیے گئےکل اکاؤنٹس

نوٹ: کمیونٹی کے راہنما اُصولوں کی خلاف ورزی کے باعث اکاؤنٹس حذف کرنے کے علاوہ، ہم غیرمطلوب (spam) تصور کیے جانے والے اکاؤنٹس، نیز اُن اکاؤنٹس کی طرف سے پوسٹ کردہ غیر مطلوب ویڈیوز بھی حذف کرتے ہیں۔ ہم غیر مطلوب اکاؤنٹس کے آتو میٹڈ ذرائع سے تخلیق ہونے سے روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات پر مبنی تدابیر بھی اختیار کرتے ہیں۔

انسانی ماڈریشنکے لیے زبان کی تقسیم

نوٹ: یہ چارٹ مختصر دورانیے کی ویڈیو، لائیو اسٹریم، کامنٹس، اکاؤنٹز، اور ٹک ٹاک نائو پر کام کرنے والے منتظمین کی بنیادی زبان کی وضاحت کرتا ہے۔ یہ ان ماڈریٹرز کا حساب نہیں رکھتا جو متعدد زبانوں کا احاطہ کر سکتے ہیں۔ وہ زبانیں جو تمام ماڈریٹرز کی بنیادی زبانوں میں سے 2 فیصد سے بھی کم نمائندگی کرتی ہیں “دیگر زبانوں” کے زمرے میں شامل کی گئی ہیں۔ ماڈریشن اضافی زبانوں میں بھی ہو سکتی ہے، چاہے وہ ماڈریٹرز کے درمیان بنیادی زبان کے طور پر مخصوص نہ کی گئی ہوں۔

کمیونٹی کی طرف سے رپورٹ کردہ کانٹینٹ پر ردعمل کا وقت

نوٹ: صرف وہی ویڈیوز شامل ہیں جو صارفین کے ذریعہ پہلے رپورٹ کی گئی اور جن کے نتیجے میں ہٹانے کی کارروائی ہوئی ہے۔ ڈیٹا اس فرق کی عکاسی کرتا ہے جب ٹک ٹاک کو صارف کی رپورٹ موصول ہوئی اور اس وقت کی جس پر کانٹینٹ کو ہٹایا گیا تھا۔ انسانی جائزوں کے ان پٹ اور آؤٹ پٹ کو متوازن کرنے کے لیے مماثل صلاحیت، تربیت اور کانٹینٹ کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں کبھی کبھار جائزے کا وقت طویل ہو سکتا ہے۔

جعلی سرگرمیاں

نوٹ: ہم لائیکس، فالوورز اور فالو ریکوئیسٹس، اور فالو ریکوسٹ کو ہٹانے اور روکنے کے لیے کارروائی کرتے ہیں جن کے بارے میں ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سرگرمی آٹو میٹڈ یا غیر مستند طریقہ کار کے ذریعے ہوئی ہے.

اسپام اکاؤنٹ کی سرگرمی

نوٹ: جب ہم غیر مطلوب تصور کیے جانے والے اکاؤنٹس حذف کرتے ہیں، تو ہم اُن اکاؤنٹس کی طرف سے تخلیق کردہ ویڈیوز بھی اپنی اسپام پالیسیوں کے مطابق حذف کرتے ہیں۔

کوورٹ انفلوئنس آپریشنز

Q1 2023 کووَرٹ انفلوئنس آپریشنز نیٹ ورکس کی شناخت کر لی گئی اور انہیں ہٹا دیا گیا ہےپتہ لگانے کا ذریعہنیٹ ورک میں اکاؤنٹسنیٹ ورک کے پیروکار
ہمارا اندازہ ہے کہ اس نیٹ ورک کا جائے وقوع روس ہے اور بنیادی طور پر اس کا نشانہ روسی صارفین تھے۔ یہ نیٹ ورک جزوی طور پر روس میں ہماری لائیو اسٹریم اور نئے کانٹینٹ کو معطل کرنے سے پہلے بنایا گیا تھا اور بڑے پیمانے پر لوکیشن آبفسکیشن کو ایک حربے کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔ اس نیٹ ورک کے پیچھے موجود افراد نے غیر مستند شناخت کا استعمال کیا، جس میں غیر مستند خبر رساں بھی شامل تھے تاکہ یوکرین میں جنگ کے بارے میں گفتگو کو نشانہ بناکر روی نقطہ نظر کو مصنوعی طور پر بڑھاوا دیا جاسکے۔اندرونی1538,326
ہمارا اندازہ ہے کہ اس نیٹ ورک کا جائے وقوع روس ہے اور بنیادی طور پر اس کا نشانہ روسی صارفین تھے۔ ٹک ٹاک کے سسٹمز کو گمراہ کرنے کے لیے اس نیٹ ورک لوکیشن آبفسکیشن کو ایک حربے کے طور پر استعمال کیا ۔ اس نیٹ ورک کے پیچھے موجود افراد نے یوگینی وکٹورووچ پریگوزن کی جنگی فلم “دی بیسٹ ان ہیل” کی مصنوعی طور پر تشہیر کرنے کے ساتھ یوکرین میں جنگ کے تناظر میں روس کے حامی نقطہ نظر کو بڑھاوا دینے کے لیے غیر مستند اکاؤنٹز کے کانٹینٹ کو ہائپر پوسٹ کرنے کے لیے کیا۔اندرونی25434,110
ہمارا اندازہ ہےکہ اس نیٹ ورک کا جائے وقوع پولینڈ ہے اور اس نے پولینڈ کے صارفین کو نشانہ بنایا ہے۔ اس نیٹ ورک کے پیچھے موجود افراد نے مصنوعی طور پر روس مخالف نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لیے اسی طرح کے مواد کے ساتھ غیر مستند شناخت اور ہائپر پوسٹ کیے گئے تبصرے تخلیق کیئے۔اندرونی4140,256
ہمارا اندازہ ہے کہ اس نیٹ ورک کا جائے وقوع اسرائیل ہے اور اس نے اسرائیلی صارفین کو نشانہ بنایا ہے۔ اس نیٹ ورک کے پیچھے موجود افراد نے حالیہ اسرائیلی انتخابات کے تناظر میں فلسطین میں جاری تنازعہ کے بارے میں گفتگو کو نشانہ بنا کر مخصوص اسرائیل نواز نقطہ نظر کو مصنوعی طور پر بڑھاوا دینے کے لیے غیر مستند شناخت کا استعمال کیا ہے۔اندرونی362168,202
ہمارا اندازہ ہے کہ اس نیٹ ورک کا جائے وقوع روس ہے اور اس نے مالڈووی صارفین کو نشانہ بنایا ہے۔ اس نیٹ ورک کے پیچھے موجود افراد نے اپنے آپ کو غیر مستند خبر رساں ایجنسیوں کے طور پر ظاہر کیا اور ٹک ٹاک پر فالوور بیس بنانے کے لیے غیر مستند شناخت بنائی اور پھر روس میں علاقائی ٹک ٹاک پابندی کو چکمہ دینے کے لیے فالورز کو آف پلیٹ فارم سے ری ڈائریکٹ کیا۔اندرونی1155,066
ہمارا اندازہ ہے کہ اس نیٹ ورک کا جائے وقوع روس ہے اور بنیادی طور پر اس کا نشانہ روسی صارفین تھے۔ اس نیٹ ورک کے پیچھے موجود افراد نے یوکرین میں جنگ کے تناظر میں مخصوص روس نواز نقطہ نظر کو مصنوعی طور پر بڑھاوا دینے کے مقصد سے غیر مستند اکاؤنٹ اور ہائپر پوسٹ کردہ مواد تخلیق کیا، ری شیئر فنکشن کا غلط استعمال کیا اور ویب ایپلیکیشن کا استعمال کرتے ہوئے روس میں ٹک ٹاک پر علاقائی پابندی کو چکمہ دیا۔اندرونی1,351226,838
ہمارا اندازہ ہے کہ اس نیٹ ورک کا جائے وقوع برطانیہ اور نائیجیریا ہے اور اس نے نائجیریا کے صارفین کو نشانہ بنایا ہے۔ اس نیٹ ورک کے پیچھے موجود افراد نے نائجیریا میں انتخابات کے بارے میں گفتگو کو نشانہ بناتے ہوئے، بیافرا کے علاقے سے متعلق نقطہ نظر کو مصنوعی طور پر بڑھاوا دینے کے لیے غیر مستند شناخت کا استعمال کیا اور غیر مستند نیوز آؤٹ لیٹس کے طور پر پیش کیا۔اندرونی1547,103
ہمارا اندازہ ہے کہ اس نیٹ ورک کا جائے وقوع روس ہے اور اس نے مختلف یورپی ممالک جیسے کہ جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کو نشانہ بنایا ہے۔ اس نیٹ ورک کے پیچھے موجود افراد نے یوکرین کے صدر زیلنسکی، روس پر اس وقت عائد اقتصادی پابندیوں اور یوکرین کے مہاجرین سے متعلق مخصوص نقطہ نظر کو مصنوعی طور پر بڑھاوا دینے کے لیے شخصی نقالی کا استعمال کیا۔اندرونی121,480
مارا اندازہ ہے کہ اس نیٹ ورک کا جائے وقوع آئرلینڈ ہے اور اس نے آئرش صارفین کو نشانہ بنایا ہے۔ اس نیٹ ورک کے پیچھے موجود افراد نے غیر مستند اکاؤنٹ بنائے۔ آئرلینڈ، جاپان، روس اور تائیوان میں قوم پرستی سے متعلق تفرقہ انگیز خیالات کے ساتھ کانٹینٹ ہائپر پوسٹ کیا؛ اور ٹک ٹاک صارفین کو آف پلیٹ فارم سے ری ڈائریکٹ کرنے اور سماجی تنازعہ کو تیز کرنے کی کوشش میں اسی طرح کے کم معیار والے مواد کے تبصرے ہائپر پوسٹ کیے۔اندرونی7294,743
ہمارا اندازہ ہے کہ اس نیٹ ورک کا جائے وقوع ملائیشیا ہے اور اس نے ملائی صارفین کو نشانہ بنایا ہے۔ اس نیٹ ورک کے پیچھے موجود افراد نے ملائیشیا میں انتخابات پر گفتگو کو نشانہ بناتے ہوئے غیر مستند اکاؤنٹ بنائے اور متعدد ویڈیوز پر انگریزی اور مالئی زبان میں ایک جیسے تبصرے ہائپر پوسٹ کیے۔اندرونی175285,511
ہمارا اندازہ ہے کہ اس نیٹ ورک کا جائے وقوع یوکرین ہے اور اس نے یوکرین کے صارفین کو نشانہ بنایا ہے۔ اس نیٹ ورک کے پیچھے موجود افراد نے یوکرین کی حکومت سے متعلق مخصوص نقطہ نظر کو مصنوعی طور پر بڑھاوا دینے اور صدر زیلنسکی کی مثبت شبیہہ کو فروغ دینے کے مقصد سے غیر مستند اکاؤنٹ تخلیق کیے اور مواد ہائپر پوسٹ کیا۔اندرونی11990,303
ہمارا اندازہ ہے کہ اس نیٹ ورک کا جائے وقوع جرمنی ہے اور اس نے مصری صارفین کو نشانہ بنایا ہے۔ اس نیٹ ورک کے پیچھے موجود افراد نے غیر مستند اکاؤنٹ بنائے تاکہ موجودہ مصری حکومت کے ارد گرد ہونے والی گفتگو کو نشانہ بناتے ہوئے مصر میں غیر موجود مظاہروں میں شرکت کی دعوت کو مصنوعی طور پر بڑھاوا دیا جا سکے۔اندرونی6368,644

نوٹ: خفیہ اثر و رسوخ کے آپریشن میں خلل ڈالنے کے لیے کثیرالجہتی آپریشنز کی ضرورت ہوتی ہے، بشمول تفتیش، حذف کرنا، اور پوسٹ مارٹم تجزیہ۔ ہم اس سہ ماہی کے دوران ان نیٹ ورکس کے حذف کرنے کی اطلاع دیتے ہیں جس میں آپریشن کاسارا عمل مکمل ہو چکا ہے

اصطلاحات

نیٹ ورکز کا جائے وقوع: ملکیتی اور کھلے ذرائع سے تکنیکی اور طرز عمل کے ثبوت کی بنیاد پر نیٹ ورک آپریشن کے جغرافیائی محل وقوع کی نشاندہی کرتا ہے۔ ٹک ٹاک نیٹ ورکس کو مخصوص اداروں، افراد یا گروپوں سے منسوب نہیں کر سکتا۔

سراغ رسانی کا ذریعہ: جب سرگرمی کی موجودگی کی شناخت مکمل طور پر اندرونی طور پر چلنے والی تحقیقات کے ذریعے کی جاتی ہے تب اسے بطور انٹرنل ظاہر کیا جاتا ہے۔ ایکسٹرنل ڈیٹیکشن سے مراد وہ تحقیقات ہیں جو ایک ایکسٹرنل رپورٹ کے ذریعے شروع ہوئی ہیں جس کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا۔

نیٹ ورک کے پیروکار: اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد جو اس نیٹ ورک کے ہٹائے جانے کی تاریخ تک نیٹ ورک کی حدود میں کسی بھی اکاؤنٹ کی پیروی کرتے ہیں۔

اشتہارات کی پالیسی کا اطلاق

نوٹ: اشتہارات کو انفرادی اشتہاراتی سطح پر یا ایک پورے ایڈورٹائزر اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی کر کے بڑی تعداد میں ہٹایا جا سکتا ہے۔

دیگر رپورٹس

کیا یہ مددگار تھا؟

thumps upجی ہاںthumps downنہیں