یوتھ پورٹل

کمیونٹی TikTok 





آن لائن رہتے وقت اچھا اور مثبت رویہ اپنائیں

ایک ایسی کمیونٹی ہے جہاں آپ حقیقی ویڈیوز بنا سکتے اور اپنی تخلیق کاری کو دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ مثبت رویہ اپنانے کے نتیجے میں ہر ایک کو بامعنی اور پرلطف تجربہ ملتا ہے۔ TikTok کو فروغ پذیر، مثبت کمیونٹی بنانے کے کچھ طریقے یہاں دیئے گئے ہیں۔
کو فروغ پذیر، مثبت کمیونٹی بنانے کے کچھ طریقے یہاں دیئے گئے ہیں۔TikTok 

  • تعاون کرنے والے بنیں! آپ کو کہیں کوئی زبردست آئیڈیا نظر آئے، یا مزاحیہ تخلیق کاری پر ہنس رہے ہیں، تو آپ تخلیق کار کے لیے "لائیک" اور اچھے الفاظ کا حامل کمینٹ چھوڑ سکتے ہیں۔ آپ کا مثبت رویہ آپ کی اگلی کامیاب تخلیق کے لیے سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
  • TikTok ایک بھرپور اور متنوع کمیونٹی کو باہم ملانے میں مدد کرتا ہے، جہاں لوگ اپنے ذاتی نظریات کا اظہار کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ آپ ہمیشہ مختلف اٹھنے والی آوازوں اور نظریات کا احترام کریں۔
  •  اگر آپ کی کوئی ایسی رائے اور کمینٹس ہیں جو TikTok کو استعمال کرنے کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد کر سکیں، تو ہمیں بتائیں۔ ہم اپنی کمیونٹی کو بہتر بنانے کے لیے آپ کے آئیڈیاز سننے کے لیے بے چین ہیں۔


دھمکی آمیز رویے اور ہراسائیگی کے خلاف قدم اٹھائیں

اپنی کمیونٹی کو محفوظ اور خیر مقدمی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ خود کو محفوظ محسوس کرنے سے صارفین کو پراعتماد طریقے سے اظہار خیال کرنے اور تخلیق کاری کو نکھارنے میں TikTokمدد ملتی ہے۔ باہم مل کر مثبت کمیونٹی کو پروان چڑھانے کے لیے ایک تعاون سے بھرپور ماحول برقرار رکھنے میں مدد کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

  • آپ کا پوسٹ کیا جانے والا مواد آپ کی شناخت کی عکاسی کرتا ہے، لہذا یقینی بنائیں کہ آپ جو بھی پوسٹ کریں وہ ہماری کمیونٹی کے رہنما اصولوں پر پورا اترتا ہو اور دوسروں کو پریشان کرنے یا اپنی ذاتی معلومات کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔
  • آپ اپنے مواد اور کمینٹس کے ذریعے کمیونٹی کے مثبت شراکت دار بن سکتے ہیں۔
  • سائبر غنڈہ گردی کی کوئی بھی قسم قابل قبول نہیں ہے، بشمول: ویڈیوز، کمینٹس، ایموجی، یا کوئی بھی دوسری قسم۔ ہماری اگر آپ کوئی ایسی چیز دیکھتے ہیں جو ہماری کمیونٹی کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہو، تو براہ کرم اسے فوری طور پر براہ کرم رپورٹ کریں اور والدین یا سرپرست سے مدد حاصل کریں۔ برے رویوں کو رپورٹ کرنے سے ہماری کمیونٹی کو خیر مقدمی اور محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
  • ایک دوستانہ اور محفوظ کمیونٹی پروان چڑھانے میں مدد کے لیے آپ TikTok کی ویب سائٹ پر دیگر ذرائع اور ٹولز بھی تلاش کر سکتے ہیں۔


کیا چیز ایک اچھا تخلیق کار بناتی ہے؟

پر، ہر کوئی تخلیق کار بن سکتا ہے۔ دنیا بھر سے تخلیق کاروں نے بے شمار حقیقی، حوصلہ افزاء، اور تخلیقی ویڈیوز بنائی ہیں، جس سے آج TikTok کی ایک متنوع اور تفریح سے بھرپور کمیونٹی وجود میں TikTokآئی ہے۔ ویورز ان تخلیق کاروں کو فالوو کرنا پسند کرتے ہیں جو ان کی پسند کے مطابق ہو، لہذا لطف اٹھائیں اور جو چیز آپ کو ذاتی طور پر پسند ہو اور آپ کو متحرک کرے اسے پوسٹ کریں۔