UR

ڈیٹا کے بارے میں جانیے

جب کوئی ہماری کمیونٹی میں شامل ہوتا ہے، تو وہ اپنی معلومات کے حوالے سے ہم پر بھروسہ کر رہے ہوتے ہیں۔ ہم اس معلومات کی حفاظت اور اپنی کمیونٹی کو ان کے لیے دستیاب رازداری اور سکیورٹی ٹولز کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے بہت احتیاط برتتے ہیں۔ ہم وہ معلومات جمع کرتے ہیں جو صارفین ہمیں فراہم کرنے کا انتخاب کرتے ہیں اور ایسی معلومات جو ایپ کو کام کرنے، محفوظ طریقے سے چلانے، اور صارف کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔

ہم کیا جمع کرتے ہیں

صنعت کے طریقہ کار کے مطابق، ہم وہ معلومات جمع کرتے ہیں جو صارفین ہمیں فراہم کرنے کا انتخاب کرتے ہیں اور ایسی معلومات جو ایپ کو کام کرنے، محفوظ طریقے سے چلانے، اور لوگوں کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ ہماری رازداری کی پالیسیاں، جو ایپ میں اور ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ، ہماری جانب سے جمع کردہ معلومات کی اقسام اور اس کے استعمال کے مقصد کا تعین کرتی ہیں۔ اگرچہ یہ فہرست مکمل نہیں ہے، اور ہم تجویز کرتے ہیں کہ لوگ مزید تفصیلات کے لیے ہماری رازداری کی پالیسیز ملاحظہ کریں، یہاں معلومات کی اقسام کی کچھ مثالیں ہیں جو ہم جمع کر سکتے ہیں، جن میں آپ کی فراہم کردہ معلومات شامل ہیں:

  • وہ معلومات جو آپ اکاؤنٹ سیٹ کرتے وقت فراہم کرتے ہیں، جیسے کہ آپ کا فون نمبر، عمر، صارفی نام، سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی معلومات، اور پروفائل کی تصویر۔
  • صارف کا تیار کردہ مواد، بشمول تبصرے، تصاویر، لائیو اسٹریمز، آڈیو ریکارڈنگز، ویڈیوز، متن، اور ہیش ٹیگز جنہیں آپ پلیٹ فارم کے ساتھ تخلیق کرنے یا اس پر اپ لوڈ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔
  • آپ کی اجازت سے، آپ کے فون اور سوشل میڈیا کے رابطے۔
  • ان خطوں میں جہاں صارف TikTok کو ڈیوائس کی مقام کی سروسز استعمال کرنے کی اجازت فراہم کر سکتا ہے، اور فراہم کرتا ہے، TikTok اس طرح کے ڈیوائس فنکشن سے مقام کی معلومات جمع کرتا ہے۔ ڈیوائس کی مقام کی سروسز کے ذریعے حاصل کی جانے والی اس طرح کی مقام کی معلومات GPS، سیل ٹاور کی معلومات، اور پبلک Wi-Fi ہاٹ اسپاٹس سمیت ڈیٹا کا استعمال کر سکتی ہے۔ مقام کی معلومات جو ہم جمع کر سکتے ہیں اس کے بارے میں معلومات کے لیے یہ ہیلپ سینٹر آرٹیکل دیکھیں۔
  • تکنیکی اور طرز عمل کی معلومات، جس میں ایپ کے اندر براؤزنگ اور تلاش کی ہسٹری شامل ہیں۔
  • پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے کے لیے استعمال ہونے والی ڈیوائس پر موجود معلومات، جس میں ڈیوائس کا ماڈل، آپریٹنگ سسٹم، اور ٹائم زون اور زبان جیسی ڈیوائس کی ترتیبات شامل ہیں۔
  • نیٹ ورک کی معلومات، جس میں IP پتہ اور موبائل کیریئر کی معلومات شامل ہیں۔


TikTok ایپ کے موجودہ ورژن میں کیا جمع نہیں کیا جاتا ہے
  • Mac پتے، WIFI SSID، IMEI، یا SIM کا سیریل نمبر۔
  • کسی شخص کی انفرادی طور پر شناخت کرنے کے مقصد کے لیے فیس ID، فنگر پرنٹ ID، اور چہرے، جسم، یا آواز کی معلومات۔
  • ایپ کی عمومی سرگرمیوں کے دوران سیل بیسڈ اسٹیشن ID، SMS، ای میل اور وائس میل کا مواد۔
صارف کی ڈیٹا اسٹوریج اور رسائی

ہم ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے لوگوں، عوامل اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تاکہ ہماری کمیونٹی پر اعتماد انداز میں اپنی پسندیدہ چیزوں کو دریافت، ملاحظہ، تخلیق اور شیئر کر سکے۔ ہم آپ کے ڈیٹا کے معاملے میں کنٹرولز، تحفظات اور اجازت کی منظوری کے پروٹوکولز کا ایک سلسلہ نافذ کرتے ہیں تاکہ ہمارے ڈیٹا تک صرف ان لوگوں کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے جنہیں ہمارے کاروبار اور سروس کی مؤثر کارکردگی کے لیے اس کی ضرورت ہوتی ہے۔


U.S. میں ہماری کوششیں

اگر آپ آج ہی TikTok میں شامل ہوتے ہیں، اور آپ ایک امریکی صارف ہیں، تو آپ کا محفوظ کردہ ڈیٹا خود کار طور پر امریکہ میں موجود Oracle Cloud کے انفراسٹرکچر میں محفوظ ہو جاتا ہے، یہ ایک ایسا محفوظ ماحول ہے جسے ہم نے امریکی صارف کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے سیٹ اپ کیا ہے۔ آپ محفوظ کردہ ڈیٹا کے متعلق مزید معلومات یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ڈیٹا تک رسائی کا نظم ایک جانچ شدہ اور منظور شدہ ادارے کے ذریعے کیا جاتا ہے جو TikTok U.S. ڈیٹا سکیورٹی (USDS) کہلاتی ہے۔ تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے USDS سے باہر کسی بھی رسائی (جیسے کاروباری میٹرکس یا عوامی تحفظ کے لیے) کی نگرانی ایک بیرونی قابل اعتماد ٹیکنالوجی شراکت دار کے ذریعے کی جائے گی۔ آپ USDS کے متعلق مزید معلومات یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں


یورپی اقتصادی علاقہ، UK اور سوئٹزرلینڈ میں ہماری کوششیں

ہم ڈیٹا گورننس کی اس حکمت عملی پر پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہیں کہ جو ہم نے 2021 میں ترتیب دی تھی۔ حکمت عملی ڈیٹا کو مقامی طور پر ذخیرہ کرنے، علاقے سے باہر ڈیٹا کی منتقلی کو کم کرنے، اور TikTok صارف کے ڈیٹا تک ملازمین کی رسائی کو مزید کم کرنے کے اصولوں پر مبنی ہے۔

Project Clover ایک ایسا اقدام ہے جس کے ذریعے ہم ڈیٹا سکیورٹی کے ضمن میں اپنی حکمت عملی کو مزید مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انڈسٹری کے معیارات کو پورا کرنے سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ایک نیا معیار قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہم آپ کے لیے ویڈیوز کیسے تجویز کرتے ہیں

جب آپ TikTok کو کھولتے ہیں اور اپنی آپ کے لیے فیڈ میں جاتے ہیں، تو آپ کو آپ کی دلچسپیوں کے مطابق ویڈیوز کی ایک اسٹریم پیش کی جاتی ہے، جو آپ کے پسندیدہ مواد اور تخلیق کاروں کی تلاش کو آسان بناتی ہے۔ یہ فیڈ تجویز کاری کے سسٹم کے ذریعے تقویت یافتہ ہے جو ہر صارف کو ایسا مواد فراہم کرتا ہے جو اس مخصوص صارف کے لیے دلچسپی کا حامل ہو سکتا ہے۔ TikTok کے جادو کا ایک حصہ یہ ہے کہ یہاں کوئی ایک ‏‫آپ کے لیے‬ فیڈ نہیں ہے – اگرچہ مختلف لوگ یکساں اسٹینڈ آؤٹ ویڈیوز میں سے کچھ پر آسکتے ہیں، ہر فرد کی فیڈ منفرد اور اس مخصوص فرد کے مطابق ہوتی ہے۔

آپ یہاں اس بارے میں مزید جان سکتے ہیں کہ TikTok کس طرح ویڈیوز تجویز کرتا ہے۔