UR

اشتہارات اور آپ کا ڈیٹا

ہمارا مقصد کاروباروں کو تخلیقی اور بامعنی انداز میں اپنے لیے اہمیت کے حامل لوگوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے، ساتھ ہی اپنی کمیونٹی کو اس پر کنٹرول فراہم کرنا بھی ہے کہ کون سی معلومات شیئر کی جاتی ہے۔ آپ اپنی TikTok ایپ یا اپنی ڈیوائس کی رازداری کی ترتیبات کے ذریعے یہ نظم کر سکتے ہیں کہ آپ کے دیکھے جانے والے اشتہارات پر مخصوص ڈیٹا کس طرح اثر انداز ہوتا ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ ڈیجیٹل تشہیر پیچیدہ ہو سکتی ہے، لیکن ہمیں نہیں لگتا کہ ایسا ہونا چاہیئے۔ ہم اپنے اشتہارات کے طریقہ کاروں کو سادہ اور براہ راست طور پر بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تشہیر میں رازداری کا احترام

ہم رازداری کو TikTok میں بطور ڈیزائن شامل کرتے ہیں تاکہ ہماری کمیونٹی پراعتماد طریقے سے متنوع اور تفریحی مواد کو دریافت، تخلیق کر سکے، اور اس سے لطف اندوز ہو سکے۔ ہم تشہیر کے لیے ڈیٹا کیسے جمع، استعمال اور شیئر کرتے ہیں اس سے متعلق ہم اپنے صارفین کے ساتھ شفاف ہونے کے لیے کام کرتے ہیں۔


TikTok اشتہارات کے بارے میں

کاروبار اپنے لیے اہمیت کے حامل لوگوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے TikTok پر تخلیقی اور بامعنی انداز میں اشتہارات دکھاتے ہیں۔ اس سے ہماری کمیونٹی کے استعمال کے لیے TikTok کو مفت رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

جب آپ TikTok استعمال کریں گے تو آپ کو مختلف قسم کے اشتہارات نظر آئیں گے۔ ایسے تمام اشتہارات جن کا TikTok کو صارف کی فیڈز یا تلاش کے صفحے میں رکھنے کے لیے معاوضہ ادا کیا جاتا ہے وہ واضح طور پر "اسپانسر شدہ" یا "اشتہار" کے آئیکن کے ساتھ نشان زد ہوتے ہیں۔ آپ صارفین کے پوسٹ کردہ مواد کی طرح ہی اشتہار کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں۔ بطور مثال، اگر مشتہر مخصوص اشتہار کے لیے ان خصوصیات کو فعال کر تا ہے تو آپ اشتہار کو شیئر، لائک، اس پر تبصرہ، یا جواب دے سکتے ہیں؛ اگر آپ کو اشتہار نامناسب لگتا ہے تو آپ اشتہار کو رپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔

TikTok اشتہارات کی پالیسی پروڈکٹس اور سروسز کی قسم کا تعین کرتی ہے جو کہ TikTok پر متشہر ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ ہمارے پلیٹ فارم پر ممنوع یا محدود کردہ اشتہاری مواد کی قسم کا بھی تعین کرتی ہے۔


وہ وجوہات جن کی وجہ سے آپ کو کچھ TikTok اشتہارات نظر آ سکتے ہیں

ہم چاہتے ہیں کہ تشہیر آپ کے TikTok کے تجربے کو بڑھائے۔ اسے حاصل کرنے کے لیے، TikTok آپ کو ایسے اشتہارات دکھاتا ہے جو آپ کی فراہم کردہ معلومات کا استعمال کرتے ہیں، جسے ہم آپ کی جانب سے TikTok استعمال کرنے پر آپ کے بارے میں خود کار طور پر جمع کرتے ہیں، یا جو مشتہرین اور تجزیہ کاری کے شراکت دار آپ کے بارے میں شیئر کرتے ہیں۔

  • آپ سیاق و سباق جیسے آپ کا ملک اور زبان، اور بیان کردہ معلومات جیسے آپ کی عمر کی بنیاد پر اپنے اور دیگر صارفین کے لیے وسیع طور پر قابل اطلاق معلومات کے زمرہ جات کی بنیاد پر غیر مشخص شدہ اشتہارات موصول کریں گے۔ غیر مشخص اشتہارات آپ سے کم متعلقہ ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ اشتہارات آپ کی سابقہ سرگرمی پر مبنی نہیں ہوتے۔
  • آپ کے اشتہارات کی ترتیبات کے لحاظ سے، ہم آپ کو مشخص اشتہارات دکھا سکتے ہیں، جو ہمیں موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر ہمیں لگتا ہے کہ آپ کی دلچسپی کے حامل ہوں گے۔ اس میں ایپ پر یا ہمارے تشہیری شراکت داران کی ویب سائٹس اور ایپس یا ان کے اسٹورز پر آپ کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات شامل ہو سکتی ہیں۔


وہ معلومات جو ہم تمام اشتہارات کے لیے استعمال کرتے ہیں

درج ذیل عمومی معلومات آپ کو مشخص یا غیر مشخص اشتہارات دکھانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

  • مقام کی معلومات: مثال کے طور پر، اگر آپ کے مقام کی معلومات کی بنیاد پر ہمیں لگتا ہے کہ آپ برلن میں ہیں، تو آپ اس مشتہر کی جانب سے اشتہار دیکھ سکتے ہیں جو برلن، جرمنی میں موجود TikTok صارفین تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ مقام کی معلومات کیسے اکٹھی کی جاتی ہیں اس کے بارے میں مزید جانیں۔
  • زبان کی معلومات: مثال کے طور پر، اگر آپ کی ایپ کی زبان ہسپانوی پر سیٹ ہے تو آپ کسی مشتہر کی جانب سے اشتہار دیکھ سکتے ہیں جو ہسپانوی بولنے والوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔
  • آپ کی فراہم کردہ آبادیاتی معلومات: مثال کے طور پر، آپ TikTok اکاؤنٹ کے لیے سائن اپ کرتے وقت جو عمر فراہم کرتے ہیں اس سے اس بات پر اثر پڑ سکتا ہے کہ آیا TikTok آپ کو 25 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے دستیاب کار رینٹل سروس کے لیے اشتہار دکھاتا ہے یا نہیں۔


وہ معلومات جو ہم مشخص اشتہارات کے لیے استعمال کرتے ہیں

آپ کے اشتہارات کی مشخص کاری کے انتخاب کے لحاظ سے، آپ کو مشخص اشتہارات دکھانے کے لیے درج ذیل اضافی معلومات کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

  • آبادیاتی معلومات جن کا ہم اندازہ لگاتے ہیں: مثال کے طور پر، ہم آپ کی TikTok پر ہونے والی سرگرمی کی بنیاد پر آپ کی صنف کا اندازہ لگا سکتے ہیں، جسے آپ کی جانب سے دیکھے جانے والے اشتہارات کو موزوں بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ کسی بھی وقت اپنی اشتہارات کی ترتیبات میں اشتہارات کے لیے اندازہ کردہ صنف کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی اپ ڈیٹس صرف آپ کے اشتہار کی ترتیبات پر لاگو ہوتی ہیں اور دیگر TikTok سروسز کو متاثر نہیں کرتیں۔
  • دلچسپی اور طرز عمل کی معلومات
    • TikTok پر سرگرمی: ، آپ مواد کو جس طرح دیکھتے، تلاش کرتے، شئیر کرتے اور پسند کرتے ہیں یا تخلیق کار (تخلیق کاروں) کے ساتھ تعامل کرتے ہیں، نیز ملتے جلتے اشتہارات کے ساتھ آپ کے سابقہ تعاملات کی بنیاد پر، TikTok ان چیزوں کے بارے میں اشتہارات دکھا سکتا ہے جن میں آپ کی دلچسپی ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، پالتو جانوروں کا اسٹور کتوں میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو کتوں کے کھلونوں کی فروخت کا اشتہار دکھانا چاہتا ہے؛ ہم یہ اشتہار ان صارفین کو دکھا سکتے ہیں جنہوں نے "کتے" ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹیگ کی گئیں بہت سی ویڈیوز کو لائک کیا ہے۔ یا بیرونی سرگرمی کا اسٹور تخلیق کاران کے ایسے فالوورز کے لیے ٹینٹس کی تشہیر کرنا چاہتا ہے جو بیرونی سرگرمیوں اور فطرت کے متعلق مواد پوسٹ کرتے ہیں۔ ہم اس قسم کے تخلیق کاران کے فالوورز کو یہ اشتہار دکھائیں گے۔
    • TikTok سے باہر کی سرگرمی: TikTok ہمارے مشتہرین، تجزیہ کاری اور دیگر شراکت داروں کی جانب سے شیئر کردہ معلومات کی بنیاد پر اشتہارات کو مشخص بنا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، کوئی فیشن برانڈ ممکنہ طور پر ان کسٹمرز کو اپنے موسم گرما کے ملبوسات کی کلیکشن پروموٹ کرنا چاہتا ہو جنہوں نے ماضی میں ان کی ویب سائٹ یا ایپ سے خریداری کی ہے۔ برانڈ ہمارے ساتھ معلومات کو شیئر کر سکتا ہے تاکہ ہم اپنے اشتہارات ان TikTok صارفین کو دکھا سکیں جن تک ہمارے خیال میں وہ رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
      شیئر کردہ معلومات میں آپ کے فون کی تشہیری ID اور/یا ای میل پتہ جات اور فون نمبرز جیسی ڈیوائس کی معلومات شامل ہو سکتی ہیں، جو کہ مرموز کردہ ہے۔ شراکت داران مشتہر کی ایپ یا ویب سائٹ پر آپ کے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی شیئر کر سکتے ہیں، جیسے آیا آپ نے ایک آئٹم شاپنگ کارٹ میں ڈالی ہو۔

درج ذیل کچھ طریقے ہیں جن کے ذریعے ہمارے شراکت داران ہمارے ساتھ معلومات کو شیئر کرتے ہیں:

      • TikTok مشتہر کے ٹولز (جیسے TikTok Pixel، APIs) کے ساتھ انضمام جس کے ذریعے TikTok مشتہر کی ویب سائٹ یا ایپ پر کچھ صارفین کی کارروائیوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے۔
      • سامعین کی فائل کو اپ لوڈ کرنا جس میں ڈیوائس یا رابطے کی مرموز کردہ معلومات ہوتی ہیں جنہیں TikTok مشتہر کے ہدف کرنے کے لیے سامعین تخلیق کرنے کی خاطر اپنے صارفین سے موازنہ کر سکتا ہے۔
      • اپنے تجزیہ کاری کے شراکت داروں سے مشتہر کی ویب سائٹ یا ایپ پر ان کے صارفین کی کارروائیوں اور ایونٹس کے بارے میں مشتہر کی جانب سے جمع کردہ ڈیٹا ہمیں بھیجنے کے لیے طلب کرنا۔

ڈیٹا کی ان اقسام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے جنہیں اشتہارات پیش کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، براہ کرم ہماری رازداری کی پالیسی دیکھیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ TikTok مشتہرین، تجزیہ کاری اور دیگر شراکت داروں کے ذریعے شیئر کردہ معلومات کا استعمال صرف اس صورت میں کرتا ہے جب وہ آپ کی رازداری کے تحفظ کے لیے ہماری شرائط کی تعمیل کرنے پر متفق ہوں۔ آپ جن ویب سائٹس اور مشتہرین کے ساتھ تعامل کرتے ہیں آپ کو ان کے لیے قابل اطلاق رازداری کی پالیسی کا جائزہ لینا چاہیے۔


تجزیہ کاری کے شراکت داروں کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ

ہم مشتہرین کو TikTok پر ان کے اشتہارات کے مؤثر ہونے کا تجزیہ کرنے میں مدد کرتے ہیں، جیسے کہ آیا کسی گیمنگ ایپ کے اشتہار کے نتیجے میں ان کی ایپ کو زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے یا نہیں۔ یہ کرنے کے لیے، ہم آپ کے ویوز یا اشتہارات کے ساتھ تعاملات کے متعلق ہمارے مشتہرین کے پیمائشی شراکت داران سے معلومات کو شیئر کرتے ہیں، یہ وہ کمپنیاں ہیں جو کہ مشتہرین کو یہ سمجھنے میں مدد دیتی ہیں کہ ان کے اشتہارات ان کے مارکیٹنگ کے مقاصد کو کیسے حاصل کریں گے۔ تجزیہ کاری کے شراکت داروں کو اس طرح کے ڈیٹا کو کسی دیگر مقصد کے لیے استعمال یا شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ مشتہرین آپ کے اقدامات کو اپنی ایپس یا ویب سائٹس یا اپنے اسٹورز میں ان شراکت داران کے ساتھ بھی شیئر کرتے ہیں، جو پھر اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ آیا یہ اقدامات TikTok پر آپ کے دیکھے گئے اشتہار کے باعث اٹھائے گئے ہیں۔ اس سے TikTok پر اشتہارات کو متعلقہ رکھنے اور TikTok کو تمام صارفین کے لیے مفت رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

آپ کے اشتہار کا تجربہ کنٹرول کرنا

ہم لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد کرنے کے لیے مصنوعات اور معلومات فراہم کرتے ہیں کہ TikTok پر تشہیر کیسے کام کرتی ہے - بشمول آپ کو اشتہارات دکھانے کے لیے کون سا ڈیٹا استعمال کیا جاتا ہے اور جو اشتہارات آپ دیکھتے ہیں ان کے لیے ادائیگی کون کر رہا ہے۔

اس اشتہار کے بارے میں

"اس اشتہار کے بارے میں" خصوصیت کے ساتھ، آپ اس بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں کہ مشتہر کی جانب سے منتخب کردہ مختلف اہدافی معلومات، جیسے مقام کی معلومات، عمر کی حد، صنف کی اندازہ لگائی گئی معلومات، اندازہ لگائی گئی دلچسپیاں، اور آپ کی TikTok پر اور اس سے باہر کی سرگرمی دونوں کی بنیاد پر آپ کے طرز عمل کی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے اشتہار کو کس طرح مشخص بنایا گیا تھا۔ مثال کے طور پر، اگر آپ نے ہیش ٹیگ "کتے" والی ویڈیوز کے ساتھ تعامل کیا ہے یا پالتو جانوروں کے اسٹور کی ویب سائٹ ملاحظہ کی ہے جس میں TikTok Pixel انسٹال ہے تو آپ کو کتوں کے کھلونوں کے بارے میں اشتہار نظر آ سکتا ہے۔ آپ اشتہار کے زیریں دائیں جانب شیئر کریں کے بٹن پر کلک کر سکتے ہیں یا "اس اشتہار کے بارے میں" کو تلاش کرنے کے لیے اشتہار کی ویڈیو پر تھوڑی دیر دبائے رکھ سکتے ہیں۔

مشتہر کے متعلق

آپ کو مزید شفافیت فراہم کرنے کے لیے کہ آپ نے جو اشتہار دیکھا ہے اس کے لیے کس نے ادائیگی کی ہے، ہم نے "اس اشتہار کے بارے میں" کے اندر "مشتہر کے بارے میں" کی افشائیگی کو شامل کیا ہے۔ آپ مشتہر کا نام ، مشتہر سے مختلف ہونے پر وہ شخص جس نے اشتہار کے لیے ادائیگی کی ہے (جس کا، جیسا کہ قابل اطلاق ہو، انگریزی میں ترجمہ کیا جا سکتا ہے)، اس ملک کا نام جہاں مشتہر نے TikTok کے ساتھ رجسٹر کیا ہے، اور مشتہر کے اشتہارات کو کسی مدت کے لیے خاموش کرنے کے لیے ایک کنٹرول دیکھ سکیں گے۔

آپ کے اشتہار کے کنٹرولز

TikTok پر اپنے تشہیر کے تجربے کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے، آپ جو مشخص اشتہارات دیکھتے ہیں انہیں حسب ضرورت بنانے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے، ہم "ترتیبات اور رازداری" کے اندر ٹولز کا ایک مجموعہ پیش کرتے ہیں۔

"اشتہارات" کے اندر آپ اس بات کا نظم کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں کہ ہم آپ کے لیے اشتہارات کو موزوں بنانے کے لیے ڈیٹا کا استعمال کیسے کرتے ہیں۔ جیسا کہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے، یہ ترتیب خطے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔

  • کسی مشتہر کو خاموش کریں: اگر آپ کسی خاص مشتہر کی طرف سے دکھائے گئے اشتہارات کو دیکھنے سے وقفہ لینا چاہتے ہیں، تو آپ "اشتہارات->مشتہر کی ترتیبات" میں 28 دنوں تک کسی مشتہر کو آپ تک رسائی حاصل کرنے سے "خاموش" کر سکتے ہیں۔
  • اپنی TikTok سے باہر کی سرگرمی کو صاف کریں: آپ اس سرگرمی کو صاف کر سکتے ہیں جو تشہیری شراکت داروں نے TikTok کے ساتھ آپ کے بارے میں شیئر کی ہے جسے ممکنہ طور پر "اشتہارات->آپ کی TikTok سے باہر کی سرگرمی" کی ترتیبات میں اشتہارات دکھانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ آپ ہر 24 گھنٹے میں اپنی سرگرمی کو صاف کر سکتے ہیں۔
  • اپنی اشتہاراتی دلچسپیوں کو اپ ڈیٹ کریں: آپ "اشتہارات->آپ کے اشتہارات کو کس طرح مشخص کیا جاتا ہے" میں TikTok کی جانب سے اندازہ لگائے گئے اور مشتہرین کی جانب سے آپ کے لیے اشتہارات کا ہدف بنانے کے لیے استعمال کیے گئے دلچسپی کے ہدف کے زمرے دیکھ اور ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
  • زبان تبدیل کریں: اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے اشتہارات کسی دوسری زبان میں ظاہر ہوں، تو آپ اپنی ایپ کی زبان کی ترتیب کو "زبان" میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
مختلف خطوں میں اشتہارات کے لیے ڈیٹا کے استعمال کا نظم
EEA، UK اور سوئٹزرلینڈ
  • EEA، UK اور سوئٹزرلینڈ میں، درج ذیل طریقوں سے آپ ان اشتہارات کو کنٹرول کر سکتے ہیں جو آپ کو نظر آتے ہیں۔
    • سب سے پہلے، اپنے TikTok ایپ > ترتیبات اور رازداری > اشتہارات کے صفحہ پر جائیں۔
    • اپنے "مشخص اشتہارات" کے ٹوگل کا استعمال اس بات کا تعین کرنے کے لیے کریں کہ آیا TikTok پر اور اس کے علاوہ، آپ کا سرگرمی کا ڈیٹا آپ کو مشخص اشتہارات دکھانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ اس ترتیب کو استعمال کرتے ہوئے، آپ مشخص اشتہارات کو مکمل طور پر آف کر سکتے ہیں۔ آپ کو اب بھی اشتہارات نظر آئیں گے، لیکن وہ آپ سے کم متعلقہ ہو سکتے ہیں۔
  • iOS 14.5 یا اس کے بعد کے صارفین کے لیے، آپ اپنی رازداری کی ترتیبات پر جا سکتے ہیں اور TikTok کو دوسری کمپنیوں کی ایپس اور ویب سائٹس پر اپنی سرگرمی کو ٹریک کرنے سے منع کر سکتے ہیں۔ آف ہونے پر، یہ iOS ترتیب آپ کی منتخب کردہ ان ایپ ترتیبات پر فوقیت حاصل کر لے گی۔
  • Android میں، آپ اپنی رازداری کی ترتیبات میں جا سکتے ہیں اور تشہیری ID کو حذف یا ری سیٹ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں، جو ایک شناخت کنندہ ہے جسے مختلف ایپس میں آپ کی سرگرمی کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
دیگر خطے
  • یہ تبدیل کرنے کے لیے اپنی TikTok ایپ > اکاؤنٹ > ترتیبات اور رازداری > اشتہارات کے صفحہ پر جائیں کہ آیا آپ TikTok پر جو اشتہارات دیکھتے ہیں وہ اس ڈیٹا کی بنیاد پر آپ کی دلچسپیوں کے لیے موزوں بنائے گئے ہو سکتے ہیں جو تشہیری شراکت دار اپنی ایپس اور ویب سائٹس پر آپ کی سرگرمی کے بارے میں ہمارے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ TikTok پر آپ جو کرتے ہیں آپ کو ہمیشہ اس کی بنیاد پر اشتہارات نظر آئیں گے۔
  • iOS میں، 14.5 یا اس کے بعد کے ورژن کے لیے، آپ رازداری کی ترتیبات پر جا سکتے ہیں اور TikTok کو دوسری کمپنیوں کی ایپس اور ویب سائٹس پر اپنی سرگرمی کو ٹریک کرنے سے منع کر سکتے ہیں۔ ٹریکنگ آف ہونے پر، اس iOS ترتیب کو آپ کی منتخب کردہ ان ایپ ترتیبات پر فوقیت حاصل ہو گی اور اوپر بیان کردہ ہدف شدہ تشہیر کا ٹوگل دستیاب نہیں ہو گا۔ اگر آپ TikTok سے باہر کی اپنی سرگرمی کی بنیاد پر ہدف شدہ اشتہارات کو فعال کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم اپنی iOS ڈیوائس کی رازداری کی ترتیبات میں TikTok کے لیے ٹریکنگ کو آن کریں۔
  • Android میں، آپ اپنی رازداری کی ترتیبات میں جا سکتے ہیں اور تشہیری ID کو حذف یا ری سیٹ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں، جو ایک شناخت کنندہ ہے جسے مختلف ایپس میں آپ کی سرگرمی کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔


کیا میں کسی اشتہار کو مسدود یا اسے رپورٹ کر سکتا ہوں؟

اگرچہ آپ TikTok پر تمام اشتہارات دیکھنے سے آپٹ آؤٹ نہیں کر سکتے، لیکن آپ اشتہار یا مشتہر کے بارے میں TikTok کو تاثرات فراہم کر کے آپ جو اشتہارات دیکھتے ہیں ان کی اقسام پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

اشتہار کو رپورٹ کریں:
  • اشتہار کی زیریں دائیں جانب شیئر کریں کے آئیکن پر کلک کریں > رپورٹ کا انتخاب کریں > آن اسکرین ہدایات پر عمل کریں
  • اشتہار کی ویڈیو پر تھوڑی دیر دبائے رکھیں > رپورٹ کا انتخاب کریں > آن اسکرین ہدایات پر عمل کریں
اشتہار کو پوشیدہ کریں:
  • اشتہار کی زیریں دائیں جانب شیئر کریں کے آئیکن پر کلک کریں > "دلچسپی نہیں" کو منتخب کریں > آن اسکرین ہدایات پر عمل کریں
  • اشتہار کی ویڈیو پر تھوڑی دیر دبائے رکھیں > "دلچسپی نہیں" کو منتخب کریں > آن اسکرین ہدایات پر عمل کریں


متعلقہ لنکس