دھوکے

اپ ڈیٹ کردہ: 19 ستمبر 2024

آن لائن جعلسازیاں کیا ہیں؟

آن لائن جعلسازیوں سے مراد دھوکہ دہی یا فریب پر مبنی ایسی کارروائیاں ہیں جو انٹرنیٹ پر ہوتی ہیں۔ یہ جعلسازیاں کسی نہ کسی طرح دوسروں کے مالیاتی استحصال پر مشتمل ہوتی ہیں لیکن اس میں ایسا دھوکے باز بھی شامل ہو سکتا ہے جو کسی فرد کی ذاتی معلومات کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہو۔ اس میں شناختی نمبرز، اکاؤنٹ لاگ ان کی تفصیلات، پتہ جات، تاریخ پیدائش، ای میل پتہ جات، فون نمبرز اور پاس ورڈز شامل ہیں۔

جیسا کہ ہمارے ‏‫کمیونٹی کے رہنما اصولوں‬ میں ظاہر کیا گیا ہے، ہم اپنی کمیونٹی کے ممبران کو دھوکہ دینے یا ان کے ساتھ جعلسازی کی کوششوں کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ بار بار خلاف ورزیاں کرنے والے صارفین کے اکاؤںٹس پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

آن لائن جعلسازیوں سے ہوشیار رہیں

جیسے ٹیکنالوجی ترقی کرتی ہے، اسی طرح جعلسازیوں کی تراکیب میں بھی جدت آتی ہے۔ اپنے آپ کو مالی نقصان اور ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے آن لائن جعلسازیوں کی شناخت کرنے کے قابل ہونا ضروری ہے۔ جب اس چیز میں کوئی شک ہو کہ آیا کوئی چیز قانونی طور پر جائز ہے یا نہیں، ہمیشہ اصلی، آفیشل اور تصدیق شدہ ذریعہ سے چیک کریں (مثال کے طور پر، کسی نامعلوم اور ممکنہ طور پر مشکوک لنک پر کلک کرنے کے بجائے سرچ انجن کے ذریعے سرکاری ویب سائٹ پر جائیں)۔

جعلسازیوں کی کچھ عمومی شکلوں میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • غیر حقیقی آمدنی کے دھوکے
  • مفت رقم کی جعلسازیاں صارفین کو عام طور پر صارف کو "انتظامی فیس" کے ذریعے دھوکہ دینے یا ان کی ذاتی معلومات چرانے کی کوشش میں کیش، جعلی نوٹ، ڈیجیٹل کرنسی، گیمنگ کرنسی، کرپٹو کرنسی، وغیرہ کی آمدنی فراہم کرتی ہیں۔ ان جعلسازیوں میں جعلی مشہور شخصیات کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی یا کرپٹو کرنسی کے تحفے کی توثیق بنانے کے لیے مصنوعی یا دھوکے پر مبنی میڈیا کا استعمال شامل ہو سکتا ہے۔
  • مفت سامان اور خدمات کی جعلسازیوں میں صارفین کو مفت سامان اور/یا خدمات کی واپسی کا وعدہ کیا جاتا ہے، جس میں کوپنز، اسٹور کریڈٹ، گفٹ کارڈز، فون، ویڈیو اسٹریمنگ سروسز، جعلی دستاویزات، چوری شدہ یا جعلی مالی معلومات وغیرہ شامل ہیں، عام طور پر یہ کوشش صارف کو "انتظامی فیس" کا دھوکہ دینے یا ان کی ذاتی معلومات چوری کرنے کے لیے یہ کوشش کی جاتی ہے۔
  • موبائل گیمز کی جعلسازیوں میں مفت یا کم ریٹس پر ان گیم آئٹمز کی پیشکش کی جاتی ہے۔ یہ اکثر ویب سائٹ کو ملاحظہ کرنے یا لنک پر کلک کرنے کی ہدایات کو فالو کرنے کا کہتا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر صارفین کو اکاؤنٹ کے نقصان، گیمنگ کرنسی کے نقصان، یا مالی نقصان سے دوچار کرتا ہے۔
  • پونزی اور پیرامڈ اسکیمیں
  • پونزی اسکیم کم خطرے کے ساتھ زائد نرخوں کی آمدنی کا وعدہ کرنے کا جعلی سرمایہ کاری کا دھوکہ ہے۔ یہ بعد والے سرمایہ کاروں سے لی گئی رقم کے ساتھ پہلے والے سرمایہ کاروں کے لیے آمدنی بناتا ہے۔
  • ایک پیرامڈ اسکیم سے مراد ایسی سرمایہ کاری اسکیم ہے جو نیٹ ورک مارکیٹنگ کے درجہ بندی کے سیٹ اپ پر مبنی ہے جو ایک غیر پائیدار یا دھوکہ دہی پر قائم کاروباری ماڈل کا استعمال کرتی ہے۔
  • فشنگ کی جعلسازیوں میں صارفین کو دھوکہ دیا جاتا ہے کہ وہ غیر ارادی طور پر اپنی ذاتی معلومات کو رضاکارانہ طور پر افشا کر دیں۔ یہ دھوکے اکثر بذریعہ جعلی ویب سائٹس، ای میلز، یا متنوں جو قانونی فرم کی نمائندگی کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں اُن سے کیے جاتے ہیں۔
  • جعلساز افراد خود کو مجاز ساہوکار کے طور پر ظاہر کر کے اور متاثرین کو قرض ادا کرنے کے لیے "ڈپازٹ" ادا کرنے پر آمادہ کر کے، قرض کی واپسی کے منصوبوں میں صارفین کو شامل کرنے کے لیے قرض کی جعلسازیوں اور دھوکوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ ڈپازٹ کی منتقلی پر، یہ دھوکے باز غائب ہو جاتے ہیں۔ یہ بعد میں مزید ادائیگیوں کے لیے متاثرین کو بلیک میل کرنے کی غرض سے ذاتی معلومات کا بھی پوچھ سکتے ہیں۔

آن لائن جعلسازیوں کے لیے معاونت کیسے حاصل کریں

اگر آپ یا آپ کے کسی واقف کار شخص کو آن لائن جعلسازیوں کی شناخت کرنے کے بارے میں مزید معلومات کی ضرورت ہے، تو اپنے ملک میں مقامی تنظیموں کو تلاش کرنے کے لیے ذٰیل میں ہمارے ذرائع تلاش کریں جن سے آپ آن لائن محفوظ رہنے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید جانیں

اگر مجھے Tiktok کے پلیٹ فارم پر مشتبہ سرگرمی کا سامنا ہو تو میں کیا کروں؟
  • اگر آپ کو لگتا ہے کہ کسی نے آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی یا کوئی ایسا مشتبہ مواد دیکھا جو دھوکہ دہی یا اسکیم ہو سکتا ہے، تو براہ کرم اسے "دھوکے بازیاں اور جعلسازیاں" کے تحت رپورٹ کریں تاکہ ہم فوری کارروائی کر سکیں اور پلیٹ فارم کو اپنی کمیونٹی کے لیے محفوظ رکھنے کا عمل جاری رکھ سکیں۔ ممکنہ جعلسازیوں کو رپورٹ کرنے سے مستقبل کی کوششوں کو روکنے اور دوسروں کی حفاظت میں مدد ملتی ہے۔ رپورٹنگ کے بارے میں مزید معلومات یہاں سے جانیں۔
  • اگر آپ TikTok Shop پر خریداری کے دوران مشکوک سرگرمی یا فہرست کاریاں دیکھتے ہیں، تو براہ کرم ایپ میں اس سرگرمی کو رپورٹ کریں۔ مشکوک فہرستوں کو "جعلسازی یا دھوکہ دہی" کے طور پر رپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ آپ کے ان اقدامات سے TikTok پر ایک محفوظ اور مثبت تجربہ بنانے کے ہمارے عزم کو مزید تقویت دینے میں مدد ملے گی۔
میں اپنے اکاؤنٹ کو کیسے محفوظ رکھ سکتا ہوں؟
  • TikTok کے ملازمین کے بطور ظاہر ہونے والے دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں
  • ہم آپ سے کبھی بھی بذریعہ براہ راست پیغام یا ای میل پاس ورڈ نہیں پوچھیں گے۔ اگر آپ کو TikTok سے ہونے کا دعوٰی کرنے والے کسی فرد سے ای میل موصول ہو، تو ای میل پتہ دیکھیں اور اسے کھولنے یا جواب دینے سے قبل یقین کر لیں کہ اس کا اختتام @tiktok.com پر ہوتا ہو۔
  • ہمیشہ محتاط رہیں
    • نامعلوم لنکس پر کلک کرنے یا نامعلوم منسلکات کو کھولنے سے بچیں کیونکہ وہ جعلی یا بدنیتی پر مبنی ہو سکتی ہیں۔ جب ٹرانزیکشنز کر رہے ہوں، تو ہمیشہ URL کا احتیاط سے جائزہ لے کر سائٹ کی قانونی حیثیت کی تصدیق کریں۔
  • اپنے اکاؤنٹ اور معلومات کی حفاظت کریں
  • انگریزی کے حروف تہجی اور چھوٹے حروف، نمبرز، علامات اور الفاظ سے مضبوط پاس ورڈ سیٹ کریں۔ اپنے پاس ورڈز یاد رکھنا مشکل لگتا ہے؟ ایسے الفاظ استعمال کریں جو آپ کے لیے کسی یاد سے وابستہ ہوں اور جملہ تشکیل دیں مثلاً IhadKAYAtoast@8AM!
  • اپنی ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔ ہیکرز آپ کے پاس ورڈز یا سکیورٹی کے سوالات کو کریک کرنے کے لیے آپ کی ذاتی معلومات کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ سکیورٹی کی اضافی سطح کے لیے، ‏‫2-مرحلاتی تصدیق‬ کو فعال کریں۔
    • ذاتی معلومات میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
      • ذاتی غیر عوامی فون نمبرز اور گھر کے پتہ جات۔
      • مالی اور ادائیگی کی معلومات، جیسے بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈ نمبرز۔
      • لاگ ان کی معلومات، جیسے صارف کے نام اور پاس ورڈز یا ایک وقتی پاس ورڈ (OTP)
      • شناختی دستاویزات، کارڈز، یا نمبرز، جیسے پاسپورٹس، حکومت کی طرف سے جاری کردہ شناخت کاریاں، اور سوشل سیکورٹی نمبرز۔
میں TikTok پر رازداری اور سکیورٹی کے بارے میں مزید کہاں سے جان سکتا ہوں؟
  • رازداری اور سکیورٹی کے بارے میں تحفظ کے سینٹر کے مزید ذرائع ملاحظہ کریں یا مزید معلومات کے لیے ہمارے رازداری سینٹر پر جائیں۔
  • امریکی ڈیٹا کے تحفظ کے بارے میں مزید معلومات یہاں سے جانیں۔
  • اپنی آن لائن سکیورٹی کو بڑھانے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہماری #becybersmart مہم دیکھیں۔

‏‫دستبرداری‬

اس صفحہ پر فراہم کردہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور تعلیمی استعمال کے لیے ہے۔