Skip to main content
تحفظ اور رازداری کے کنٹرولز

مواد کے کنٹرولز

TikTok پر، آپ کے لیے فیڈ ہر صارف کے لیے منفرد ترجیحات کی عکاسی کرتی ہے۔ مواد کے کنٹرولز ان ویڈیوز کے نظم میں آپ کی مدد کرتے ہیں جو آپ ایپ میں ملاحظہ کرتے ہیں۔ 

یہ ترتیبات آپ کے خطے اور ایپ کے ورژن کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہیں۔ 

اپنی آپ کے لیے فیڈ کو ایڈجسٹ کرتے ہوئے اس مواد کا نظم کرنا جو آپ دیکھتے ہیں

پ TikTok کو جتنا زیادہ استعمال کریں گے، ویسے ہی آپ کے لیے فیڈ کو آپ کی دلچسپیوں کے مطابق مزید بہتر انداز میں ڈھالا جائے گا – لہٰذا اپنی آپ کے لیے فیڈ کو منظم کرنے کا بہترین طریقہ ایپ کو استعمال کرنا اور اس سے لطف اندوز ہونا ہے۔ جب آپ نئے اکاؤنٹس کو فالو کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، مثلاً، یہ عمل آپ کو دی جانے والی تجاویز کو، اور دریافت کریں ٹیب پر موجود ہیش ٹیگز، آوازوں، تاثرات، اور رجحان میں ہونے والے موضوعات کی دریافت میں آپ کی مدد کرے گا۔

کبھی کبھار آپ کو ایسی ویڈیو دکھائی دے سکتی ہے جو آپ کی دلچسپی کے مطابق نہ ہو۔ آپ ویڈیو کو دیر تک دبائے رکھ کر اس بات کی نشاندہی کرنے کے لیےدلچسپی نہیں پر ٹیپ کر سکتے ہیں کہ آپ کو اس مخصوص ویڈیو میں کوی دلچسپی نہیں۔ آپ کسی مخصوص تخلیق کار یا کسی مخصوص آواز کے ساتھ تیار کردہ ویڈیوز کو بھی اوجھل کرنے کا انتخاب، یا کسی ایسی ویڈیو کو رپورٹ کر سکتے ہیں جو ہمارے رہنما اصولوں کے زیر تعمیل نہ ہو۔ یہ تمام اعمال آپ کو مستقبل میں آپ کے لیے فیڈ میں دی جانے والی تجاویز میں کردار ادا کرتے ہیں۔ مزید جانیں

 ویڈیوز، آوازوں، ہیش ٹیگز، یا دیگر مواد کو رپورٹ کریں

اگر آپ کو کوئی ایسی چیز دکھائی دے جو آپ کے خیال میں ہمارے کمیونٹی کے رہنما اصولوں یا سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرتی ہو، تو براہ کرم اسے رپورٹ کریں تاکہ ہماری ترمیم کی ٹیم اس کا جائزہ لے سکے اور کوئی مناسب قدم اٹھا سکے۔ آپ کسی مخصوص ویڈیو، لائیو اسٹریم، صارف، براہ راست پیغام، یا تبصرے کو براہ راست ایپ کے اندر ہی رپورٹ کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کرنے کے لیے، بس ویڈیو کو دیر تک دبا کر رکھیں۔ ایک پاپ اپ نمودار ہو گا۔ رپورٹ کریں کو منتخب کریں اور بیان کردہ اقدامات پر عمل کریں۔ مزید جانیں

 محدود کردہ موڈ

اگر آپ مواد کو مختصر شکل میں محدود کرنا چاہتے ہیں، تو آپ محدود موڈ آن کر سکتے ہیں۔ محدود موڈ اکاؤنٹ کی ترتیبات کی سطح پر موجود ایک ایسا اختیار ہے جوکہ ایسے مواد کو محدود سطح پر ظاہر کرتا ہے جوکہ ممکنہ طور پر تمام سامعین کے لیے مناسب نہ ہو۔ محدود موڈ کو کسی بھی وقت آف کیا جا سکتا ہے، لہٰذا اگر آپ دیکھیں کہ آپ وہ ویڈیوز نہیں دیکھ پا رہے جو آپ دیکھنا چاہتے ہیں، تو آپ جب چاہیں اسے دوبارہ آف کر سکتے ہیں۔ محدود موڈ ان خصوصیات میں سے بھی ایک ہے جو والدین یا نگہداشت کنندہ اس وقت آن کر سکتے ہیں جب فیملی پیئرنگ فعال ہو۔ مزید جانیں

اسکرین ٹائم مینجمنٹ

پ کی ڈیجیٹل فلاح و بہبود کا نظم کرنے میں آپ کی مدد کے لیے، ہم اسکرین ٹائم مینجمنٹکی خصوصیت کی پیشکش کرتے ہیں جو یہ فیصلہ لینے میں آپ کی مدد کرتی ہے کہ آپ ہر روز ایپ پر کتنا وقت گزارنا چاہیں گے۔ اگر یہ خصوصیت آن ہو، تو آپ کو اپنی جانب سے مرتب کردہ مدت گزر جانے کے بعد TikTok کا استعمال جاری رکھنے کے لیے ایک پاس کوڈ درج کرنے کی ضرورت ہو گی۔ مزید جانیں