Skip to main content
عنوانات

جنسی حملے کے ذرائع

TikTok پر ہمارا مقصد تعاون کرنے اور خوش آمدید کہنے والی کمیونٹی تخلیق کرنا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جنسی حملے کے بعد زندہ بچ جانے افراد کے یہ صدمہ بآسانی تازہ ہو سکتا ہے۔لہٰذا، ہم جنسی حملے میں زندہ بچ جانے والوں کے لیے معاونت کا ماحول پروان چڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہے، تو ہم اُمید کرتے ہیں کہ اس صفحے پر دستیاب وسائل اور معلومات مشکل وقت میں آپ کی راہنمائی کر سکتے ہیں۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ فوری طور پرخطرے میں ہیں، تو براہ کرم مقامی ہنگامی سروسز سے رابطہ کریں۔

بچ جانے والوں کے لیے معلومات اورمعاونت

خود کو یقین دلائیے کہ اس میں آپ کا قصور نہیں ہے۔

جنسی حملے کے اکثر متاثرین اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کا الزام خود کو دیتے ہیں۔خود کو یقین دلائیے کہ جنسی حملے کا نشانہ بننے میں آپ کا کوئی قصور نہیں ہے اور آپ نے ایسا کچھ نہیں کیا، پہنا، کہا، یاکوئی اور ایسی بات کی جو بدسلوکی کا جواز بن سکے۔

معاونتی خدمات فراہم کرنے والے ادارےتلاش کریں

اگر آپ پر جنسی حملہ ہوا ہےیا آپ کسی ایسے فرد کو جانتے ہیں جو جنسی حملے کا شکار ہوا ہے، تو آپ اکیلے نہیں ہیں،آپ کے لیے مدد موجود ہے۔

صدمہ صرف جنسی حملے کے فوراًبعد ظاہر نہیں ہوتاہے بلکہ یہ اُس وقت بھی ظاہر ہو سکتا ہے جب کوئی بھی بات یا واقعہ ماضی کے حملے کے احساسات اور یادیں تازہ کر دے۔ یہ جنسی حملے میں بچ جانے والوں کو کئی پیچیدہ احساسات میں مبتلا کر سکتا ہے۔

مدد حاصل کرنے سے واضح تبدیلی آ سکتی ہے۔ اگر آپ کو جنسی حملے یا صدمے کا باعث بننے والے حادثے کے بعد مشاورت، معاون خدمات، یا معلومات کی ضرورت ہو، تو براہ کرم اس صفحے کے آخر پر ہاٹ لائن ذرائع کو دیکھیں۔

کسی بااعتماد شخص سے بات کریں

ہم جانتے ہیں کہ آپ کے ساتھ جوکچھ ہوا ہےاُس کے بارے میں بات کرنا اور مدد مانگنا آسان نہیں لیکن قابل اعتماد دوست یا خاندان کے کسی فرد سے جنسی حملے یا اپنے ساتھ ہونے والی بد سلوکی کےبارے میں بات کرنا پہلا اہم مرحلہ ہے جو آپ کی بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

مدد کے لیے رابطہ کریں یا معاون گروپ میں شامل ہونے پر غور کریں

آپ اکیلے نہیں ہیں بہت سے دیگر افراد بھی اس تجربے سے گزر چکے ہیں۔ ایسے تجربات کا سامنا کرنے والے دیگر افراد سے بات کرنا آپ کی بحالی میں مددگار ہو سکتا ہے۔ جنسی حملوں سے بحالی کے بحرانی مراکز اور دیگر مقامی کمیونٹی تنظیموں میں معاون گروپس پائے جاتے ہیں۔ یہ گروپس دوسروں سے بات کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں جو آپ پر گزرے ہوئے صدمے کو سمجھ سکیں۔ مقامی معاون گروپس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ذیل میں دی گئی ہاٹ لائنز میں سے کسی ایک پر رابطہ کریں۔

اپنی حفاظت کرنا سیکھیں

اپنی ذات کی حفاظت سے مراد اپنی ذات کے ساتھ ہمدردی کرنا ہے کیوں کہ صدمہ اور تناؤ آپ کی ذہنی اور جذباتی بہبود پر کاری ضرب لگاتے ہیں۔اپنی ذات کی حفاظت کرنے میں اس بات کو سمجھنا بھی شامل ہے کہ کون سی سرگرمیاں آپ کی ذہنی اور جذباتی صحت میں سب سے زیادہ مددگار ہوں گی۔ بھر پور نیند لینا، بہترین خوراک کھانا اور ورزش کرنا آپ کی جسمانی صحت میں مددگار ہو سکتا ہے۔ اپنی پسندیدہ سرگرمیوں کے لیے وقت نکالنا اور دوستوں سے رابطے میں رہنا بھی نفسیاتی صحت کو برقرار رکھنے کے بہترین طریقے ہو سکتے ہیں۔

دوستوں اور خاندان کے لیے

جب کوئی عزیز ہستی آپ کو بتائے کہ وہ حملے کا شکار ہو چکی ہے تو آپ کیا کہیں گے ؟

یہ معلوم نہ ہونا عام بات ہے کہ جب آپ کی کوئی عزیزہستی آپ کو خود پر ہونے والے جنسی حملے یا بدسلوکی کا بتائے تو کیا کہنا یا کرنا چاہیے۔ جس فرد نے آپ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سنایا ہے جانتا ہے کہ آپ اس واقعے کو سننے کے بعد اس کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

سننا اہمیت رکھتا ہے۔ اگرچہ ہم اکثر نصیحت کرنے تک محدود رہتے ہیں لیکن یہی بہتر وقت ہوتا ہے کہ متاثرہ اشخاص ،جو آپ کو اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعات سنار ہے ہیں، ان کی بات کو توجہ سے سنا جائے اور اُن کی معاونت کی جائے۔ اگرچہ آپ کا مقصد تنقیدکرنانہیں ہے، متاثرہ شخص پر ہونے والے حملے کے بارے میں ایسے بیانات جن میں ان کے افعال پر سوالات پائے جاتے ہوں،اُن کے تجربے پر برا اثر ڈال سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایسے سوالات یا بیانات کہ ”تم نے ایساکیوں نہیں کیا…؟“ یا ”میرے ساتھ ہوتاتو…“ یا ”تمھیں ایسا کرنا چاہیے تھا…“ سے شروع ہوتے ہیں اُنہیں اس احساس میں مبتلا کر سکتے ہیں کہ وہ حملے کے لیے مورود الزام ٹھہرائے جا رہے ہیں۔

آپ مدد کی پیشکش بھی کر سکتے ہیں۔ اپنی عزیز ہستی کو ہاٹ لائن سے رابطہ کرنے میں مدد کرنا پیشہ ورانہ افراد تک پہنچانے کا بہترین راستہ ہے جو ضروری معلومات اور وسائل فراہم کرسکیں۔ ایک پیشہ ور ایڈوکیٹ متاثرہ فرد کو باخبر انتخاب کرنے میں مدد کر سکتا ہے ۔

معاونت برقرار رکھنا اہم ہے لیکن متاثرہ شخص کی بحالی کے پورے سفرمیں برقرار رکھنا بھی مشکل ہو سکتا ہے۔ جس فرد نے آپ کو واقعہ سنایا ہے اس کو طویل مدت کے لیے آپ کی معاونت کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ آپ ہر ممکن طریقے سے اُس کی مدد کریں لیکن آپ کو خود بھی اس مشکل وقت کے دوران اپنی ذہنی اور جسمانی فلاح و بہبود کا خیال رکھنا ہو گا۔

ہم سب کیا کر سکتے ہیں؟

آپ جوکچھ بولیں سوچ کر بولیں

جنسی حملہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور جنسی حملے کے بارے میں مذاق جنسی حملوں کے ماحول کو فروغ دیتے ہیں۔ جب جنسی حملے کو حقیریا زندگی کے عام حصے کے طور پر دیکھا جائے تو جنسی حملوں کا ماحول تشکیل پاتا ہے اور جنسی حملے کا شکار ہونے والوں سے ہمدردی کم کرنے کا سبب بنتا ہے۔ متاثرین عزت کے حق دار ہیں لہٰذا ،اُن پرطنز نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی مذاق کرنا چاہیے اور نہ ہراساں کرنا چاہیے۔ اس قسم کے منفی رویے انہیں پہنچنے والے صدمے کو تازہ کر سکتے ہیں اور بحالی کو مزید مشکل بنا سکتے ہیں۔ معاونت اور ہمدردی اہم ہیں۔ براہ کرم ہمدردی سے پیش آئیں۔

بچاؤ کے بارے میں جانیں

وقوع پذیر ہونے سے پہلے جنسی حملے کی بنیادی وجوہات کی روک تھام سے متعلق تعلیم دیں اور تشدد کو روکنے کے عزائم بتائیں۔ رضا مندی اور حدود کو سمجھنا، جسمانی خود مختاری کی عزت کرنا اور ممکنہ متشدد واقعات سے بچاؤ وہ ناگزیر طریقے ہیں جن سے ہم جنسی تشدد کی روک تھام کر سکتے ہیں اوریہ باتیں انھیں مسلسل بتانے اور سکھانے کی ضرورت ہے۔ روک تھام کے ان اہم طریقوں کو سیکھنے اور مزید جاننے کے لیے ذیل میں دیئے گئے ذرائع ملاحظہ کریں۔

اگر آپ نے جنسی حملے کا سامنا کیا ہے، یا دوست یا خاندان کا فرد جس کو مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے، براہ کرم ذرائع اور معلومات کے لیے ذیل میں دی گئی ہاٹ لائنز میں سے کسی ایک پر رابطہ کریں:

عالمی

TikTok نے ایسے بالغ افراد (18+) جن کی قابل اعتراض تصاویر ان کی رضامندی کے بغیر آن لائن شیئر کی گئی ہیں کی مدد کے لئے، SWGfL کی جانب سے فراہم کردہ StopNCII.org کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ قابل اعتراض تصاویر میں وہ تصاویر شامل ہیں جن میں لوگوں کو برہنہ، نیم برہنہ یا جنسی فعل میں مشغول دکھایا گیا ہے۔ اگر آپ کی رضامندی کے بغیر آپ کی قابل اعتراض تصاویر آن لائن شیئر کر دی گئی ہیں، تو براہ کرم تصاویر کا پتا لگانے اور ہٹانے میں TikTok، اور دیگر StopNCII شراکت داران کی مدد کے لیے StopNCII ٹول استعمال کریں۔

مقامی