TikTok LogoTikTok Logo
رازداری اور تحفظ

رازداری اور تحفظ

17 اپریل 2024 کو جاری ہوا

17 مئی 2024 سے لاگو

ہم آگاہ ہیں کہ آپ کے رازداری کے حقوق اور ذاتی معلومات کی حفاظت، اور ہمارے پلیٹ فارم کو سلامت رکھنا آپ کے اعتماد کو قائم رکھنے اور آپ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بہت ضروری ہیں۔

ذاتی معلومات

آن لائن شیئر کردہ مواد کو کوئی بھی دیکھ سکتا ہے، اور اس کی رسائی وسیع ہے۔ہم یہ یقینی بنانے کیلئے پُر عظم ہیں کہ TikTok پر جا بوجھ کر یا غلطی سے شیئر کی گئی کوئی ذاتی معلومات کسی نقصان کی وجہ نہ بنے۔ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے جس میں ذاتی معلومات شامل ہوں جو تعاقب، تشدد، فریب کاری، دھوکہ دہی، شناخت کی چوری، یا مالی استحصال کا خطرہ پیدا کر سکتی ہو۔ اس میں ایسا مواد شامل ہے جسے کسی نے خود پوسٹ کیا ہو یا اس نے دوسروں کے ذریعے شیئر کیے جانے پر رضامندی دی ہو۔

اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کا رازداری کی خلاف ورزی سے واسطہ پڑا ہے، تو آپ اس کی رپورٹ کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات

ممنوعہ افعال

  • ذاتی غیر عوامی فون نمبر اور گھر کے پتے
  • مالیات اور ادائیگی سے متعلق معلومات، جیسے بینک اکاؤنٹ یا کریڈٹ کارڈ نمبر
  • لاگ ان کی معلومات، جیسے صارفین کے نام یا پاس ورڈز
  • شناختی دستاویزات، کارڈ، یا نمبر، جیسے پاس پورٹ، حکومت کی طرف سے جاری کردہ شناخت، اور سوشل سیکورٹی نمبرز
  • ذاتی معلومات کا اشتراک کرنے یا کسی کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی دھمکیاں یا ترغیب

پلیٹ فارم کی سلامتی

ہم TikTok پر آپ کی معلومات کی حفاطت کرنے اور اسے محفوظ رکھنے کیلئے بہت محنت کرتے ہیں۔ ہم اجازت نہیں دیتے: (1) TikTok کے کسی بھی حصے تک غیر مجاز ذرائع سے رسائی؛ (2) حساس، خفیہ، تجارتی یا ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش؛ یا (3) ہمارے پلیٹ فارم کی سلامتی، سالمیت، یا دیانت یا معتبریت کا کوئی غلط استعمال۔

آپ کو مشکووک لنک پر کلک کرنے یا ایسی درخواستوں کا جواب دینے سے بچنا چاہئے جن میں آپ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات، پاس ورڈز، تصدیق کی اہلیت، مالی اور دیگر ذاتی معلومات پوچھی جاتی ہو۔پلیٹ فارم پر رازداری اور تحفظ کے حوالے سے ہمارے نقطہ نظر کے متعلق مزید جانیں۔

مزید معلومات

ممنوعہ افعال

  • دوسرے لوگوں کو آپ کے اکاؤنٹ کی اسناد تک رسائی فراہم کرنا یا دوسرے لوگوں کو ایسی سرگرمیاں کرنے کا اہل بنانا جن سے ہمارے قواعد کی خلاف ورزی ہوتی ہے
  • غیر مجاز طریقے سے ہمارے پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنا، یا ہمارے پلیٹ فارم کے جعلی ورژن بنانا
  • بدنیتی پر مبنی فائلوں، مواد اور پیغامات کو شیئر کرنا جن میں وائرس، ٹروجن ہارس، وارم، لاجک بم، یا سائبر سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے والے دیگر نقصان دہ عناصر شامل ہوتے ہیں
  • ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنا (جیسے لاگ ان کے خفیہ کوائف) یا کسی بھی فریب کاری والی تکنیک کے استعمال کے ذریعے مواد، اکاؤنٹ، نظاموں، یا ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنا (جیسے کہ جعل سازی، انٹرنیٹ فریب کاری ، خودکار اسکرپٹ، اور ویب کرالنگ)
  • TikTok کی بنیاد پر فائلوں، ٹیبلز یا دستاویزات سمیت کسی بھی مشتق مصنوعاتکو تبدیل کرنا، ڈھالنا، متبادل شکل دینا، ریورس انجینئرنگ کرنا، جدا کرنا، حصے الگ کرنا، یا انہیں تخلیق کرنا، اور TikTok میں موجود کسی ماخذ کوڈ، الگورتھم، طریقے، یا تکنیک کو دوبارہ بنانے کی کوشش کررنا