Skip to main content
TikTok LogoTikTok Logo
اکاؤنٹ اور خصوصیات

اکاؤنٹ اور خصوصیات

آخری بار اپ ڈیٹ کردہ، جمعہ، فروری 17

اکاؤنٹ

اکاؤنٹ رکھنے کے لئے آپ کی عمر 13 سال اور اس سے زیادہ ہونی چاہئے۔ کچھ علاقوں میں مقامی قانون کی بنیاد پر عمر کی اضافی پابندیاں ہیں۔ امریکہ میں، 13 سال سے کم عمر کا علیحدہ TikTok تجربہ موجود ہے، جو اضافی حفاظتی انتظامات اور مخصوص رازداری کی پالیسی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا زیادہ محدود تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اگر ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ TikTok پر کسی کی عمر کم از کم سے بھی نیچے ہے، تو ہم اس اکاؤنٹ پر پابندی لگا دیں گے۔

ہمارے رہنما خطوط کی خلاف ورزی اکاؤنٹس پر نفاذ کی کارروائیوں کا باعث بن سکتی ہے۔ ہم اکاؤنٹس یا صارفین پر پابندی لگا دیں گے اگر وہ ان میں مشغول ہوئے: (1) مواد کی واحد  شدید خلاف ورزی، (2)90 دن کی مدت کے اندر بار بار مواد کی خلاف ورزیاں، (3) چکمہ، یا (4) ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرگرمی کے لیے وقف اکاؤنٹس  کا استعمال۔اس میں وہ تمام سرگرمیاں شامل ہیں جو اس بنیادی مقصد کی نشاندہی کرتی ہیں جس کی ہمارے پلیٹ فارم پر اجازت نہیں ہے، جیسے نفرت انگیز تقریر پر توجہ مرکوز کرنے والے اکاؤنٹس، ممنوعہ اشیاء کی تجارت، اسپام، اور شخصی نقالی (اسپام اور فریب دینے والے اکاؤنٹ کے طرز عمل میں چکمہ دینے والے اور مخصوص  اکاؤنٹس کے بارے میں مزید جانیں)۔

اگر ہمیں پتہ چلے کہ اکاؤنٹ ہولڈر پرتشدد یا نفرت انگیز اداکار ہے یا کسی نوجوان کے خلاف جنسی جرم یا کسی دیگر سنگین جرم کا مرتکب ہوا ہے تو ہم ایسے اکاؤنٹ پر بھی پابندی لگا دیں گے۔ ہم ان اکاؤنٹس  پر پابندیوں کے بارے میں فیصلے کرنے میں مدد لینے کے لیے تشدد، نفرت، اور بچوں کے جنسی استحصال اور زیادتی سے متعلق پلیٹ فارم سے باہر کی سرگرمی پر غور کر سکتے ہیں۔ اگر انسانی جان کو کوئی خاص، یقینی، یا سنگین جسمانی چوٹ کا فوری خطرہ ہو تو ہم قانون نافذ کرنے والے حکام کو اکاؤنٹس کی اطلاع دیتے ہیں۔

ایسے مواد کو لگاتار پوسٹ کرنا جس کی ہمارے پلیٹ فارم پر تو اجازت ہے لیکن وہ FYF کے لیے ممنوع ہے، اکاؤنٹ اور اس کے مواد کو تلاش کرنے پر ڈھونڈ لینے کو  مشکل بنا  سکتا ہے۔ اکاؤنٹ کے نفاذکے لیے ہمارے عمومی انداز کے بارے میں مزید جانیں۔

سیاستدان اور خبروں کے اکاؤنٹ

سیاست دان اور خبر رساں ادارے شہری عمل اور سول سوسائٹی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگرچہ ہم ان کے مواد کو کسی بھی دوسرے اکاؤنٹ کی طرح ہی دیکھتے ہیں اور کسی بھی خلاف ورزی کو حذف کرتے ہیں، ہم انسانی حقوق کے فریم ورک کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لئے اکاؤنٹ کی سطح کے نفاذ سے مختلف طریقے سے رجوع کرتے ہیں۔ آزادی اظہار سے ہماری وابستگی نے ہمیں اس نقصان کے متناسب ردعمل کا اطلاق کرنے پر آمادہ کیا ہے جس کا تقریر پر کم سے کم پابندی والا اثر پڑتا ہے۔ بار بار غیر سنگین مواد کی خلاف ورزیوں کی صورت میں ان مفاد عامہ کے اکاؤنٹس کو عارضی طور پر FYF اور ان کے فالوورز  کی فیڈز میں ظاہر ہونے کے لیے ممنوع قرار دیا جائے گا۔ انہیں نیا مواد پوسٹ کرنے سے بھی روکا جا سکتا ہے۔ تاہم، کسی بھی سنگین مواد کی خلاف ورزی، جیسے کہ دھمکی آمیز تشدد کے لیے اکاؤنٹ پر اب بھی پابندی عائد رہے گی۔

سیاستدانوں میں وفاقی/قومی منتخب عہدیدار اور امیدوار، ریاستی/صوبائی/علاقائی اور مقامی حکومتی ادارے، کابینہ کے وزراء اور سرکاری ترجمان شامل ہوتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ کس کو حکومت، سیاست دان اور سیاسی پارٹی کے اکاؤنٹس سمجھا جاتا ہے۔

خبروں کے اداروںمیں ایسی تنظیمیں شامل ہیں جو بنیادی طور پر معلومات یا تعلیم کی غرض سے خبروں کے مواد کو شائع کرنے کے لیے وقف ہیں۔ نیوز اکاؤنٹ کے طور پر اہل ہونے کے لیے، اکاؤنٹ کا قانونی طور پر لائسنس یافتہ، تصدیق شدہ یا بین الحکومتی تنظیم، نگران، یا معروف پریس تنظیم سے تسلیم شدہ ہونا ضروری ہے۔

سنگین خلاف ورزیوں میں درج ذیل شامل ہیں:

  • نوجوانوں کے استحصال اور بچوں کے جنسی استحصال (CSAM) کے مواد کو دکھانا، فروغ دینا یا اس کی سہولت فراہم کرنا
  • تشدد کو فروغ دینا یا اس کی دھمکی دینا
  • عصمت دری اور چھیڑ چھاڑ جیسے  غیر رضامندی والے جنسی عمل کو دکھانا یا فروغ دینا
  • انسانی سمگلنگ کی  سہولت فراہم کرنا
  • حقیقی دنیا کا تشدد دکھانا
  • اکاؤنٹ پر مستقل پابندی کے بعد دوسرا اکاؤنٹ استعمال کرنا، اور ہماری رہنما خطوط کی مسلسل خلاف ورزی کرنا

بیرونی لنک

ہماری کمیونٹی کے ارکان اکثر لوگوں کو اضافی مواد یا دیگر سائٹوں سے مربوط کرنے کے لئے اپنی پروفائل، بائیو، یا مواد میں لنکس کا اشتراک کرتے ہیں۔ اگرچہ کچھ لنک معاونتی یا معلوماتی ہو سکتے ہیں، لیکن دیگر نقصان دہ مواد سے منسلک ہوتے ہیں جن  کی ہمارے پلیٹ فارم پر اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے لنک پوسٹ نہ کریں جو ایسے مواد کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کراتے ہیں  جس میں  ہمارے رہنما خطوط کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ اگر ہمیں ہماری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی لنک ملے، تو اس کے نتیجے میں اس لنک کو ہٹا دیا جائے گا یا اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی جائے گی۔

یہ تعین کرنا مشکل ہوسکتا ہے کہ کوئیک رسپانس (QR) کوڈ امیج کہاں لے جا سکتی ہے اور کیا منسلکہ مواد محفوظ ہوگا۔ اگر مواد  میں QR کوڈز شامل ہیں، تو یہ FYF کے لئے ممنوع ہے، جب تک کہ نقصان کا خطرہ کم نہ ہو ، جیسے ای-کامرس کے تناظر میں۔


تبصرے اور براہ راست پیغامات

TikTok پر تبصرے اور براہ راست پیغامات ہمارے صارفین کو ویڈیوز کے ساتھ یا دوسروں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کی اجازت دیتے ہیں، اور پلیٹ فارم کو سالم مل جل کر کام کرنے کا تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ براہ راست پیغامات استعمال کرنے کے لئے آپ کی عمر 16 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہئے۔

اوپر درج کردہ ہماری ہدایات تبصروں اور پیغامات پر بھی لاگو ہوتی ہیں۔ہمارے قواعد کی خلاف ورزی کے نتیجے میں مواد کو ہٹا دیا جائے گا یا براہ راست پیغامات بھیجنے پر عارضی پابندی لگا دی جائے گی اور اکاؤنٹ پر بھی پابندی لگ سکتی ہے۔


TikTok LIVE

TikTok LIVE ہماری کمیونٹی کو حقیقی وقت میں بات چیت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ LIVE پر محفوظ تجربہ کو تقویت دینے کے لیے، ہمارے پاس اس خصوصیت کے لیے کم از کم عمر کی حد زیادہ ہے۔ لائیو سیشن کے دوران، لائیو ہونے اور تخلیق کار کو تحائف بھیجنے کے لیے آپ کی عمر 18 سال اور اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔

اوپر درج کیے گیے ہمارے رہنما خطوط لائیو ہونے پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔ ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں جاری لائیو سیشن بند ہو جائے گا، اور لائیو ہونے پر یا اکاؤنٹ پر پابندی لگ سکتی ہے۔ FYF کے لیے ممنوع مواد کی بار بار لائیو سٹریمنگ کرنے کے نتیجے میں ہو سکتا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ FYF کے لیے ممنوع  ہو جائے یا تلاش میں اسے ڈھونڈنا مشکل ہو جائے۔


پیسے بنانا

ہم ایسے ٹولز پیش کرتے ہیں جو تخلیق کاروں کو اپنے مواد سے پیسے کمانے کی سہولت دیتے ہیں، اور یہ کاروباروں کو اپنے فرم کو  چلانے اور انہیں وسیع کرنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔ پیسہ کمانے کی خصوصیات کو استعمال کرنے کے لئے آپ کا 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کا ہونا ضروری ہے۔

اکاؤنٹس کو پیسے کمانے کا اہل ہونے کے لیے ہمارے داخلے کے معیار پر لازما پورا اترنا ہو گا۔ ہمارے قواعد کی خلاف ورزی کے نتیجے میں پیسے کمانے کی خصوصیات کی عارضی پابندی لگ سکتی ہے، اور بار بار خلاف ورزیوں کے نتیجے میں مستقل پابندی یا اکاؤنٹ پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ جو  مواد FYF میں ممنوع ہے، اسے پیسے کمانے کی خصوصیات سے روکا جا سکتا ہے۔

ہمارے پلیٹ فارم پر موجود تمام کاروباری مواد کو متعلقہ پیسے کمانے کی خصوصیت کی پالیسی، جیسے برانڈ والے مواد کی پالیسی، TikTok کی اشتہارات کی تخلیقی پالیسی، صنعت میں داخلے کی پالیسی، اور TikTok شاپ کی پالیسیوں کی لازمی طور پر تعمیل کرنی چاہیے۔ تجارتی مواد میں تخلیق کاروں ، کسی تیسرے فریق اور تخلیق کار (جیسے برانڈڈ مواد) ، کسی تخلیق کار اور کاروبار (جیسے ای-کامرس) ، یا کسی تخلیق کار اور TikTok (جیسے تخلیق کار فنڈ) کے مابین کسی قیمتی چیز کا تبادلہ شامل ہے۔


اگلا آرٹیکل

نفاذ

آگے مطالعہ کریں