Skip to main content
تحفظ اور رازداری کے کنٹرولز

اکاؤنٹ کی ترتیبات

اکاؤنٹ کی ترتیبات کے زریے آپ اپنے معلومات، رازداری کی ترجیحات اور عوامی موجودگی کا نظم کر سکتے ہیں۔ 

یہ ترتیبات آپ کے خطے اور ایپ کے ورژن کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہیں۔

 نجی اکاؤنٹ

بطور ڈیفالٹ، آغاز میں 16 سال سے کم عمر افراد کے لیے اکاؤنٹس کو پرائیویٹ کے طور پر سیٹ کیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ فالوورز کی درخواستیں منظور یا مسترد کر سکتے ہیں، اور آپ کی جانب سے فالوورز کے طور پر منظور شدہ افراد ہی آپ کا مواد ملاحظہ کر سکتے ہیں۔16 سال سے زائد عمر کے افراد جو رجسٹریشن کے دوران پرائیویٹ اکاؤنٹ منتخب نہیں کرتے ان کے اکاؤنٹس کا آغاز پبلک کے طور پر ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہر کوئی آپ کے تخلیق کردہ اور شیئر کردہ مواد کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے آپ کی پبلک ویڈیوز دیکھ سکتا اور تبصرے پوسٹ کر سکتا ہے۔ مزید جانیں

دیگر افراد کو اپنا اکاؤنٹ تجویز کریں

 دیگر افراد کو اپنا اکاؤنٹ تجویز کریں کی ترتیبات دوسروں کو اس قابل بناتی ہیں کہ وہ آپ کا اکاؤنٹ دریافت کر سکیں۔ بطور ڈیفالٹ، 16 سال سے کم عمر صارفین کے لیے یہ خصوصیت آف کر دی گئی ہے، لیکن آپ اسے اپنی رازداریکی ترتیبات میں جا کر تبدیل کر سکتے ہیں۔ مزید جانیں

ذاتی کردہ اشتہارات

TikTok ہماری کمیونٹی کو اشتہارات فراہم کرنے کے لیے منتخب کردہ شراکت داروں کے ساتھ کام کرتا ہے۔ آپ TikTok پر اپنی سرگرمی کی بنیاد پر ایسے اشتہارات موصول کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں جو مزید ذاتی کردہ ہو سکتے ہیں۔ مزید جانیں

اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کریں

ہماری جانب سے اکٹھا کیا جانے والا ڈیٹا آپ کا صارف کا تجربہ تخلیق کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ رازداری کے اختیارات میں سے اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کریں کو منتخب کرتے ہوئے ہماری اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کریں کی ترتیبات کے ذریعے اپنے ڈیٹا کی ایک نقل کی درخواست کر سکتے ہیں، جس میں ذاتی معلومات، آپ کی سرگرمی، اور ترتیبات شامل ہوتی ہیں۔ مزید جانیں

فیملی پیئرنگ

فیملی پیئرنگ والدین اور نگہداشت کنندگان کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ اپنے TikTok اکاؤنٹ کو اپنے نوعمر بچے کے اکاؤنٹ کے ساتھ مربوط کر سکیں تاکہ تمام اہل خانہ مل کر مواد اور رازداری کی ترتیبات پر حفاظتی حد کا تعین کر سکیں۔ یہ خصوصیت والدین اور نگہداشت کنندگان کو نگرانی کی بہتر صلاحیت اور ٹولز کا ایک مزید مضبوط سیٹ فراہم کرتی ہے تاکہ TikTok کا ایک ایسا تجربہ تخلیق کیا جا سکے جو ان کے لیے درست ہو۔ مزید جانیں