TikTok
کے نفاذ قانون کے رہ نما خطوط TikTok


آخری اپ ڈیٹ: 24th May 2022


یہ رہنما خطوط ("رہنما خطوط") ان نفاذ قانون کے اہل کاروں کے لیے حوالہ جاتی حیثیت کی حامل ہیں جو TikTok پلیٹ فارم ("پلیٹ فارم") کے صارفین کا ڈیٹا نیچے دیے گئے سیکشن 1 میں درج فہرست کسی بھی TikTok ادارے سے چاہتے ہیں (باہم "TikTok")۔ مزید معلومات کے لیے ہمارے <نفاذ قانون سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات> دیکھیں۔

TikTok نفاذ قانون کے تئیں عہد بستہ ہے، وہیں اپنے صارفین کی رازداری اور دیگر حقوق کا بھی احترام کرتا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے، TikTok کی داخلی پالیسیاں اور طریقہ کار موجود ہیں جن کے مطابق TikTok نفاذ قانون کی درخواستوں پر عمل کرتا اور ان کے جواب دیتا ہے۔ ان کی رو سے TikTok صارف کا ڈیٹا اسی صورت میں افشا کرتا ہے جب درخواست کسی مجاز قانونی عمل یا ہنگامی حالات کے تحت کی گئی ہو۔

سیکشن 1 - بنیادی شرائط

اول، درخواست لازماً درست TikTok ادارے سے کی جانی چاہیے۔ یہ صارف کے محل وقوع کی بنیاد پر حسب ذیل مبنی ہے:

TikTok انک۔
5800 برسٹول پارک وے، سوئٹ 100
کلور سٹی، سی اے 90230
متحدہ ریاست ہائے امریکہ
متحدہ ریاست ہائے امریکہ میں واقع صارفین کے ڈیٹا کی درخواستیں
TikTokانفارمیشن ٹکنالوجیز، یو کے لمیٹیڈ
چھٹی منزل
ون لندن وال
لندن، ای سی 2 وائی، 5 ای بی
برطانیہ
برطانیہ میں واقع صارفین کے ڈیٹا کی درخواستیں
TikTokانفارمیشن ٹکنالوجیز لمیٹیڈ
10 ارلس فورٹ ٹیریس
ڈبلن، ڈی 02 ٹی 380
آئرلینڈ
یوروپی اکنامک ایریا(ای یو رکن ریاستیں، نیز آئس لینڈ، لیکٹینسٹین, اور ناروے) اور سوئٹزرلینڈ میں واقع صارفین کے ڈیٹا کی درخواستیں.
TikTokپرائیویٹ لمیٹیڈ
One ریفلز کوے
#26-10، ساؤتھ ٹاور
سنگاپور 048583
امریکہ، برطانیہ، ای ای اے اور سوئٹزرلینڈ سے باہر واقع صارفین کے ڈیٹا کی درخواستیں

براہ مہربانی ملحوظ رہے کہ غلط TikTok ادارے کو کی گئی درخواستوں پر اس وقت تک عمل نہیں کیا جاسکے گا جب تک کہ اس غلطی کو درست نہ کرلیا جائے، اس بنا پر غیرضروری تاخیر ہوسکتی ہے۔

دوم، درخواستیں لازماً اس ای میل پر www.tiktok.com/legal/report/lawenforcementrequestپی ڈی ایف فارمیٹ میں نتھی دستاویزات (مثلاً سرکاری وارنٹ، عادلتی حکم نامہ یا درخواست سے متعلق دیگر دستاویز) کے ساتھ بھیجی جائیں۔

مراسلت کی کسی بھی طرح کی رسید یا تصدیق صرف سہولت کے لیے ہوتی ہے، اور ایسا کرتے ہوئے TikTok اعتراض کے کسی حق سے دست بردار نہیں ہوتا (بشمول دائرہ اختیار میں خامی، غیرمجاز قانونی عمل یا مناسب خدمات کی کمی کے)۔TikTok کو بھیجی جانے والی تمام درخواستیں اور دیگر معاون دستاویزات (بشمول حکم نامے، وارنٹ، اور/یا سمن یا مساوی دستاویز) لازماً انگریزی میں یا ترجمے کے ساتھ فراہم کی جائیں۔ TikTok صارف ڈیٹا کی کسی ایسی درخواست کا جواب نہیں دے گا جو غیر نفاذ قانون اہل کاروں یا غیر رسمی وسیلوں کے ذریعے بھیجی گئی ہوں۔

سیکشن 2 - صارف ڈیٹا کی اقسام

TikTok درج ذیل صارف ڈیٹا روک سکتا ہے جو کسی مجاز نفاذ قانون درخواست کا موضوع ہوسکتا ہے:

ڈیٹا کی قسممثالیں (غیر جامع)
سبسکرائبر معلوماتTikTok اسم صارف
ای میل ایڈریس (صارف کے سائن اپ کے طریقے پر منحصر)
فون نمبر (صارف کے سائن اپ کے طریقے پر منحصر)
اکاؤنٹ بنانے کی تاریخ
اکاؤنٹ بناتے وقت آئی پی ایڈریس
ڈیوائس کی معلومات
لاگ ان / لاگ آؤٹ ڈیٹااکاؤنٹ لاگ ان / لاگ آؤٹ کے وقت آئی پی ایڈریس
انٹریکشن ڈیٹا
(غیر مواد)
انٹریکشن کے آئی پی ایڈریس لاگز (صرف متعینہ مدت تک کے )
ویڈیو بنانے کا وقت / تاریخ
مواد ڈیٹاویڈیو ڈیٹآ
تبصرے
راست پیغام کا مواد

ہر درخواست میں درخواست شدہ ڈیٹا نیز اس کے مطالبے کی قانونی بنیاد کی لازماً واضح طور پر صراحت کی جائے۔ اگر مطلوبہ ڈیٹا کی درخواست قابل اطلاق قانونی شرائط پر پوری نہ اترے (جیسا کہ نیچے سیکشن 3 میں درج ہے)، تو ڈیٹا ظاہر نہیں کیا جائے گا۔ یہ خاص طور پر ان درخواستوں میں ہوتا ہے جو مواد ڈیٹا سے متعلق ہوتی ہیں (جن کے لیے عموماً ملکی عدالت/عدالتی حکم نامہ، وارنٹ یا مساوی دستاویز کی ضرورت ہوتی ہے)۔

سیکشن 3 - درخواست دیتے وقت شرائط

ہر درخواست پر لازماً تاریخ درج ہو اور اس میں حسب ذیل معلومات شامل ہوں:

  • درخواست کنندہ نفاذ قانون مقتدرہ (یا عدالت) کی تفصیلات:
    • درخواست کنندہ مقتدرہ (یا عدالت):نفاذ قانون مقتدرہ کا نام اور محل وقوع۔عدالتی حکم نامے کی صورت میں، درخواست میں متعلقہ عدالت اور جج/ مجسٹریٹ کا محل وقوع اور نام۔
    • درخواست کنندہ افسر:درخواست کنندہ افسر کا نام، بیج/شناختی نمبر، ای میل پتہ (یہ لازماً آفیشیل ای میل ڈومین کا ہو) اور فون نمبر (بشمول کسی راست ڈائل کیے جانے والے ایکسٹنشن کے)
  • متعلقہ صارف اکاؤنٹ کی تفصیلات:
    • TikTok اسم صارف:جب پلیٹ فارم کے کسی مخصوص صارف سے متعلق ڈیٹا مطلوب ہو تو آپ کو لازماً مخصوص TikTok اسم صارف یا متعلقہ اکاؤنٹ سے وابستہ منظورشدہ اکاؤنٹ شناخت نامہ فراہم کرنا ہوگا۔ہم اس بات کی بھی گزارش کرتے ہیں کہ متعلقہ اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ فراہم کیا جائے (تاکہ ہمیں درست اکاؤنٹ جلد شناخت کرنے میں مدد مل سکے)۔TikTok کے منظور شدہ شناخت نامے حسب ذیل ہیں:
      • TikTok صارف آئی ڈی
      • TikTok اسم صارف (اکاؤنٹ یو آر ایل یا اسکرین شاٹ قبول کیا جاتا ہے)
      • فون نمبر
      • ای میل پتہ
      • ویڈیو آئی ڈی (ویڈیو یو آر ایل یا اسکرین شاٹ قبول کیا جاتا ہے)
    • مطلوبہ ڈیٹا:درخواست میں مطلوبہ ڈیٹا کی حدود کی تصریح ہونی چاہیے۔ضرورت سے زیادہ وسیع درخواستیں مسترد کردی جائیں گی۔
    • تاریخ کی رینج:درخواست میں لازماً تاریخ کی صراحت (اور، اگر ممکن ہو تو، وقت بھی دیا جانا چاہیے)، یا درخواست سے متعلق تاریخ کی رینج ہونی چاہیے (صرف تاریخی ڈیٹا کے لیے)۔
  • درخواست کی قانونی بنیاد:
    • متعلقہ قانونی عمل:درخواست میں واضح طور پر قانونی عمل کی صراحت ہونی چاہیے (یعنی کسی قانون /ضابطے / کوڈ کی متعلقہ شق یا دفعہ کا حوالہ)، جس کے ذریعے نفاذ قانون ادارہ مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام، پتہ لگانے یا تفتیش کرنے کے مقصد سے معلومات کی درخواست اور حصول کا اختیار ملتا ہے۔
    • سیاق اور جرم (جرائم) زیر تفتیش:درخواست میں علیحدہ سے زیر تفتیش جرم (جرائم) کی قسم (متعلقہ قانون / ضابطے/ کوڈ کے حوالے کے ساتھ)، جرم کے حالات اور یہ کس طرح پلیٹ فارم سے جڑے ہیں، کی تفصیل دی جانی چاہیے۔
    • صارف کی معلومات:براہ مہربانی بتائیں کہ آیا صارف کو نوٹیفیکشن کی اجازت ہے نہیں (نیچے سیکشن 4 دیکھیں)۔

سیکشن 4 - صارف کو نوٹیفیکیشن

یہ ہماری پالیسی ہے کہ نفاذ قانون کو TikTok صارفین کا ڈیٹا ظاہر کرنے سے پہلے صارف کو نوٹیفائی کیا جائے، الا یہ کہ ایسا نوٹس فراہم کرنا:(الف) قابل اطلاق قانون کے تحت ممنوع ہو؛ (ب) کسی تفتیش کے عمل کو متاثر کرے؛ اور/یا (ج) افراد کو خطرے میں ڈال دے۔درخواست کنندہ نفاذ قانون مقتدرہ کی ذمہ داری ہے کہ اپنی درخواست میں واضح طور پر نشان دہی کریں کہ مذکورہ بالا میں سے کوئی شرط پوری ہوتی ہے یا نہیں۔ TikTok ایسی درخواستوں کی تعمیل کرے گا جہاں مناسب معاون معلومات فراہم کی گئی ہوں (مثال کے طور پر، اگر کسی درخواست میں قابل اطلاق قانون کے تحت افشا نہ کیے جانے کی شرط کا حوالہ دیا گیا ہو)۔

سیکشن 5 - محفوظ کرنے کی درخواستیں

TikTok 90 دنوں تک صارف کے ڈیٹا کو محفوظ کرنے کی رسمی درخواستوں کی تعمیل کرے گا۔براہ مہربانی ڈیٹا محفوظ کرنے کی تمام درخواستیں بذریعہ ای میل www.tiktok.com/legal/report/lawenforcementrequest.

محفوظ کرنے کی درخواستیں لازماً نفاذ قانون کے لیٹر ہیڈ پر، دستخط شدہ بھیجی جائے اور واضح طور پر اس مخصوص صارف ڈیٹا کی شناخت کی جائے جسے محفوظ کرنا ہے (مذکورہ بالا سیکشن 3 کے مطابق اسم صارف، ڈیٹا کی قسم اور تاریخ رینج کے حوالوں کے ساتھ)۔محفوظ کرنے کی مدت میں توسیع کی درخواست پر TikTok اضافی 90 دن کی مدت کے لیے معلومات کو محفوظ کرے گا۔ممکن ہے ہم 90 دن کی مدت سے زیادہ متعدد توسیعی درخواستوں کی تعمیل نہ کرسکیں۔ اگر TikTok کو محفوظ کرنے کی مدت کے اختتام سے پہلے رسمی قانونی توسیعی درخواست موصول نہیں ہوتی، تو محفوظ کرنے کے مدت کے خاتمے کے بعد محفوظ شدہ معلومات کو ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

ضرورت سے زیادہ اور غیر متعین مدت کے لیے محفوظ کرنے کی درخواستوں پر عمل نہیں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ محفوظ کرنے کی درخواست میں لازماً مطلوبہ صارف ڈیٹا کے لیے عدالتی حکم نامہ یا دیگر قانونی عمل کے حصول کی خاطر اٹھائے جانے والے اقدام پر بیان شامل ہونا چاہیے۔ محفوظ شدہ ڈیٹا کے افشا کے لیے ان رہ نما خطوط کے سیکشن 1 اور 3 کی شرائط منطبق ہوں گی۔

سیکشن 6 - ہنگامی درخواستیں

TikTok کے پاس ہنگامی درخواستوں سے نمٹنے کا عمل موجود ہے۔ایسی درخواستیں انفرادی معاملوں کے طور پر جانچی جاتی ہیں: اگر ہنگامی درخواست کے حصے کے طور پر ہمیں ایسی معلومات ملتی ہیں جو ہمارے جائزے میں یہ یقین کرنے کے لیے کافی ہوں کہ کسی شخص کو فوری نقصان یا جوکھم یا جان کا خطرہ یا سنگین جسمانی چوٹ کا اندیشہ درپیش ہے، تو ہم قابل اطلاق قانون کے مطابق نقصان کو روکنے کے لیے صارف ڈیٹا فراہم کرسکتے ہیں۔

اس ڈیٹا کے لیے آپ <ہنگامی افشائے معلومات فارم> کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

تمام ہنگامی نوعیت کی درخواستیں لازماً کسی حلف بردار نفاذ قانون اہل کار کی جانب سے کی جانی چاہئیں، اور آفیشیل نفاذ قانون ای میل ڈومین سے آنی چاہئیں (اگر ای میل کے ذریعے بھیجی جائیں)۔غیر نفاذ قانون عملہ جو ہنگامی صورت حال سے باخبر ہے فوری اور راست طور پر مقامی نفاذ قانون اہل کاروں سے رابطہ کرے۔

سیکشن 7 - دیگر

TikTok گزارش کرسکتا ہے کہ نفاذ قانون مقتدرہ قانونی مدد کے لیے متعین سرکاری مقتدرات سے باہمی قانونی مدد معاہدے (“MLAT”) فریم ورک کے تحت، یا لیٹڑز روگیٹری کے ذریعے درخواست بھیجے۔یہ ان حالات میں ہوسکتا ہے جب نفاذ قانون مقتدرہ TikTok ادارہ سے مختلف ملک میں واقع ہے جو متعلقہ صارف کو جس کا ڈیٹا مطلوب ہے خدمت فراہم کرتی ہے (اوپر سیکشن 1 دیکھیں)۔ MLAT پر مزید معلومات کے لیے ہمارے <نفاذ قانون سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات> دیکھیں۔

درخواست بھیجتے ہوئے نفاذ قانون اہل کاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ جو بھی معلومات فراہم کی جارہی ہیں وہ ان کے علم اور نیک نیت یقین کی رو سے مکمل اور درست ہوں، اور یہ کہ درخواست کردہ افشا (یا دیگر کارروائی) جرائم کو روکنے، سراغ لگانے، یا تفتیش کرنے یا ہنگامی صورت حال کے سدباب کے لیے ضروری اور متناسب ہے۔ نفاذ قانون کے ذریعے موصول ہونے پر، نفاذ قانون مقتدرہ سے مطلوب ہے کہ وہ ایسا ڈیٹا قابل اطلاق قوانین، بشمول متعلقہ ڈیٹا تحفظ قوانین کے تحت ہی استعمال کریں۔

TikTok نفاذ قانون درخواستوں پر عمل درآمد پر آنے والے اخراجات کا مطالبہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔

TikTok وقتاً فوقتاً ان رہ نما خطوط کو اپنی صواب دید سے کسی فریق کو اطلاع یا اس کے بغیر اپڈیٹ کرنے یا بدلنے کا اختیار رکھتا ہے۔


TikTok نفاذ قانون

اکثر پوچھے جانے والے سوالات (“FAQS”)


ان FAQS کو TikTok کے <نفاذ قانون کے رہ نما خطوط> کے ساتھ پڑھا جانا چاہیے۔


سوال: نفاذ قانون مقتدرات کی جانب سے ڈیٹا درخواستوں کے سلسلے میں TikTok کی کیا اپروچ ہے؟

TikTok نفاذ قانون کے تئیں عہد بستہ ہے، وہیں اپنے صارفین کی پرائیویسی اور دیگر حقوق کا احترام کرتا ہے۔اس کے حصول کے لیے، TikTok کی داخلی پالیسیاں اور طریقہ کار موجود ہیں جن کے مطابق TikTok نفاذ قانون کی درخواستوں پر عمل کرتا اور ان کے جواب دیتا ہے۔ ان کی رو سے TikTok صارف کا ڈیٹا اسی صورت میں افشا کرتا ہے جب درخواست کسی مجاز قانونی عمل یا ہنگامی حالات کے تحت کی گئی ہو۔

موصول ہونے والی تمام درخواستوں کا کسی بھی صارف ڈیٹا کے افشا کرنے سے پہلے TikTok کی اس کام لیے وقف نفاذ قانون رسپانس ٹیم کے ذریعے انفرادی معاملات کے طور پر جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس ٹیم کو نفاذ قانون مقتدرات کی جانب سے درخواستوں کو جانچنے کے لیے تربیت دی گئی ہے اور اکثر یہ نفاذ قانون مقتدرات کو صارف ڈیٹا افشا کرنے کی ٹک ٹک کی شرائط کی ترسیل کا کام کرتی ہے۔

سوال: نفاذ قانون مقتدرات کو صارف ڈیٹا افشا کرنے کے لیے TikTok کی شرائط کیا ہیں؟

نفاذ قانون مقتدرات کو صارف ڈیٹا افشا کرنے کی TikTok کی شرائط واضح طور پر ہمارے<نفاذ قانون رہ نما خطوط> میں دی گئی ہیں (خصوصی طور پر سیکشن 1 اور 3 دیکھیں)۔ یہ شرائط نفاذ قانون مقتدرات سے درخواستوں سے نمٹںے کے لیے ہماری داخلی پالیسیوں اور طریقہ کار کی عکاس ہیں اور قابل اطلاق قانونی شرائط پر مبنی ہیں۔ چوں کہ قابل اطلاق قوانین ملک در ملک مختلف ہوتے ہیں، چناں چہ یہ ضابطے بھی کہ ڈیٹا کب قانونی طور پر افشا کیا جاسکتا ہے کچھ حد تک مختلف ہوں گے، اور ہماری داخلی پالیسیاںاور طریقہ کار اس کی عکاس ہوں گی۔

میں TikTok اسم صارف کیسے معلوم کروں؟

سوال: کیا TikTok کبھی نفاذ قانون مقتدرات کی ڈیٹا درخواستوں کو مسترد بھی کرتا ہے؟

جی ہاں، TikTok نافاذ قانون مقتدرات کی ان ڈیٹا درخواستوں کو مسترد کردیتا ہے جو ہمارے< نفاذ قانون کے رہ نما خطوط> میں پیش کردہ واضح شرائط کے مطابق نہیں ہوتیں۔سب سے عام مثالوں میں یہ شامل ہیں:

  • وہ درخواستیں جو درست TikTok ادارہ سے نہیں کی جاتیں؛
  • وہ درخواستیں جو اس قانونی عمل کی صراحت نہیں کرتیں جو نفاذ قانون کو معلومات طلب کرنے اور حاصل کرنے کی مختار بناتی ہیں؛
  • وہ درخواستیں جو زیر تفتیش جرائم کی قسم، جرائم کے حالات، اور TikTok سے وہ کس طرح جڑے ہیں، کی تفصیلات کی نشان دہی نہیں کرتیں؛ اور
  • "صارف کے تمام ڈیٹا" جیسی ضرورت سے زیادہ وسیع درخواستیں یا جن میں تاریخ کی رینج کی نشان دہی نہیں ہوتی۔

سوال: اور کس طرح TikTok یقینی بناتا ہے کہ نفاذ قانون مقتدرات کی درخواستیں جائز ہیں؟

نفاذ قانون مقتدرات کی متعلقہ قانونی عمل اور شرائط پر پورا نہ اترنے والی درخواستوں کو مسترد کرنے کے علاوہ TikTok قابل اطلاق قانون کے تحت:

  • مطلوبہ ڈیٹا کی کمیت، متعلقہ صارفین کی تعداد، اور/یا مدت جس سے وہ تعلق رکھتی ہیں، کے اعتبار سے ڈیٹا کی حدبندی کو متعین کرنے کا مطالبہ کرتا ہے؛
  • درخواست کے ساتھ مزید معلومات کا مطالبہ کرتا ہے (خاص طور پر متعلقہ قانونی عمل اور/یا زیر تفتیش جرائم کی نوعیت کی تفصیلات کا)؛ یا
  • درخواست کنندہ نفاذ قانون مقتدرات کو بتاتا پے کہ مطلوبہ ڈیٹا کے افشا کے لیے باہمی قانونی مدد معاہدے (“MLAT”) کے عمل کے ذریعے درخواست دیا جانا ضروری ہے۔

سوال: کیا TikTok کبھی صارف ڈیٹا رسمی قانونی درخواستوں سے باہر بھی افشا کرتا ہے؟

TikTokرسمی قانونی درخواست موصول ہوئے بغیر (جائز قانونی عمل کی بنیاد پر) حسب ذیل صورتوں میں ڈیٹا افشا کرسکتا ہے:

  • ہنگامی حالات:جیسا کہ ہمارے <نفاذ قانون کے رہ نما خطوط>کے سیکشن 5 میں وضاحت کی گئی ہے کہ جب اس بات کا اطمینان ہوجئے کہ کسی شخص کو نقصان یا موت کے خطرے یا سنگین جسمانی چوٹ کا خطرہ درپیش ہے تو ہم اس نقصان کے سدباب کے لیے، قابل اطلاق قانون کے مطابق، ضروری ڈیٹا فراہم کرسکتے ہیں۔
  • ذمہ داریوں کی رپورٹ:بعض مخصوص حالات میں، TikTok کو نفاذ قانون مقتدرات یا متعینہ اداروں جیسے امریکی نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوئٹیڈ چلڈرن (“NCMEC”) کو مخصوص صارف ڈیٹا رپورٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

سوال: کس قسم کی صورت حال ہنگامی حالات میں شامل ہوگی؟

تمام ہنگامی افشائے معلومات کی درخواستاں کا معاملے فرداً فرداً جائزہ لیا جاتا ہے اور ہر درخواست ہماری نفاذ قانون رسپانس ٹیم کے ذریعے اس کے مخصوص حالات کی بنیاد پر جانچی جاتی ہے۔تاہم نیچے چند مثالیں دی گئی ہیں جو ہنگامی صورت حال قرار دی جاسکتی ہیں:

  • بچوں کی حفاظت اور ان کے استحصال کے معاملات؛
  • گم شدہ افراد؛
  • خودکشی اور خود ایذیتی کی صورت حال؛
  • تشدد کی متوقع اندیشے؛ یا
  • قدرتی یا انسان ساختہ آفات (جیسے آتش زدگی، سیلاب، زلزلے وغیرہ)۔

سوال: کیا TikTok تمام ممالک سے نفاذ قانون مقتدرات سے درخواستیں قبول کرتا ہے؟

اگرچہ کسی بھی ملک سے نفاذ قانون مقتدرات TikTok کو درخواست بھیج سکتی ہیں، تاہم افشائے ڈیٹا کی شرائظ صارف کے محل وقوع، نفاذ قانون مقتدرہ کے محل وقوع، اور بعض معاملات میں، مطلوبہ ڈیٹا کی نوعیت پر منحصر کرے گی۔ بعض حالات میں، TikTok نفاذ قانون مقتدرات کو بتاتا پے کہ مطلوبہ ڈیٹا کے افشا کے لیے باہمی قانونی مدد معاہدے کے عمل ( جسے “MLAT” کے طور پر جانا جاتا ہے) کے ذریعے درخواست کا دیا جانا ضروری ہے۔TikTok ہر ملک کی درخواستوں کی تعداد کے ساتھ شفافیت کی رپورٹیں شائع کرتا ہے۔

سوال: باہمی قانونی مدد معاہدہ (“MLAT”) کیا ہے؟

MLAT وہ معاہدہ ہے جو دو یا زیادہ ممالک کے درمیان اس بات کا تعین کرتا ہے کہ ہر ملک قانونی معاملاے، جیسے جرائم کی تفتیش میں کس طرح مدد کرے گا۔ MLAT کے ذریعے کسی ملک کی حکومت دوسرے ملک کی حکومت سے اس ملک میں واقع کمپنیوں سے معلومات حاص کرکے مدد مانگ سکتی ہے۔

سوال: کن حالات میں نفاذ قانون مقتدرات کے لیے ضروری ہوسکتا ہے کہ وہ MLAT کے عمل پر انحصار کریں؟

یہ ان حالات میں ضروری ہوسکتا ہے جب نفاذ قانون مقتدرہ TikTok ادارہ سے مختلف ملک میں واقع ہو جو متعلقہ صارف کو جس کا ڈیٹا مطلوب ہے خدمت فراہم کرتی ہے (دیکھیں ہمارے <نفاذ قانون رہ نما خطوط> کا سیکشن 1)۔ اگر نفاذ قانون ادارے کو اس بارے میں یقین نہیں ہے کہ انھیں MLAT کو بروئے کار لانا چاہیے یا نہیں، تو وہ TikTok سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ایسی درخواست موصول ہونے پر TikTok نفاذ قانون مقتدرہ کو بتانے کی کوشش کرے گا کہ آیا MLAT مناسب ہے یا نہیں اور مناسب ملک میں MLAT کے مقصد کے لیے متعینہ "مرکزی مقتدرہ" کی جانب ان کی رہ نمائی کرے گا۔

مثال کے طور پر، امریکہ، برطانیہ، ای ای اے اور سوئٹزرلینڈ سے باہر رہنے والے ممالک کے صارفین کے لیے TikTok خدمت TikTok کی سنگاپور ادارہ کے ذریعے مہیا کی جاتی ہے۔ اس مثال میں، ہم درخواست کنندہ نفاذ قانون کے مقتدرہ سے کہیں گے (اگر وہ سنگاپور سے باہر واقع ہیں) کہ اگر وہ TikTok کے ذریعے صارف ڈیٹا کی اپنی درخواست آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو وہ MLAT کے مقصد کے لیے اپنی درخواست سنگاپور کی "مرکزی مقتدرہ" سے کریں۔

غیر نفاذ قانون درخواستیں کہاں بھیجی جائیں؟

غیر نفاذ قانون درخواستیں حسب ذیل کے مطابق بھیجی جائیں:

  • مواد پر رپورٹ:مختلف قسم کے مواد پر جو TikTok کے کمیونٹی رہ نما خطوط کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوسکتی ہیں، کس طرح رپورٹ کی جانی چاہیے اس کی تفصیلات یہاں دستیاب ہیں۔

سوال: TikTok درخواستوں کو نمٹانے میں میں کتنا وقت لیتا ہے؟

TikTokکی نفاذ قانون رسپانس ٹیم تمام درخواستوں پر بروقت جواب دینے کی کوشش کرتی ہے لیکن خاص طور پر کسی موقع پر معاملات کی کمیت اور درخواست کی پیچیدگی کی بنا پر جواب دینے کے وقت میں تغیر ہوسکتا ہے۔اگر کسی خاص درخواست میں وقت اہمیت کا حامل ہے تو ہم نفاذ قانون اہل کار سے درخواست کریں گے کہ اس بات کا ذکر اپنی درخواست میں کریں (اس کی وجوہات بیان کرتے ہوئے)۔جواب دینے میں زیادہ وقت کی تب توقع کی جاسکتی ہے جب درخواست ہمارے <نفاذ قانون کے رہ نما خطوط> اور <نفاذ قانون کے اکثر پوچھے جانے والے سوالات> میں دی گئی شرائط پر پوری نہ اترتی ہو۔

سوال:اگر مجھے TikTok کے ذریعے NCMEC کو سائبرٹپ رپورٹ موصول ہو تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اگر نفاذ قانون کو TikTok کے ذریعے NCMEC کو سائبرٹپ رپورٹ موصول ہو اور وہ کسی تفتیش کے سلسلے میں مزید صارف ڈیٹا کی درخواست کرے تو ایسی درخواست کو ہمارے <نفاذ قانون کے رہ نما خطوط> اور <نفاذ قانون کے اکثر پوچھے جانے والے سوالات> میں پیش کی گئی شرائط پر لازماً پورا اترنا ہوگا۔ ہمیں آپ کی درخواست کی مزید مستعدی سے تعمیل کرنے میں مدد کے لیے براہ مہربانی اپنی درخواست میں NCMEC کو سائبرٹپ رپورٹ میں دی گئی رپورٹ نمبر کی صراحت کریں۔