Skip to main content
ہدایت نامے

TikTok پر رازداری اور تحفظ

TikTok پر، ہمیں معلوم ہے کہ تخلیقی صلاحیت اور اظہار خیال ذاتی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ اور اسی طرح رازداری بھی۔ یہی وجہ ہے کہ ہم مختلف کنٹرولز کے ذریعے اپنی کمیونٹی کو یہ اختیار دیتے ہیں کہ وہ اپنی آن لائن موجودگی کا نظم کر سکیں اور یہ فیصلہ کر سکیں کہ TikTok کا کون سا تجربہ اختیار کرنا ان کے لیے بہتر ہے۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ جب کوئی فرد ہماری کمیونٹی میں شامل ہوتا ہے، تو دراصل وہ اپنی معلومات کے سلسلے میں ہم پر بھروسہ کر رہا ہوتا ہے۔ ہم ان معلومات کے تحفظ کا بھرپور خیال رکھتے ہیں اور اپنے صارفین کو رازداری اور تحفظ کے ان ٹولز کے حوالے سے آگاہی دیتے ہیں جو ان کے لیے دستیاب ہیں۔

رازداری

 ہماری کمیونٹی کے لیے ایک کارآمد اور متعلقہ تجربہ فراہم کرنے کے لیے معلومات اکٹھی کرتا ہے۔ ممکن ہے کہ ہماری چند مخصوص خصوصیات صرف خاص مارکیٹس میں ہی دستیاب ہوں، کیونکہ ہم مختلف کمیونٹیز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مصنوعات تیار کرتے ہیں۔ نتیجتاً، ہم مارکیٹ میں مزید یا کم معلومات اکٹھی کر سکتے ہیں جس کا انحصار اس بات پر ہے کہ یہاں کس قسم کی خصوصیات دستیاب ہیں۔

 ہم ہر فرد کو ترغیب دیتے ہیں کہ وہ ہماری رازداری کی پالیسی کو پڑھے تاکہ ہماری سرگرمیوں کے بارے میں جان سکے۔ یہاں کچھ ایسی چیزیں پیش ہیں جن کا احاطہ اس پالیسی میں کیا گیا ہے اور جنہیں ہماری ایپ کے موجودہ ورژن میں اکٹھا کیا گیا ہے، اور اس کے ساتھ ہی اس حوالے سے چند ایسی وجوہات بھی پیش ہیں جس کے سبب ہم یہ معلومات اکٹھی کر سکتے ہیں:

  • فون نمبر یا ای میل تاکہ ہم ایک اکاؤنٹ کا اندراج کر سکیں۔
    تاریخ پیدائش تاکہ ہم کسی صارف کی عمر کی تصدیق کر سکیں اور عمر کی مناسبت سے ایپ کا تجربہ فراہم کر سکیں۔
  • TikTok تخلیق کار فنڈ میں حصہ لینے والے افراد کا (ٹیکس کے مقاصد کے لیے)، اور انعام جیتنے والے صارفین کا (انہیں انعام ارسال کرنے کے مقصد کے لیے) حقیقی پتہ۔
  • ادائیگی کی معلومات تاکہ ہم TikTok تخلیق کار فنڈ میں تخلیق کاران کو ادائیگی کر سکیں، نیز ایسے اکاؤنٹس کے لیے جو TikTok والیٹ یا ہمارے ورچوئل انعامات کی خصوصیت کا استعمال کرتے ہوں۔
  • ہماری ایپ پر موجود لائکس، اشتراکات، اور تلاش کی سرگزشت تاکہ ہم مزید متعلقہ مواد کی تجویز دے سکیں۔
  • TikTok کے درون ایپ براؤزر میں موجود براؤزنگ کی سرگزشت تاکہ پلیٹ فارم میں بہتری لائی جا سکے، جیسے کہ صفحے کے لوڈ ہونے میں لگنے والے وقت اور اشتہار کی پیمائش کو بہتر بنانا۔ یہ ویب براؤزرز سمیت، کسی صارف کے فون پر دیگر ایپس کے استعمال سے مختلف ہے اور ان سے متعلقہ نہیں۔
  • ڈیوائس ID کی خصوصیات جو تحفظ کے کئی افعال انجام دینے میں ہماری مدد کرتی ہیں، جیسے کہ اسپام میں تخفیف کرنا اور نقصان دہ سرگرمی سے صارف کے اکاؤنٹس کی حفاظت کرنا۔ ہم اس لیے بھی ان معلومات کا استعمال کرتے ہیں تاکہ اشتہاری مہم کو بہتر بنانے اور اس کے مؤثر پن کی پیمائش میں اشتہار کنندگان کی مدد کر سکیں۔
  • آپ کی تخمینہ شدہ مقام کی معلومات، بشمول آپ کے SIM کارڈ اور/یا IP پتے کی بنیاد پر مقام کی معلومات۔ اگر آپ ابھی بھی ایک پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں جو کہ GPS کی درست یا تخمینہ شدہ معلومات جمع کرنے کی اجازت دیتا ہے (آخری اجراء اگست 2020 میں ہوا) اور آپ نے ہمیں ایسا کرنے کی اجازت دی ہے، تو ہم وہ معلومات جمع کر سکتے ہیں۔

TikTok صارف کا ڈیٹا امریکہ، ملائیشیا اور سنگاپور میں واقع محفوظ ڈیٹا سینٹرز میں اسٹور کیا جاتا ہے، اور ہم آئرلینڈ میں ڈیٹا سینٹر قائم کرنے سے متعلق پلانز کا اعلان کر چکے ہیں۔ صارف کا ڈیٹا ٹرانزیٹ اور ریسٹ دونوں حالتوں میں مرموز کردہ ہوتا ہے۔ ہم ملازمین کی جانب سے بلا اجازت اور کام کی انجام دہی کی واضح ضرورت کے علاوہ رسائی حاصل کیے جانے کے بعد صارف کے ڈیٹا کو غیر مرموز کرنے کی کیز کے استعمال سمیت، ملازم کی رسائی پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہیں۔

آپ بااختیار ہیں

 TikTok ایک وسیع پیمانے پر رازداری کے کنٹرولز فراہم کرتا ہے تاکہ لوگ اپنی مناسبت سے ترتیبات کا انتخاب کر سکیں۔ہم درون ایپ ویڈیوز، اپنے معاونتی مرکز، اور مزید کے ذریعے اپنی کمیونٹی کو ان کے لیے دستیاب رازداری کے اختیارات کے حوالے سے آگاہی دینے کے لیے فعال طریقے سے کام کرتے ہیں۔

اکاؤنٹ کے حامل افراد کسی بھی وقت اپنے TikTok ڈیٹا کی نقل کی درخواست کر سکتے ہیں، جوکہ فی الوقت ان کی پروفائل، سرگرمی اور ایپ کی ترتیبات سے متعلقہ معلومات پر مشتمل ہے۔

مصارف کی رازداری کا ہیلپ سینٹر

آپ اپنی ڈیوائس یا اپنی TikTok ایپ کی رازداری کی ترتیبات کے ذریعے یہ نظم کر سکتے ہیں کہ آپ کے دیکھے جانے والے اشتہارات پر کچھ ڈیٹا کس طرح اثر انداز ہوتا ہے۔ TikTok پر اشتہارات درج ذیل پر مبنی ہو سکتے ہیں:

  • عمومی معلومات: مثال کے طور پر، اگر کوئی مخصوص موبائل ایپ اس ڈیوائس کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ معاونت پذیر ہے تو ہو سکتا ہے کہ TikTok اس کے اشتہارات دکھائے۔
  • اکاؤنٹ کی معلومات: مثال کے طور پر، صارف کے اکاؤنٹ کے ساتھ وابستہ عمر اس بات پر اثر انداز ہو سکتی ہے کہ آیا TikTok اس صارف کو کرائے کی گاڑی کی سروس کا اشتہار دکھاتی ہے جو 25 سال اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے دستیاب ہے۔
  • ایپ کے اندر کی سرگرمی: مثال کے طور پر، ہو سکتا ہے کہ پالتو جانور سپلائی کرنے والا اسٹور کتوں میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے لیے کتے کے کھلونوں پر سیل کی تشہیر کرنا چاہتا ہو؛ ہم یہ اشتہار ان صارفین کو دکھا سکتے ہیں جنہیں کتوں کے بارے میں بہت سی ویڈیوز پسند ہیں۔
  • ایپ سے باہر کی سرگرمی: مثال کے طور پر، ہو سکتا ہے کہ کوئی فیشن برانڈ ان کسٹمرز کو موسم گرما کے ملبوسات کی تشہیر کرنا چاہتا ہو جو ماضی میں ان کی ویب سائٹ یا ایپ سے خریداری کر چکے ہیں۔ برانڈ ہمارے ساتھ معلومات شیئر کر سکتا ہے تاکہ ہم TikTok کے ان صارفین کو اپنے اشتہارات دکھا سکیں جن تک ہمارے خیال میں وہ پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تحفظ

 ہم لوگوں کی معلومات کے تحفظ کے لیے تندہی سے کام کرتے ہیں اور مستقل بڑھتے ہوئے حفاظتی خطرات سے ایک قدم آگے رہتے ہیں۔ ہماری عالمی حفاظتی ٹیم جدید ترین ٹیکنالوجی اور کثیر سطحی دفاع کا استعمال کرتی ہے تاکہ بدنیت افراد کے لیے ہمارے سسٹمز میں داخل ہونے کا عمل مزید مشکل بنا سکے اور ہمارے انفرا اسٹرکچر اور طریق کاروں کو آزمانے کے لیے باقاعدگی سے بیرونی ماہرین کے ساتھ کام کرتی ہے۔ ہم نے HackerOne کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے تاکہ عالمی بگ باؤنٹی اور کمزوری کے اعلامیے کے پروگرام پر کام کر سکیں، اور ہماری اندرونی ٹیم حالیہ حملوں کے خلاف اپنے دفاع کو بہتر بنانے کے لیے فعال انداز میں کام کرتی ہے۔

تحفظ ایک ایسا کام ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا، لہٰذا ہم بہترین انفرا اسٹرکچر اور طریق کار قائم کرنا جاری رکھیں گے۔ ہم اپنا کام آزمائیں گے بھی، اس کی تصدیق بھی کریں گے، اور اس امر کو یقینی بنانے کے لیے اس صنعت اور حکومت میں موجود اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام بھی کریں گے کہ ہم اپنی کمیونٹی کی حفاظت کے لیے ہر ممکنہ کوشش کر رہے ہیں۔

آپ کے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانا

جیسے جیسے ہم اپنی کمیونٹی کی معلومات کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، ویسے ہی ہم بہتر حفاظتی عادات کے لیے ٹولز اور معلومات فراہم کرتے ہوئے صارفین کو بااختیار بھی بناتے ہیں۔ کچھ تجاویز:

اپنے رابطے کی معلومات جدید ترین رکھیں: اپنے TikTok اکاؤنٹ کے ساتھ اپنے تازہ ترین فون نمبر اور/یا ای میل ایڈریس کو مربوط کریں۔ ای میل آپ کے اکاؤنٹ میں کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی سے آپ کو آگاہ کرنے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے اور آپ کے لاک ہو جانے کی صورت میں آپ کی شناخت کی تصدیق کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جانیں کیسے۔

ایک مضبوط اور منفرد پاس ورڈ تخلیق کریں: ایک ایسے پاس ورڈ کا انتخاب کریں جو آپ کو تو یاد رہ جائے تاہم دوسروں کے لیے اندازہ لگانا مشکل ہو۔ منفرد سے مراد اپنے ہر اکاؤنٹ کے لیے ایک مختلف پاس ورڈ تخلیق کرنا ہے، اور مضبوط سے مراد نمبرز اور علامات سمیت کم از کم 12 کرداروں کا استعمال کرتے ہوئے پاس ورڈ کو پیچیدہ بنانا ہے۔ TikTok پر رسائی کے لیے استعمال کی جانے والی تمام ڈیوائسز کے لیے منفرد پاس ورڈ/PINs ترتیب دینے کو یقینی بنائیں جیسے کہ لیپ ٹاپ، فون، اور دیگر موبائل ڈیوائسز۔ پاس ورڈ کا نظم کار درجنوں منفرد یوزر نیمز اور پاس ورڈز یاد رکھتے ہوئے اندازہ لگانے میں مدد کر سکتا ہے۔

 2 مراحل پر مشتمل تصدیق کو آن کریں: 2 مراحل پر مشتمل تصدیق آپ کے پاس ورڈ پر سمجھوتہ ہونے کی صورت میں آپ کے اکاؤنٹ میں تحفظ کی اضافی سطح شامل کرتی ہے۔ یہ آپ کے اکاؤنٹ کو نامعلوم اور غیرمجاز ڈیوائسز یا فریق ثالث کی ایپلیکیشنز سے بھی محفوظ رکھے گی۔ جانیں کیسے۔

حفاظتی انتباہات: ہماری ٹیمز مسلسل مشکوک یا غیرمجاز سرگرمی کی نگرانی کرتی ہیں۔ اس ٹیب کا استعمال کرتے ہوئے ایسے حالیہ غیر معمولی حفاظتی واقعات کا ٹریک رکھیں جنہیں آپ نہیں پہچانتے۔

اپنی ڈیوائسز کی تصدیق کریں: آپ ایسے فونز اور دیگر موبائل ڈیوائسز دیکھ سکتے ہیں جوکہ فی الوقت آپ کا TikTok اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہیں یا جنہوں نے حال ہی میں اس تک رسائی حاصل کی ہے۔ یہ آپ کے اکاؤنٹ سے منسلکہ تمام ڈیوائسز سمیت، اس حوالے سے معلومات ظاہر کرے گا کہ آپ نے اکاؤنٹ میں کس طرح سے (مثلاً Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے)، اور کب لاگ ان کیا۔ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ان معلومات کی پڑتال کریں کہ کسی اور فرد نے آپ کے اکاؤنٹ پر سائن ان نہیں کیا۔ جانیں کیسے۔

فشنگ حملوں سے بچیں: فشنگ ایک ایسا عام طریقہ ہے جوکہ حملہ کار دھوکے سے دیگر افراد کی ذاتی معلومات چرانے کے لیے استعمال کرتے ہیں جیسے کہ پاس ورڈز، کریڈٹ کارڈ نمبرز، سوشل سکیورٹی، یا دیگر حساس ڈیٹا۔ فریق ثالث کی ایسی کسی بھی ویب سائٹس پر بھروسہ نہ کریں جو آپ کو مفت لائکس، فینز، کراؤنز، کوائنز، یا دیگر مراعات دینے کا وعدہ کریں کیونکہ وہ آپ کی لاگ ان کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ صفحے پر رسائی سے قبل اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ ان لنکس کی تصدیق کریں جو آپ کو نجی پیغام کے ذریعے ارسال کیے گئے ہوں۔

کسی ایسے فرد سے دھوکہ نہ کھائیں جو خود کو TikTok کا نمائندہ بتاتے ہوئے آپ سے رابطہ کرے۔ یاد رکھیں: ہماری ٹیمز کی جانب سے بھیجی جانے والی کسی بھی قسم کی درست ای میل میں کبھی بھی آپ سے آپ کا پاس ورڈ نہیں مانگا جائے گا!

 اگر آپ کو TikTok پر ایسی ویڈیوز دکھائی دیں یا ایسے پیغامات موصول ہوں جو آپ کے خیال میں اسپام یا فشنگ پر مشتمل ہوں، تو براہ کرم انہیں رپورٹ کریں تاکہ ہماری ٹیمز ہماری کمیونٹی کی حفاظت جاری رکھ سکیں۔ آپ مذکورہ مواد دبا کر رکھنے اور ‘رپورٹ کریں’ پر ٹیپ کر کے بھی ویڈیوز کو رپورٹ کر سکتے ہیں۔